Kaif mart

Kaif mart Your money is precious to us,Visit our page and shop at affordable price. delivery charges only 90 RS

خواتین کے صبر کو کبھی چیلنج نہ کریں۔   جو عورت اپنے جسم سے ایک جنین نکال سکتی ہے اور درد زہ کا سامنا کر سکتی ہے، وہ اس ق...
03/04/2025

خواتین کے صبر کو کبھی چیلنج نہ کریں۔
جو عورت اپنے جسم سے ایک جنین نکال سکتی ہے اور درد زہ کا سامنا کر سکتی ہے، وہ اس قابل ہے کہ آپ کو اپنے دل سے نکال دے اور آپ کی جدائی کو بھی اسی صبر سے برداشت کر لے۔ لہٰذا، خواتین کا احترام کرنا سیکھیں ۔ عورت کسی مرد کی تکمیل کے لیے نہیں بنی، اور نہ ہی وہ عیب ہے کہ اسے مرد چھپائے۔ وہی ہے جو آدھے معاشرے کو جنم دیتی ہے اور باقی آدھے کی تربیت کرتی ہے۔
- عورت ایک کپ کافی کی مانند ہے، اگر آپ اسے نظر انداز کریں، تو وہ بھی سرد ہو جائے گی، یہاں تک کہ اس کے جذبات بھی۔
- جب عورت جس سے وہ محبت کرتی ہے، اس کے سامنے خاموش ہو جاتی ہے، تو الفاظ آنسوؤں کی شکل میں آتے ہیں۔
- عورت ابتدا میں آپ سے دور رہنے سے ڈرتی ہے، اور آخر میں آپ سے دور ہونے پر روتی ہے۔ بہت کم لوگ ہیں جو اسے سمجھتے ہیں۔
- عورت کو آپ سے ناممکن کی خواہش نہیں، بس اتنی ہی چاہتی ہے کہ آپ ویسے ہی ہوں جیسے آپ اپنی بہن کے لیے ایک مرد چاہتے ہیں۔
- عورت یا تو عظیم تدبیر ہوتی ہے یا عظیم محبت!! اور آپ ہی وہ شخص ہیں جو اس کا فیصلہ کرتے ہیں۔
- عورت بیمار ہوتے ہوئے بھی دوسروں کا علاج کرتی ہے، خود غمگین ہو کر بھی دوسروں کو تسلی دیتی ہے، اور تھکی ہوئی ہو کر بھی جاگتی رہتی ہے۔
- عورت ہمیشہ چاہتی ہے کہ اسے بچی کی طرح برتاو کیا جائے، چاہے وہ کتنی ہی بڑی ہو جائے۔
- عورت کے دل کا دروازہ نہ کھٹکھٹائیں، اگر آپ کے پاس توجہ کی سچی نیت نہیں ہے۔
- عورت خواہ کتنی ہی سخت کیوں نہ ہو، وہ کبھی شفقت اور مہربانی کے جذبات سے خالی نہیں ہوتی۔
- عورت ایک بچے کی پرورش اکیلے کر سکتی ہے، لیکن مرد بغیر عورت کے بچے کی پرورش نہیں کر سکتا۔ - یہ ہے عورت کی عظمت۔
- جب آپ "مرد" بن جائیں، تو آپ کو ایک "عورت" ملے گی۔
- جب آپ "مرد" ہوں گے، تو آپ کو ایک "عورت" ملے گی۔
- جب آپ "بادشاہ" بن جائیں، تو آپ کے لیے ایک "شہزادی" ہوگی۔
- لہٰذا، کچھ نہ بنیں اور یہ توقع نہ رکھیں کہ وہ سب کچھ بن جائے گی!!
- عورت کے ساتھ نرمی کریں، وہ ایک امانت ہے، اسے بے عزت کرنے کے لیے پیدا نہیں کیا گیا۔
- چاہے وہ شادی شدہ ہو، غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ یا بیوہ، ہر عورت کا احترام کریں۔
- آپ ہمیشہ ایک عورت رہیں گی، شادی نے آپ کی عزت میں اضافہ نہیں کیا، اور طلاق نے آپ کی نسوانیت کو کم نہیں کیا۔ اسے اپنی ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کے لیے وقف کریں۔

31/03/2025
*نامعلوم کا سفر جاری ہے*؟ *ہر شاخ پر ایک نامعلوم بیٹھا ہے* قائداعظم ایمبولینس خراب - وجہ نامعلوم لیاقت علی خان قتل سازش ...
31/03/2024

*نامعلوم کا سفر جاری ہے*؟ *ہر شاخ پر ایک نامعلوم بیٹھا ہے*

قائداعظم ایمبولینس خراب - وجہ نامعلوم
لیاقت علی خان قتل سازش - نامعلوم
فاطمہ جناح موت - نامعلوم حالات
پاکستان توڑنے والے - نامعلوم
ایم کیو ایم کے خالق - نامعلوم
اے پی ایس سانحہ - نامعلوم
اصغر خان کیس - فیصلے پر عملدرآمد نامعلوم
لندن پلان - نامعلوم
اوجڑی کیمپ واقعہ - ذمہ دار نامعلوم
بینظیر قتل - نامعلوم
ارشد شریف قتل - نامعلوم
ظل شاہ قتل - نامعلوم
ریحان زیب قتل - نامعلوم
عمران خان قاتلانہ حملہ - نامعلوم
دہشت گردی - نامعلوم
فارم 45 - نامعلوم
کلبوشن یادیو - نامعلوم
کمشنر راولپنڈی غائب- نامعلوم
ٹوئٹر X پر پابندی- نامعلوم
بیڈرومز ویڈیوز - نامعلوم
نقوی کی طاقت - نامعلوم
نو مئی اصل ذمہ دار-نامعلوم

اور اب تازہ ترین نامعلوم:
اعلیٰ عدلیہ کا خط - ذمہ دار نامعلوم

ملک تب ترقی کرے گا جب “ نامعلوم”معلوم ہو گا

09/02/2024

نتائج تبدیل نہ کرو

عوام کا فیصلہ تسلیم کرو۔
ٹرینڈ چلاو✊🏻

09/02/2024

لکھہ او مورخا✍️
قیدی نمبر 804 کو اتنا ووٹ پڑا ہے کہ
رزلٹ تبدیل کرتے کرتے دوسرا دن بھی گزر رہا ہے✊👊

09/02/2024

لکھ اوئے مورخا
قیدی نمبر 804 چار کو اتنا ووٹ پڑا ہے کہ تیس حلقوں کا رزلٹ بدلنے کے باوجود بھی وہ پہلے نمبر پر ہے

08/10/2023

اگر آپ دنیا کے سارے لوگوں کا مطالعہ کرو، تو آپ حیران رہ جاؤ گےکہ، سوائے محمدرسولﷺکے کسی کی زندگی، باب پیدائش سے لے کر مقام رخصت تک، کسی کی زندگی اتنی پرفیکٹ اعتدال وخوبصورتی میں نہیں گزری، ہم تو اس لیے اُن کو بڑا مانتے ہیں کہ آپﷺکی زندگی کا ایک ایک پل قابل تعظیم و تقلید ہے۔
استاد محترم
کتاب :۔میرے آقا میرے صاحب میرے رسول

06/10/2023

👈 *میں نے اپنی روتی ہوئی بیٹی کو گلے نہیں لگایا* 👉

چند دن پہلے کی بات ہے، میری بارہ سالہ بیٹی کنزیٰ ایمان مجھ سے پیسے لے کر حسبِ معمول ہنستی مسکراتی محلے کی دکان پر اپنی کھانے کی چیزیں لینے گئی، واپس آئی تو کمرے میں داخل ہوتے ہی وہ زاروقطار رونے لگی. اسے روتا دیکھ کر میں ہکا بکا رہ گیا.
میں نے حیران ہو کر پوچھا:
"کیا ہوا بیٹا...! کیوں رو رہی ہو؟؟؟"
مگر وہ دونوں ہاتھوں سے آنکھیں ملتے ہوئے موٹے موٹے آنسو بہاتی مسلسل روئے جا رہی تھی. میں حیران و پریشان اسے دیکھنے لگا. میرے بار بار پوچھنے پر وہ بدستور روتے ہوئے کانپتی آواز میں بولی:
"بابا....! دکان پر کوئی انکل کھڑا تھا جو مجھے گندی گندی نظروں سے دیکھ رہا تھا."
یہ کہتے ہی وہ اور بھی بلک بلک کر رونے لگی.
میں اس کی بات سن کر ششدر رہ گیا. یہ کسی مرد کا میری بیٹی کو دیا ہوا پہلا آنسو تھا. میں نے آنسو بہاتی اپنی بیٹی کنزیٰ ایمان کو غور سے دیکھا جو روتے ہوئے کانپتی جا رہی تھی اور مجھے مظلوموں کی طرح رحم طلب نظروں سے یوں دیکھ رہی تھی کہ بابا مجھے حسبِ معمول ابھی گلے لگا کر خوب پیار کریں گے اور حوصلہ دیں گے مگر سچی بات یہ ہے کہ میں نے بیٹی کو نہ تو گلے لگا کر پیار کیا اور نہ ہی دکاندار کے پاس بھاگا بھاگا گیا کہ دیکھوں تو وہ کون گھٹیا انکل تھا؟ کیونکہ میرے دماغ میں کچھ اور ہی چل رہا تھا.
میں چاہتا تھا کہ آج وہ باہر سے جو پہلا آنسو لے کر آئی ہے وہ اسے کبھی نہ بھولے اور اس کی چبھن ہمیشہ کے لیے وہ اپنی آنکھوں میں قید کر لے. اصل میں مجھے یہ خدشہ لاحق تھا کہ اگر اس موقع پر میں نے اپنی بیٹی کو گلے لگا کر اسے پچکارا تو وہ لمحہ بھر میں ہی ہمیشہ کے لیے کمزور پڑ جائے گی اور پھر ہر وقت میرے پاس روتی ہوئی آئے گی اور مجھے بار بار گلے لگا کر اسے حوصلہ دینا پڑے گا جبکہ میں ایسا ہر گز نہیں چاہتا تھا.
میں نے روتی ہوئی اپنی بیٹی کو پیار سے اپنے سامنے بٹھایا اور کہا:
"دیکھو کنزیٰ...! اس انکل کا تمہیں اس طرح للچائی ہوئی نظروں سے گھورنا محض گھورنا نہیں تھا بلکہ یہ ایک جنگ ہے جو میری نہیں، تمہاری ہے اور تم نے ہی اسے لڑنا ہے اور وہ بھی اکیلے، اس میں میں تمہارا ساتھ نہیں دے سکوں گا. یوں رو دھو کر تم یہ جنگ نہیں جیت سکتی بلکہ روتے وہ لوگ ہیں جو کمزور ہوتے ہیں اور کچھ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے....اگر تم کمزور ہو اور کچھ نہیں کر سکتی تو یہ لو ٹشو اور ادھر کونے میں بیٹھ کر جی بھر کے آنسو بہاتی جاؤ، ٹشو کم پڑ جائیں تو اور منگوا دوں گا، میں تمہیں رونے سے نہیں روکوں گا."
میری بیٹی نے آنسو صاف کرتے ہوئے کہا:
"نہیں بابا...! میں کمزور نہیں ہوں، میں اپنے بابا کی بہادر بیٹی ہوں."
"تو پھر اس طرح کمزوروں کی طرح میرے سامنے کیوں رو رہی ہو؟"
میری بات سن کر اس نے فوراً آنسو صاف کیے اور اسی وقت رونا بند کر دیا.
میں نے اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا:
"دیکھو بیٹا...! اگر پھر کبھی کوئی انکل یا لڑکا تمہیں یوں گھور گھور کر دیکھے تو بالکل بھی مت ڈرنا اور نہ خاموش رہنا بلکہ بلند آواز میں سب کے سامنے کہنا کیا بات ہے انکل یا بھیا! کیوں مجھے اس طرح گھور گھور کر دیکھ رہے ہیں؟ اتنی اونچی آواز میں کہنا کہ آس پاس کھڑے سب لوگ تمہاری بات سن لیں."
کنزیٰ نے یوں سر ہلایا جیسے بات اس کی سمجھ میں آ گئی ہو.
اتفاق سے کچھ دنوں بعد اس کی چپل لینے میں اسے ایک دکان پر لے گیا، وہاں دو تین گاھک اور بھی موجود تھے. میں بیٹی کے لیے چپل دیکھنے میں محو ہو گیا کہ اچانک دکان پر میری بیٹی کی آواز گونجی:
"بھیا...! آپ کیوں میری طرف بار بار دیکھ رہے ہیں؟؟؟"
میں نے چونک کر دیکھا تو میری بیٹی ساتھ ہی کھڑے ایک بیس بائیس سالہ لڑکے سے مخاطب تھی جو یقیناً جوتے خریدنے آیا تھا. وہاں کھڑے سبھی لوگ اس لڑکے کی طرف دیکھنے لگے جبکہ اس کے چہرے کا ایک رنگ آ رہا تھا اور دوسرا جا رہا تھا......میں نے اس لڑکے کو چبھتی نگاہوں سے گھور کر دیکھا تو وہ اور بھی سٹپٹا گیا. دکاندار نے معاملہ بھانپ لیا اور فوراً اس لڑکے کو وہاں سے چلتا کیا. میں نے مسکراتے ہوئے بیٹی کی طرف دیکھا تو وہ مجھے فاتحانہ انداز میں یوں دیکھ رہی تھی جیسے اس نے اپنی زندگی کی پہلی جنگ جیت لی ہو.

Address

Kamalia
36350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kaif mart posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kaif mart:

Share