03/07/2024
ماسٹر پیس سمجھی جانے والی پینٹنگ جو چوری کے بعد پلاسٹک کے تھیلے سے ملی تھی ایک کروڑ پچھتر لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوگئی۔
’ریسٹ آن دی فلائیٹ ان ٹو ایجپٹ‘ نامی پینٹنگ وینس کے آرٹسٹ ٹائیٹین نے 20 سال کی عمر میں 1510 میں بنائی تھی اور اسے لندن کے ایک نیلام گھر کرسٹیز نے فروخت کیا۔
یہ پینٹنگ 1995 میں ولٹشائر کے ایک گھر سے چرائی گئی اور سات سال بعد یہ لندن میں اپنے فریم کے بغیر ایک پلاسٹک کے تھیلے سے ملی تھی۔
ماہرین کے مطابق اس آرٹسٹ کی اب تک فروخت ہونے والی یہ سب سے مہنگی پینٹنگ ہے۔