Simply Sadia

Simply Sadia Daily cooking vlogs & homely recipes |
Real kitchen moments�
kitchen Hacks

Assalam alleikum my social media family 🥰❤️ اج جو ریسپی میں اپ سے شیئر کر رہی ہوں وہ ہے 🍮 ہوم میڈ رس ملائیاجزاء:- ¾ کپ خ...
15/09/2026

Assalam alleikum my social media family 🥰❤️

اج جو ریسپی میں اپ سے شیئر کر رہی ہوں وہ ہے
🍮 ہوم میڈ رس ملائی

اجزاء:

- ¾ کپ خشک دودھ
- ½ چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر
- 2 کھانے کے چمچ آئل
- 5 کھانے کے چمچ انڈا
- 1½ لیٹر دودھ
- حسبِ ذائقہ چینی
- ½ چائے کا چمچ الائچی پاؤڈر

طریقہ:

سب سے پہلے ڈیڑھ لیٹر دودھ چولہے پر رکھیں۔ اسی وقت حسبِ ذائقہ چینی اور الائچی پاؤڈر بھی شامل کر دیں اور دودھ کو ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

دودھ کو تقریباً آدھا گھنٹہ ہلکی آنچ پر پکنے دیں، تاکہ دودھ کچھ گاڑھا ہونے لگے۔

اس دوران ایک پیالے میں خشک دودھ، بیکنگ پاؤڈر اور آئل ڈال کر مکس کریں۔ پھر اس میں 5 کھانے کے چمچ پھینٹا ہوا انڈا شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرکے نرم سا مکسچر تیار کر لیں۔

مکسچر کے چھوٹے چھوٹے حصے لے کر اپنی پسند کی شکل دے لیں۔ شکل دینے کے بعد انہیں رکھنے کے بجائے فوراً ایک ایک کرکے گرم دودھ میں ڈال دیں۔ ورنہ مکسچر سخت ہو جائے گا۔

اب ہلکی آنچ پر تقریباً 10 منٹ پکنے دیں۔

10 منٹ بعد چولہا بند کر دیں اور رس ملائی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ ٹھنڈی ہونے کے بعد سرو کریں۔ 🤍

اپ کو یہ ریسپی کیسی لگی مجھے ضرور بتائیے گا 😊

15/09/2026

A Day in My Kitchen

Assalam alleikum my social media family ❣️اج اپ سے جو ریسپی شیئر کر رہی ہوں وہ ہےچاکو ویفر رولز ✨اجزاء:- 1 کپ میدہ- ½ کپ...
14/09/2026

Assalam alleikum my social media family ❣️

اج اپ سے جو ریسپی شیئر کر رہی ہوں وہ ہے
چاکو ویفر رولز ✨

اجزاء:

- 1 کپ میدہ
- ½ کپ چینی
- 1½ کھانے کے چمچ کوکو پاؤڈر
- ½ چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر
- ایک چٹکی نمک
- 3 کھانے کے چمچ آئل
- ½ کپ دودھ

ترکیب:

سب سے پہلے میدہ، چینی، کوکو پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر اور نمک سمیت تمام خشک اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں۔

اب اس میں آئل اور دودھ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر کے ہموار سا بیٹر تیار کر لیں۔

آپ چاہیں تو بیکنگ پاؤڈر اسکپ بھی کر سکتے ہیں۔

اب ایک ٹھنڈے نان اسٹک پین میں ایک چمچ بیٹر ڈالیں اور اسے بہت باریک تہہ کی صورت میں پھیلا دیں۔ یاد رکھیں کہ تہہ بالکل پتلی ہونی چاہیے، اگر بیٹر موٹا پھیلائیں گے تو ویفر رولز کرسپی نہیں بنیں گے۔

پین کو بالکل ہلکی آنچ پر رکھیں۔ تقریباً 2 منٹ بعد جب ویفر کی سائیڈ سیٹ ہو جائے تو اسے پلٹ دیں۔

اب ویفر کو پین سے اتارے بغیر، گرم گرم ہی پین کے اوپر فولڈ کریں اور رول کی شکل دیں۔ آپ کسی صاف کاغذ کی مدد سے اسے فولڈ کرتے ہوئے اسٹرا جیسی شکل دے سکتے ہیں، یا ویفر رول بنانے والے بٹے/مولڈ کی مدد سے رول بنا لیں۔

⚠️ اہم بات: ویفر کو پین سے اتارنے کے بعد فولڈ نہ کریں، کیونکہ ٹھنڈا ہونے پر یہ اکڑ جائے گا اور آسانی سے فولڈ نہیں ہوگا۔ اسے گرم حالت میں ہی احتیاط سے رول کرنا ہوتا ہے تاکہ ہاتھ بھی نہ جلیں۔

اسی طرح تمام ویفر رولز تیار کر لیں۔

چاکلیٹ فلنگ:

100 گرام چاکلیٹ میں 4 کھانے کے چمچ کریم شامل کریں اور مائیکروویو میں تقریباً 10 سیکنڈ کے لیے رکھیں۔ نکال کر مکس کریں، اگر ضرورت ہو تو تھوڑا مزید گرم کر کے چاکلیٹ مکمل پگھلا لیں۔

چاکلیٹ کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں، پھر اسے ویفر رولز کے اندر فل کر دیں۔

مزے دار اور کرسپی چاکو ویفر رولز تیار ہیں۔ ✨🍫

14/09/2026

Choco Wafer Rolls ✨

Assalam alleikum my social media family 🥰❤️کیا آپ کو بیکنگ مشکل لگتی ہے؟ 🍕🥖چاہے کیک بنانا ہو، پزا، چکن بریڈ یا کسی اور ب...
14/09/2026

Assalam alleikum my social media family 🥰❤️

کیا آپ کو بیکنگ مشکل لگتی ہے؟ 🍕🥖

چاہے کیک بنانا ہو، پزا، چکن بریڈ یا کسی اور بیکڈ آئٹم کی ڈو تیار کرنی ہو، بیکنگ میں کچھ چھوٹی چھوٹی ٹپس اینڈ ٹرکس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

اگر یہ بنیادی باتیں سمجھ آ جائیں اور صحیح طریقے سے فالو کی جائیں تو بیکنگ بالکل بھی مشکل نہیں رہتی، بلکہ کافی آسان اور مزے دار ہو جاتی ہے۔ 😊

آج تک آپ کو بیکنگ میں کون سی مشکل کا سامنا کرنا پڑا؟
کیک، پزا یا چکن بریڈ کی ڈو سے متعلق کوئی مسئلہ؟

کمنٹ میں ضرور بتائیں، شاید اگلی پوسٹ آپ کے اسی مسئلے کے حل پر ہو! ❤️

Simply Sadia

13/09/2026

Chicken Bread Party Trick

کیک کو نرم، رسیلا اور مزیدار بنانے کے لیے اسپنج پر شوگر سیرپ لگانا بہت ضروری ہے، لیکن سیرپ کی مقدار کتنی ہونی چاہیے؟ 🤔✨ ...
12/09/2026

کیک کو نرم، رسیلا اور مزیدار بنانے کے لیے اسپنج پر شوگر سیرپ لگانا بہت ضروری ہے، لیکن سیرپ کی مقدار کتنی ہونی چاہیے؟ 🤔

✨ ایک آسان اندازہ:

عام طور پر 8 انچ کیک کی ایک تہہ کے لیے 3 سے 5 کھانے کے چمچ سیرپ کافی رہتا ہے۔

اگر اسپنج بہت نرم اور ہلکا ہے تو 3 چمچ سے شروع کریں، جبکہ قدرے خشک یا موٹے اسپنج کو 4 سے 5 چمچ تک سیرپ کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

🔸 سیرپ ایک ہی جگہ جمع نہ کریں، بلکہ چمچ یا برش کی مدد سے پوری سطح پر یکساں لگائیں۔

🔸 پہلے تھوڑا سیرپ لگائیں، اسے جذب ہونے دیں، پھر ضرورت محسوس ہو تو مزید ڈالیں۔

🔸 کیک کی تہہ کے کناروں کو بھی ہلکا سا سیرپ دیں، کیونکہ اکثر کنارے درمیان کی نسبت زیادہ خشک ہوتے ہیں۔

❌ بہت زیادہ سیرپ نہ ڈالیں:
اگر اسپنج دبانے سے بہت گیلا محسوس ہو، سیرپ باہر آنے لگے یا تہہ ٹوٹنے لگے تو سمجھیں سیرپ زیادہ ہو گیا ہے۔

❌ بہت کم سیرپ بھی نہ لگائیں:
اگر کیک کھانے پر خشک محسوس ہو تو اگلی بار تھوڑا زیادہ سیرپ استعمال کریں۔

⭐ سب سے اہم بات:
سیرپ کی مقدار کا انحصار صرف چمچوں پر نہیں بلکہ اسپنج کی ساخت پر بھی ہوتا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ اسپنج نرم اور نم ہو، لیکن بھیگا ہوا نہ ہو۔

اور اگر کیک کو کریم کے ساتھ کئی گھنٹے یا رات بھر فریج میں رکھنا ہے تو شروع میں سیرپ تھوڑا کم رکھیں، کیونکہ اسپنج وقت کے ساتھ مزید نمی جذب کرتا ہے۔ ❤️

آپ کیسے اندازہ لگاتی ہیں کہ کیک کو کتنا سوک کرنا ہے تاکہ دوسرے بیکرز کو بھی نئے ائیڈیاز مل جائیں۔

Simply Sadia

12/09/2026

Chocolate Loaf Cake

لہسن چھیلنے میں وقت زیادہ لگتا ہے؟لہسن کی گٹھی کو ہلکا سا توڑ کر چند منٹ پانی میں بھگو دیں۔ اس کے بعد چھلکا آسانی سے اتر...
11/09/2026

لہسن چھیلنے میں وقت زیادہ لگتا ہے؟
لہسن کی گٹھی کو ہلکا سا توڑ کر چند منٹ پانی میں بھگو دیں۔ اس کے بعد چھلکا آسانی سے اتر جاتا ہے اور کافی وقت بھی بچ جاتا ہے۔ 😊

آپ لہسن چھیلنے کے لیے کون سا طریقہ استعمال کرتی ہیں؟

Simply Sadia

کیا آپ نے کبھی گھر میں موجود کھانا گرم کرنے والے سادہ سے مائیکروویو میں مگ کیک بنایا ہے؟ 🍰اگر نہیں بنایا تو یہ ریسپی آپ ...
10/09/2026

کیا آپ نے کبھی گھر میں موجود کھانا گرم کرنے والے سادہ سے مائیکروویو میں مگ کیک بنایا ہے؟ 🍰

اگر نہیں بنایا تو یہ ریسپی آپ کے لیے ہے! 😍
بغیر اوون کے، صرف مائیکروویو میں بہت آسان اور مزیدار مگ کیک تیار کریں۔

میری ریسپی ضرور دیکھیے اور ایک بار بنا کر ضرور بتائیے گا کہ کیسا بنا۔ 🥰

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Simply Sadia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share