17/12/2024
بسمہ تعالی۔
بخدمت جناب
صدر پاکستان
جناب وزیر اعظم
جناب چیف آف آرمی سٹاف۔
جناب ایم ڈی ایف ڈبلیو او
السلام علیکم
جیسے کہ آپ کے علم میں ہے سکردو روڈ ایف ڈبلیو او کے زیر انتظام اربوں کے بجٹ سے تعمیر ہواہے اور نقشہ کے مطابق دشوار گزار اور سلائیڈنگ کی جگہوں پر ڈینل کی تعمیر پروجیکٹ کا حصہ تھا
اور ایف ڈبلیو او کے ذمہ داران کے ویڈیو موجود ہیں کہ انہوں نے ٹنل کیساتھ تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا
لیکن نہ جانے کن وجوہات بنیاد پر ٹنل ہٹایا گیا اور پہلے سے بھی زیادہ خطرناک اور موت کا کنواں روڈ ہمارے حوالے کیا جب سے یہ روڈ بنی ہے ابتک جتنے حادثات ہوئے ہیں اسکی گزشتہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی
دفاعی اعتبار سے ہو یا سیاحتی معیشتی حوالے سے ہو یا گلگت بلتستان کو جوڑنے کا واحد راستہ کے عنوان سے اس شاہراہ کی اہمیت اور افادیت سب کے سامنے ہے۔
ہم بزریعہ خط آپ سے گزارش کرتے ہیں
1: ٹنلر کو پروجیکٹ کا حصہ بناکر وعدہ اور اعلان۔ کے بعد بٹانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے
2: فی الفور ٹنل کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔
3: سانحات میں متاثرہ خاندانی کی اقتصادی اور اخلاقی داد رسی کی جائے
4: پروجیکٹ میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا شفاف تحقیق کیا جائے۔
یہ لیٹر بلتستان کی تمام اکائیوں کی ترجمانی ہے
العارض:
محمدجان حیدری
و یوتھ آف گلگت بلتستان