Anam waqas

Anam waqas herbalist and Cooking expert here will discuss healthy tips and recipes

04/03/2025

ﺟﻨﺘﯽ ﺑﺎﻭﺭﭼﯽ ﺧﺎﻧﮧ
ﺍﻥ ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺟﻮ ﭼﺎﮬﺘﯽ ﮬﯿﮟ ﺍﻧﮑﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﺎ
ﺩﺳﺘﺮ ﺧﻮﺍﻥ ﻧﻮﺭﺍﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺑﺮﮐﺖ ﮬﻮ
ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﺧﺮﯾﺪﺍﺭﯼ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺳﻮﺭﮦ ﮐﻮﺛﺮ
ﺍﻭﺭ ﺳﻮﺭﮦ ﻗﺪﺭ ﮐﯽ ﺗﻼﻭﺕ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﺎﮐﮧ ﺑﺮﮐﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮬﻮ
ﭘﮑﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺳﻮﺭﮦ ﻧﻮﺭ ﮐﯽ 35ﺁﯾﺖ (ﺍﻟﻠﮧ
ﻧﻮﺭﺍﻟﺴﻤﻮﺍﺕ ﻭﺍﻻﺭﺽ ) ﺗﺎ (ﮐﻞ ﺷﺊ ﻋﻠﯿﻢ ) ﺗﮏ ﺗﻼﻭﺕ
ﮐﺮﯾﮟ ﺁﭖ ﺍﺱ ﺁﯾﺖ ﮐﻮ ﺑﺎﻭﺭﭼﯽ ﺧﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﻟﭩﮑﺎ
ﺳﮑﺘﯿﮟ ﮬﯿﮟ
ﺍ ﺳﻄﺮﺡ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﻣﺰﯾﺪﺍﺭ ﮬﻮﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺁﭘﺲ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺮ
ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺎﺭ ﻭﻣﺤﺒﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮬﻮﮔﺎ
ﺍﻧﮑﮯ ﺩﻝ ﻧﻮﺭﺍﻧﯽ ﮬﻮﻧﮕﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺎ
ﺍﺧﻼﻕ ﮬﻮﻧﮕﮯ
ﺟﺐ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭘﮏ ﭼﮑﯿﮟ ﻧﮑﺎﻟﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﺎﺕ
ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳﻮﺭﮦ ﻗﺮﯾﺶ ﮐﯽ ﺗﻼﻭﺕ ﮐﺮﯾﮟ
ﭘﮑﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﺿﻮ ﮐﺮﯾﮟ
ﺑﺎﻭﺭﭼﯽ ﺧﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮬﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﺴﻢ
ﺍﻟﻠﮧ ﺍﻟﺮﺣﻤﻦ ﺍﻟﺮﺣﯿﻢ ﭘﮍﮬﯿﮟ
ﺟﺐ ﺁﭖ ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮬﮯﻻ ﺣﻮﻝ ﻭﻻ ﻗﻮﮦ
ﺍﻻ ﺑﺎﻟﻠﮧ ﭘﮍﮬﯿﮟ
ﭼﻮﻟﮭﺎ ﺭﻭﺷﻦ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﺍﻟﻠﮭﻢ ﺍﺟﺮﻧﺎ ﻣﻦ ﺍﻟﻨﺎﺭ
( ﯾﻌﻨﯽ ﭘﺮﻭﺭﺩﮔﺎﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﺟﮩﻨﻢ ﮐﯽ ﺁﮒ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﺭﮐﮫ)
ﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﺻﻞ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ
ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﭘﺮ ﺩﺭﻭﺩ ﺑﮭﯿﺠﯿﮟ ﺗﺎﮐﮧ ﺍﻧﮏ ﺷﻔﺎﻋﺖ ﺍﻭﺭ
ﺣﻮﺽ ﮐﻮﺛﺮ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﯿﻨﺎ ﻧﺼﯿﺐ ﮬﻮ
ﭘﮭﻞ ﺍﺍﻭﺭ ﺳﺒﺰﯼ ﮐﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﮐﮩﯿﮟ
ﺍﻟﻠﮭﻢ ﺍﺳﺌﻠﮏ ﺍﻟﺠﻨﮧ
ﮐﺎﭨﺘﮯ ﮬﻮﯾﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ
ﺟﺐ ﺁﭖ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﺧﺘﻢ ﮬﻮﺟﺎﺋﮯﺷﮑﺮ ﭘﺮﻭﺭﺩﮔﺎﺭ ﺑﺠﺎ
ﻻﺋﯿﮟ
ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺗﮭﮏ ﮔﺌﯿﮟ ﺍﻋﻮﺫ ﺑﺎﻟﻠﮧ ﭘﮍﮬﯿﮟ
ﺍﻥ ﺗﻤﺎﻡ ﺫﮐﺮ ﮐﻮ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺩﯾﺘﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﺁﭖ ﺍﯾﮏ
ﻣﺠﺎﮬﺪ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮬﯿﮟ ﺍﺏ ﺁﭖ ﺳﻮﭼﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺑﮭﯽ
ﭘﮑﺎﺭﮬﯽ ﮬﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﮭﺎﺩ ﮐﺎ ﺛﻮﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﻟﮯ ﺭﮬﯽ ﮬﯿﮟ---🌾🌾

28/01/2024

کھانا پکانے کے وہ اصول جو ہماری ماؤں پھوپیوں نے ہماری گھٹی میں ڈال دیے۔ ایسے ازبر ہوئے کہ اب تو نا محسوس طریقے سے ہم یہی سب کچھ کرتے چلے جاتے ہیں۔

1. بال کھول کے اور ننگے سر کھانا نہیں پکانا، کھانا پکاتے اور کھاتے ہوئے بال سمیٹ کے اور سر ڈھک کے رکھنا ہے۔ خاص طور سے آٹا گوندھتے تو لازمی۔

2. کھانا پکاتے ہوئے مصالحے کو دیگچی کے کناروں سے ساتھ ساتھ صاف کرتے جانا ہے۔ ورنہ مصالحہ جل جل کے دیگچی کالی کرتا رہتا ھے اور بد نما الگ لگتا ھے۔

3. کھانا پکانے والے چمچ کو زور زور سے دیگچی پہ مار مار کے نہیں جھٹکنا بلکہ اپنے ہاتھ پہ مار کے مصالحہ جھٹکنا ھے تاکہ برتن کھڑکنے کی آواز نا آئے۔

4۔ برتن دھوتے ہوئے بھی برتنوں کو آپس میں نہیں بجانا اور اٹھا پٹخ نہیں کرنی۔

5. کھانا تیز آنچ پہ نہیں پکانا دھیمی آنچ اور کم سے کم پانی کا استعمال کرنا ھے خاص طور سے چکن میں میں آج بھی پانی نہیں ڈالتی بھون کے اسے چکن کے اپنے پانی میں دھیمی آنچ پہ پکاتی ھوں۔

6. کھانے پینے کی چیز اور دودھ کے ہمیشہ ڈھک کے رکھنا۔

7. بچوں اور بزرگوں کے لیے الگ سے کچھ بھی بنایا تو پہلے اس کو چکھ لینا ہے پھر انہیں دینا ھے۔ جیسے ساگو دانہ، دلیہ یخنی۔

8. کھانا پکاتے کے بعد دیگچی، فرائنگ پین کے ہینڈل کا رخ چولہے کے پچھلی طرف موڑ کے آنا۔

9. کھانا برتاتے ہوئے سب سے پہلے خیرات کرنا ھمارے یہاں کہتے ہیں اللہ نام کا کھانا اتارنا۔ اچھا ہے کہ اپنے ملازمین کو خیرات کریں اور سب سے پہلے اور کھانے کا بہترین حصہ انہیں دیں۔ پھر جو بندہ اس وقت گھر میں موجود نہیں ھے اس کے لیے کھانا اتار کے الگ رکھنا اور ایسے اتارنا کہ ایک دو بندوں کا اضافی کھانا ہو جائے تاکہ اگر کوئی مہمان آجائے تو وہ بھی با آسانی کھا سکے۔

10. کھانا پکاتے ہوئے اگر کچن سے دو منٹ کے لیے بھی نکلنا پڑا جائے تو چولہا بجھا کے نکلنا۔

اور یہ کہ گندے برتن جمع نہ کریں رات کو سونے سے پہلے کچن سمیٹ لیا کریں کوشش کریں کہ رزق ضائع نہ ہو یہ تین کام ایسے ہے کہ اگر خیال نہ کیا جائے تو رزق کی تنگی ھوتی ہے

آپ بھی اس میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
از قلم جویریہ ساجد

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anam waqas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share