Desi totky

Desi totky cooking and skin tips

1۔ روزانہ ایک دیسی لہسن ضرور کھائیں. 2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔3۔ ناشتے کے وقت ایک سیب کا استعما...
05/02/2022

1۔ روزانہ ایک دیسی لہسن ضرور کھائیں.
2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔
3۔ ناشتے کے وقت ایک سیب کا استعمال کریں۔
4۔ گھی کی روٹی کی بجائے خشک روٹی استعمال کریں۔
5۔ دن میں 12 گلاس پانی ہر صورت پیئں۔
6۔ ایک دن چھوڑ کر تخم ملنگہ یا اسپغول چھلکا کا استعمال کریں۔

7۔ادرک۔ سونف۔ دار چینی۔ پودینہ۔ چھوٹی الائچی۔
تمام چیزیں تھوڑی مقدار میں لیں۔زیادہ نہ لیں۔انکا قہوہ بنا کے ایک ایک کپ پیئں۔ آدھا لیموں ملا لیں۔ایک دن چھوڑ کر ایک دن پیئں۔

8- روزانہ پانچ یا سات کجھوریں کھائیں.
9- صبح کے وقت بھگو کے رکھے ھوئے بادام چھیل کر کھائیں 12 عدد
10- بوتل اور ڈبے والے juices ترک کر دیں۔ بہت نقصان دہ ہیں۔ان کی جگہ گھر میں Fresh juice بنا کر پیئں۔

11- روزانہ اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر تیل لگا کر سوئیں۔ ناف میں تین قطرے تیل ڈالیں۔ کافی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

12- تلاوت قرآن پاک، پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھیں اور جو تھوڑا سا وقت جب بھی ملے اللہ کا ذکر کریں۔

🦈🐬🐋⚓⚓⚓ایک شکاری نے کنڈی میں گوشت کی بوٹی لگا کر دریا میں پھینکی ۔ ایک مچھلی اسے کھانے دوڑی ۔ وہیں ایک بڑی مچھلی نے اسے ر...
24/01/2022

🦈🐬🐋
⚓⚓⚓

ایک شکاری نے کنڈی میں گوشت کی بوٹی لگا کر دریا میں پھینکی ۔ ایک مچھلی اسے کھانے دوڑی ۔ وہیں ایک بڑی مچھلی نے اسے روکا کہ اسے منہ نہ لگانا ، اس کے اندر ایک چھپا ہوا کانٹا ھے جو تجھے نظر نہیں آرہا۔ بوٹی کھاتے ہی وہ کانٹا تیرے حلق میں چبھ جائے گا ، جو ہزار کوششوں کے بعد بھی نہیں نکلے گا ۔ تیرے تڑپنے سے باہر بیٹھے شکاری کو اس باریک ڈوری سے خبر ہوجائےگی۔ تو تڑپے گی وہ خوش ہوگا، اس باریک ڈور کے زریعے تجھے باہر نکالے گا، چھری سے تیرے ٹکڑے کریگا، مرچ مسالحہ لگا کر آگ پر ابلتے تیل میں تجھے پکائے گا، 10 ، 10 انگلیوں والے انسان 32 ، 32 دانتوں سے چبا چبا کر تجھے کھائیں گے۔ یہ تیرا انجام ہوگا۔
بڑی مچھلی یہ کہہ کر چلی گئی۔ چھوٹی مچھلی نے دریا میں ریسرچ شروع کردی ، نہ شکاری ، نہ آگ ، نہ کھولتا تیل ، نہ مرچ مسالحہ ، نہ دس دس انگلیوں اور بتیس بتیس دانتوں والے انسان ، کچھ بھی نہیں تھا ۔ چھوٹی مچھلی کہنے لگی یہ بڑی مچھلی انپڑھ جاہل ، پتھر کے زمانے کی باتیں کرنیوالی ، کوئی حقیقت نہیں اسکی باتوں میں ۔ میں نے خود ریسرچ کی ھے ، اسکی بتائی ہوئی کسی بات میں بھی سچائی نہیں ، میرا زاتی مشاہدہ ھے ، وہ ایسے ہی سنی سنائی نام نہاد غیب کی باتوں پر یقین کیئے بیٹھی ھے ، اس ماڈرن سائنسی دور میں بھی پرانے فرسودہ نظریات لیئے ہوئے ھے۔
چنانچہ اس نے اپنے زاتی مشاہدے کی بنیاد پر بوٹی کو منہ ڈالا ، کانٹا چبھا ، مچھلی تڑپی ، شکاری نے ڈور کھینچ کر باہر نکالا ، آگے بڑی مچھلی کے بتائے ہوئے سارے حالات سامنے آگئے۔
انبیاء علیھم السلام نے انسانوں کو موت کا کانٹا چبھنے کے بعد پیش آنے والے غیب کے سارے حالات و واقعات تفصیل سے بتا دیئے ہیں ۔ بڑی مچھلی کیطرح کے عقلمند انسانوں نے انبیاء کی باتوں کو مان کر زندگی گزارنی شروع کردی۔ چھوٹی مچھلی والے نظریات رکھنے والے انبیاء کا رستہ چھوڑ کر اپنی ظاہری ریسرچ کے رستہ پر چل رہے۔
موت کا کانٹا چبھنے کے بعد سارے حالات سامنے آجائیں گے۔
مچھلی پانی سے نکلی واپس نہ گئی
انسان دنیا سے گیا واپس نہ آیا
بس یہی وقت ہے اگر سمجھ گئے تو .😓💯

*اس موسم میں مالٹے کھانا عادت کیوں بنائیں؟ وجوہات جان لیں*مالٹوں کا موسم واپس آگیا ہے اور یہ رسیلا ترش پھل لوگوں کو پسند...
18/01/2022

*اس موسم میں مالٹے کھانا عادت کیوں بنائیں؟ وجوہات جان لیں*

مالٹوں کا موسم واپس آگیا ہے اور یہ رسیلا ترش پھل لوگوں کو پسند بھی بہت ہے جس کے لیے ہر وقت پیٹ میں جگہ بن جاتی ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ مالٹے (قسم جو بھی ہو) میں عموماً صرف 85 کیلوریز ہوتی ہیں اور چربی، کولیسٹرول یا سوڈیم تو بالکل بھی نہیں ہوتے، یہی وجہ ہے کہ اس کے متعدد طبی فوائد بھی ہیں۔

وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل جلد کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے، کولیسٹرول لیول، دل کی صحت اور نظام تنفس کے امراض سمیت کینسر سے بھی تحفظ دے سکتا ہے۔

یہاں آپ اس کے فوائد جان سکیں گے۔

*وٹامن سی سے بھرپور*
ایک مالٹے (اس کا انحصار قسم پر ہے) سے جسم کو وٹامن سی کی روزانہ درکار مقدار کا 70 فیصد حصہ مل جاتا ہے۔

وٹامن سی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے، جبکہ آئرن ذخیرہ اور جذب کرنے میں بھی جسم کی مدد کرتا ہے، جسم کو شریانوں، مسلز اور ہڈیوں کے کولیگن کو بنانے کے لیے بھی اس وٹامن کی ضرورت ہوتی ہے۔

*معدے کے لیے بہترین*
ایک درمیانے حجم کے مالٹے میں 3 گرام غذائی فائبر ہوتا ہے، فائبر نہ صرف قبض کی روک تھام یا اس سے ریلیف دلانے کے لیے اہم ہوتا ہے بلکہ آنتوں کو صحت مند، کولیسٹرول ک یسطح میں کمی اور بلڈ شوگر لیول کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

مالٹوں میں موجود فائبر پیٹ کو دیر تک بھرے رکھنے میں بھی مددگار ہے، یعنی کم کھانا ممکن ہوتا ہے جس سے صحت مند جسمانی وزن کو مستحکم رکھنا آسان ہوتا ہے۔

کولیسٹرول کی سطح میں کمی سے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

*ورم کش پھل*
ہر مالٹے میں 170 phytochemicals اور 60 فلیونوئڈز ہوتے ہیں، آسان الفاط میں زبردست ورم کش خصوصیات سے لیس ہوتا ہے۔

مالٹے اور دیگر اینٹی آکسسائیڈنٹس سے بھرپور اشیا طویل المعیاد ورم سے لڑنے کے لیے ادویات سے زیادہ طاقتور ثابت ہوتے ہیں۔

جسم میں ورم کا زیادہ دورانیہ کینسر، امراض قلب، ذیابیطس، جوڑوں کے امراض، ڈپریشن اور الزائمر جیسے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

*پوٹاشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ*
ویسے تو کیلوں کو پوٹاشیم کے حوالے سے بہترین سمجھا جاتا ہے مگر مالٹے بھی اس معاملے میں زیادہ پیچھے نہیں۔

ایک مالٹے میں پوٹاشیم کی 240 ملی گرام ،قدار پوتہ پے کو اعصاب اور مسلز کے لیے ایندھن کا کام کرتی ہے جبکہ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔

*فولیٹ کی موجودگی*
ہمارے جسم کو بی وٹامن کی اس قسم یعنی فولیٹ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ڈی این اے اور دیگر جینیاتی مواد تیار کرسکے اور خلیات کو تقسیم رکھ سکے۔

یہ بالخصوص حاملہ خواتین کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے، فولیٹ سے بچوں میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے پیدائشی نقص کی روک تھام میں بھی مدد ملتی ہے۔

*بیٹا کیروٹین*
بیٹا کیروٹین وہ جز ہے جو مالٹوں کو نارنجی رنگ دیتا ہے۔

بیٹا کیروٹین ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ ہے جو خلیات کی صحت کو بہتر کرتا ہے اور جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان کو کم کرتا ہے۔

فری ریڈیکلز جسم میں موجود ایسے مالیکیولز ہوتے ہیں جو اس وقت بنتے ہیں جب ہمارا جسم غذا کو ٹکڑے کرتا ہے یا جسمانی سرگرمیوں کے دوران اضافی آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

فری ریڈیکلز مالیکیولز کی شرح میں تمباکو نوشی سے بھی اضافہ ہوتا ہے۔

*تھایامین کا حصول*
تھایامین یا بی 1 نامی یہ وٹامن جسم کو دیگر غذائی اجزا کو پراسیس کرنے اور خوراک کو توانائی میں بدلنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ ہمارے جسم کے ہر خلیے کی بنیادی ضرورت ہے اور یہ مالٹوں کے علاوہ پاستا، چاول میں بھی پایا جاتا ہے، مگر مالٹے اس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔

*جوس سے زیادہ بہتر پھل*
ویسے تو دونوں ہی جسم کے لیے مفید ہیں مگر اورنج جوس کی بجائے پھل کو ترجیح دینا بہتر ہوتا ہے۔

اورنج جوس میں اکثر فائبر کی مقدار گھٹ جاتی ہے یا ہوتی ہی نہیں جبکہ ایک مالٹے سے جسم کو 3 گرام فائبر ہوتا ہے۔

*مالٹے کی سفید لڑیاں بھی فائدہ مند*
اکثر افراد مالٹوں کے گودے پر چپکی سفید لڑیوں کو اتار دیتے ہیں کیونکہ اس سے پھل کا ذائقہ کچھ تلخ ہوجاتا ہے۔

مگر یہ لڑیاں کیلشیئم، فائبر، وٹامن سی اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والے فلیونوئڈز سے بھرپور ہوتی ہیں۔

15/01/2022

پیٹ کی چربی پگھلانے کا سب سے شاندار اور انتہائی آسان ترین طریقہ..
یہ قہوہ چند دن استعمال کریں اور پھر دیکھیں چربی ایسے پگھلے کی جیسے گرمی میں برف...
توند کو اندر کرنے کے لئے انسان سخت ترین ورزش بھی کرتا ہے اور بازار سے لیکر ادویات بھی کھاتا ہے لیکن مراد پھر بھی پوری نہیں ہوتی کیونکہ اسکا نہ تو فوری فائدہ نظر آتا ہے نہ توند والے دل جمعی سے یہ معمول اختیار کرپاتے ہیں۔لہذا ایسے ہر اس انسان کے لئے جس کی توند مسئلہ بن جائے وہ یہ قہوہ چند دن پئے گا تو توند گھٹنا شروع ہوجائے گی۔
دس گرام اجوائن‘ 10 گرام سونف ایک گلاس پانی میں ڈال کر پکائیں ،جب آدھا پانی رہ جائے تو اسے نیم گرم پی لیں۔ صبح وشام یہ قہوہ پینے سے چند دن میں محسوس ہوگا کہ پیٹ اندرجارہا ہے۔اس قہوہ میں ایسے اجزا ہیں جو معدہ میں آنتوں کا فعل درست کرتے،اضافی چربی زائل کرتے ہیں۔

🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁

15/01/2022

کڑیاں چڑیاں گروپ ریمیڈیز🚩🚩🚩🚩

ہاتھوں اور پیروں کے لئے ڈیسی ٹوٹکے

ٹوٹکا نمبر1:۔ ہاتھ پاوں کا رنگ گورا کرنے کا سکرب

اجزاء
بیسن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1چمچ
اورنج کے پیسے ہوئے چھلکے ۔۔۔۔۔ 1چمچ
وٹامن ای کا تیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چمچ

تیاری و استعمال:۔
بیسن اور اورنج کے پیسے ہوئے چھلکوں میں روز واٹر ڈال کر
پیسٹ بنالیں اور اس میں وٹامن ای کا تیل ڈال لیں۔ پھر اس کو ہاتھ
پاوں پر اسے ڈیڑھ منٹ لگا رہنے دیں اور آہستہ آہستہ مل کر اُتار
لیں اس سے آپ کے ہاتھ پاوں صاف ہو جائیں

ٹوٹکا نمبر2:۔ ہاتھ پاوں کو گورا کرنے کے لئے

اجزاء
چاول آٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2چمچ
سوکھا دودھ ۔۔۔ 1چمچ
دلیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1چمچ
ٹماٹر پیسٹ ۔۔۔۔ 2 سے 2 چمچ

تیاری و استعمال:۔
ان سب چیزوں کو ٹماٹر کے پیسٹ میں مکس کر لیں
5 سے 10 منٹ لگائیں اور آہستہ آہستہ مل کر اُتار لیں
اس سے آپ کے ہاتھ پاوں گورے ہو جائیں گے

🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁

06/01/2022

قد میں زبردست اضافہ کرتا ھے جسم کو تندرست فربہ موٹا تازہ اور چست تیز طرار بنانے کا شاندار مجرب اور آزمودہ نسخہ ۔۔۔۔
●☆ ھوالشافی !
1-چھو ھارہ بغیر گٹھلی ۔ 300 گرام
2-مغزچلغوزہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 50 گرام
3-مغز بادام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
4-مغز پستہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
5-مغز اخروٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
6-مغز فندق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 50 گرام
7-ناریل پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
8-کالے بھنے ھوئے چنوں کا پوڈر ۔ ایک پاو
9-میتھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 25 گرام
10-کلونجی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25 گرام
11-دیسی گھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
12-چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کلو
●- بنانے کا طریقہ ۔۔۔۔
چھوھاروں کو دودھ میں اس وقت تک پکا ئیں کہ چھوھارے پھول کر نرم ھو جائیں۔
بعد میں نکال کر انہیں کونڈے میں ڈال کر خوب گھوٹ لیں پھر اسی میں بقیہ دودھ اور چینی شامل کر کے نرم آگ پر پکا ئیں تا کہ دود ھ کا کھویا بن جائے بعد میں گھی کو آگ پر گرم کر کے اس میں چنوں کا اٹا ڈال کر ھلکا سا بریاں کرلیں۔ بریاں کرنے کے بعد آگ سے اتار لیں پھر اس میں تمام میوہ جات نیم کوب کر کے اچھی
طرح مکس کر لیں، اب کھانے کے لئے تیار ھے۔
●- طریقہ استعمال ۔۔۔
2 چمچ بڑی صبح + شام ایک گلاس دودھ کے ساتھ
●☆ ۔ فوائد ۔۔۔۔
قد میں زبردست اضافہ کرتا ھے ۔۔۔
سو کھا دبلا پتلا کمزور جسم اور تمام جسمانی کمزوری ختم کرتا ہے۔
جسم کو موٹا تازہ اور مضبوط بناتا ھے ۔

06/01/2022

💕مفید ٹوٹکے

💕(1) چوپر اور بلینڈر کو ہر ماہ تھوڑا سا نمک ڈال کر پانچ منٹ تک چلائیں چھریاں تیز ہو جائیں گی۔

💕(2) اگر سنک میں کچرا جمع ہو جائے تو دو کھانے کے چمچے سوڈا بائیکاربونیٹ سنک ڈرین میں ڈال کر اوپر سے ایک کپ سرکہ ڈال دیں۔ایک گھنٹے میں بند ڈرین کھل جائے گا۔

💕(3) کوئی بھی چیز تلتے ہوئے کڑاہی میں دو یا تین بوند لیموں کے رس کی ڈال دیں تو تیل ۔تلی ہوئی چیز میں کم جذب ہو گا۔

💕(4) چمڑے کے سینڈل میلے ہو جائیں تو تارپین کے تیل سے بالکل صاف ہو جائیں گے۔

💕(5) ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا لے کر آئل پینٹنگ کے اوپر پھیریں پینٹنگ چمک اٹھے گی۔

💕(6) سوئچ بورڈ کو چمکانے کیلئے نیل پالش ریموور کو کسی بھی کپڑے یا روئی پر لگا کر صاف کریںتو وہ چمک اٹھے گا۔

💕(7) فرش پر اگر روغن کے دھبے پڑ جائیں تو انہیں مٹی کے تیل کی مدد سے دور کریں۔

💕(8) ٹوتھ پیسٹ چھالوں پر لگانے سے چھالے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

💕(9) کپڑے پر اگر سیاہی یا بال پوائنٹ کی لکیریں لگ جائیں تو انہیں اسپرٹ سے صاف کریں۔

💕(10) فرش پر اگر پیلے بد نما داغ پڑ جائیں تو پانی میں سرکہ اور سرف ملا کر دھوئیں فرش جگمگا اٹھے گا۔

💕(11) پنیر کو گرم پانی میں ڈال کر تھوڑی دیر رکھیں اور پھراسے کسی بھی سبزی میں ڈال کر پکائیں پنیر نہیں ٹوٹے گا۔

💕(12) میتھی کی کڑواہٹ دور کرنے کے لئے اس میں نمک اور ہلدی مکس کریں کچھ دیر رکھنے کے بعد دھو لیں کڑواہٹ ختم ہو جائے گی۔

💕(13) چپاتیوں کو چند دنوں تک محفوظ رکھنے کیلئے ائیرٹائٹ جار میں چپاتیوں کے ساتھ تھوڑا سا ادرک بھی رکھیں چپاتیاں نرم اور تازہ رہیں گی یا پھر چپاتیاںپلاسٹک کی تھیلی میں بند کر کے ف*ج میں رکھیں روٹی نرم رہے گی۔

💕(14) اگر چھری کو ابلے ہوئے پانی میں ڈبو کر ڈبل روٹی کو کاٹا جائے تو وہ آسانی سے کٹ جاتی ہیں

Address

Dubai
Dubai

Telephone

+971525918684

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Desi totky posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Desi totky:

Share