05/08/2023
وہی یزید کا لشکر ہے کربلائیں ہیں
نہ بیٹیاں میری محفوظ ہیں نہ مائیں ہیں
رچی بسی سی ہے تازہ لہو کی بُو اِن میں
کہ ہو نہ ہو یہ مِرے دیس کی ہوائیں ہیں
یہ ناگ ہم نے ہی پالے تھے آستینوں میں
بڑا ہے جرم ہمارا بڑی سزائیں ہیں
نعیم ضرار