Ammi Ka Kitchen

Ammi Ka Kitchen “Maa ke haath ka zaiqa | Traditional recipes with love 🌿🍛” “Ammi ka Kitchen is all about Maa ke haath ka zaiqa ❤️. Join us on this flavorful journey!”

From traditional Pakistani recipes to quick modern meals, we share food made with love, spices, and memories.

14/08/2026
27/07/2026
22/07/2026
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیممحرم الحرام ۔۔۔۔۔۔۔۔محرم اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہےاَللّٰهُمَّ أَهْلِلْهُ عَلَيْنَا بِالْیُمْن...
13/07/2026

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
محرم الحرام ۔۔۔۔۔۔۔۔
محرم اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے

اَللّٰهُمَّ أَهْلِلْهُ عَلَيْنَا بِالْیُمْنِ وَ الْاِيْمَانِ وَ السَّلَامَةِ وَ الْاِسْلَامِ ،رَبِّيْ وَ رَبُّكَ اللہُ

اے اللہ ہمارے لئے یہ 🌙 چاندامن وایمان اور سلامتی اسلام کا چا ندہو۔اےچاندتیرا اور میرا رب ایک ہے۔ آمین

تصویر میں دیا گیا چاند دو تاریخ کاچاند ہےاور دوسرا چودھویں کا چاند
محرم الحرام 1448 ہجری 2026 عیسوی
محرم الحرام ۔۔۔۔۔۔۔۔حق وباطل کی جنگ۔۔۔محرم الحرام۔۔۔۔۔محبت،ایثار وقربانی کی
مثال
محرم الحرام ۔۔۔۔اسلام کی سر بلندی کے لئے شہادت کا تمغہء امتیاز
جو نواسہ رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام نےاسلام کو دیا وہ تاقیامت قائم و دائم رہے گا۔ علماء کرام فرماتے ہیں کہ روایت میں آیا ہے افضل طریقہ ہےکہ 9 محرم اور10 محرم کاروزہ رکھا جائے۔
دوسرا طریقہ ہے 10 اور 11 محرم کاروزہ رکھا جائے۔
اس کی دلیل یوں ہے
حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عاشورا کاروزہ رکھا کرواور اس میں بھی یہودی و نصاریٰ کی مخالفت کیا کرو کہ نو اور دس محرم کا روزہ رکھا کرو یا دس اور گیارہ کا ( مسند احمد 2154)

بچے آ فس سے گھر آئےتو بتایا کہ یومِ عاشورہ کی چھٹیوں کے ساتھ ہفتے اتوار کی چھٹی بھی شامل ہے، ہم نو دس محرم کا روزے رکھیں گے۔ اب ایک بچے نے کہا تو سب تیار ہو گئے روزے رکھنے کے لئے۔ بس پھر کیا تھا ڈھائی تین بجے سب بچے کچن کے آس پاس منڈلانے لگے کہ کب انہیں سحری بنا کر دی جائے نو محرم کو گیس تو آ نہیں رہی تھی تو جلدی جلدی سلنڈر کے چولہے پر پراٹھے بنائے کباب تلے رات کا بچا ہوا سالن گرم کیا فریج سے دہی نکالی جس کو جو اچھا لگا اس نے اسکے ساتھ پراٹھا کھایا، پھر چائے پی اور یوں سب نے روزہ رکھا۔
اب افطاری تو بنی تھی چونکہ سب نے روزہ رکھا تھا تو جناب بنائے آ لو انڈے کے پکوڑے تھوڑے سے پیاز کے پکوڑے بنائے پاپڑ بھی تلے رول سموسے جلیبی باہر سے منگوائے کیونکہ چھوٹے بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں اور شربت بھی بنایا افطار کے لئے چھوٹے بچوں نے خوب تنگ کیا اذان سے پہلے ہی اٹھا کر کھانے لگے 💞پیار بھی آیا منع نہیں کرسکے
آ لو انڈے کے پکوڑے ( کٹلس)
چار انڈے ابال کر اس گول سلائس کرلیے آ لو کے سلائس کاٹ لئے دو کپ بیسن لے کر اس نمک ،مر چ۔ہری مرچ ہرا دھنیا تھوڑا سا کھانے کا سوڈا ڈال کر اس بیٹر بنا لیا۔اب دو آ لو کے سلائس لے کر اس کے بیچ میں انڈے کا سلائس رکھ کر بیسن میں ڈپ کرکے آ ئل میں تل لئے پکوڑے کی طرح ڈیپ فرائی کر لئے دات کے کھانے کے لئے چپلی کباب اور پراٹھے بنائے سلاد اور رائتہ بھی بنایا
چپلی کباب
قیمہ۔۔۔۔۔۔۔دوکلو
نمک۔۔۔۔۔۔۔دو کھانے کے چمچ
لال مرچ پسی ہوئی۔۔۔دوکھانے کے چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین چمچ
لہسن ادرک کاپیسٹ۔۔۔۔۔۔۔ چار چمچ
کٹا دھینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو چمچ
انار دانا کٹا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار چمچ
ہلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ آ رھا چمچ
کٹا ہوا بھنا زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار چمچ
پسا ہوا گرم مصالحہ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ایک چمچ
کٹی کالی مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چمچ
ہری مرچ،ہرا دھنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب منشا
ٹماٹر 🍅 کے گول سلائس ۔ ۔۔۔۔۔۔کاٹ کر الگ رکھ لئے مصالحہ میں اگر کوئی چیز نا پسند ہو نہ ڈالیں اس کے علاوہ بھنا ہوا بیسن بھی ڈالنا چاہیے تاکہ کباب تلتے ہوئے ٹوٹے نہیں
قیمے کو گرائینڈر میں باریک پیس لیں پھر اس میں تمام مصالحے ملا کر دو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیا پھر اس کی گول ٹکیاں بنا کر اسکے اوپر ٹماٹر کا سلائس جما کر شیلو فرائی کرلیا
دال چاول یا پراٹھے کے ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں
دس ،گیارہ محرم کو گیس والوں نے خوب گیس دی یعنی رات تین بجے سے رات دس بجے تک ( شکریہ گیس والوں)
واٹر سپلائی والے بھی پیچھے نہیں رہے انھوں نے بھی محرم میں پانی دے کر سب کو پانی پانی کر دیا ( شکریہ)
بجلی والے تو ویسے ہی ا یسے موقع پر کمال کرتے ہیں تو ان کابھی شکریہ رات دن بجلی دینے پر ۔
محرم میں کھانے کے ساتھ ( حلیم) کی روایات بھی جڑی ہے اسوقت جس کے پاس جو تھا سب اکٹھا کرکے پکایا گیا کتنی مشکلیں ،دکھ ،درد پیش آ ئیں وہ ایک الگ داستان ہے پھر آ ہوں ،سسکیوں کے درمیان کھایا گیا شائد ہر نوالے کے ساتھ آ نسو بھی پیئے ہوں گے😭
لیکن آ ج کل جو حلیم بنتی ہے اس میں جدت آ گئی ہے ۔مختلف طرح کے اناج ستر قسم کے مصالحے گوشت کا قورمہ کےریشے کرکے سب مکس کرکے پھر اس کا گھونٹا لگتا ہے پھر پیاز اور ادرک لہسن لال مرچ کابگھار اور اوپر لیموں کا نچوڑ
بہت سے گھروں میں باقاعدہ حلیم کی دیگیں پکتی ہیں اور محلےاوررشتے داروں میں تقسیم کی جاتی ہیں گھریلو طور پر بھی مختلف اناج کے پیکٹ دکانوں سے مل جاتے ہیں اپنے گھر کے مطابق لائیں اسے دھو کر رات بھر بھیگنے دیں صبح اسے دھو کر پانی اور مصالحے ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں دوسری طرف گوشت کا قورمہ بنا لیں گوشت بغیر ہڈی کے ہونا چاہیے قورمہ کو میش کرکے پکے اناج میں مکس کرکے خوب گھوٹیں یہاں تک کہ سب یک جان ہو جائے پھر اپنی مرضی کا بگھار لگائیں اور لیموں نچوڑ کر چاٹ مصالحہ ڈال کر مزے سے کھائیں گھونٹنا لگاتے وقت گھر کے مردوں کو بھی شامل کرلیں آخر انھوں نے بھی کھانا ہے۔ محرم میں اور بھی بہت کچھ بنایا جاتا ہے اور گھروں میں باقاعدہ بانٹنا جاتاہے جیسے کہ شربت،ملیدہ،کھچڑا، چنے چاول،پلاؤ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
اس دفعہ بچوں نے روزے رکھے نوافل پڑھے ،یاسین شریف پڑھ کرایصال ثواب کیا تو ہم نے بھی میں چنے چاول پکا کر پڑوسیوں کے گھر بھیج دیئے اللہ تعالیٰ ہماری سب کی عبادات اور چھوٹی چھوٹی نیکیوں کو قبول ومنظور فرمائے سب مرحومین کی مغفرت کرکے انھیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام ولی وپیغمروں کی دعاؤں سے ہماری تمام مشکلات کو حل فرمائے اور ہمیں صحت وعافیت والی زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمین
اللہ تعالیٰ سب کی رزق و روزی میں فراوانی رکھے آ مین ثم آمین
جمیلہ انوار

بسم اللہ الرحمن الرحیمعیدالاضحیٰ ۔۔۔۔۔2026عیدالاضحیٰ دنیا کے  تمام مسلمانوں کا ایک مذہبی تہوار ہے اس دن مختلف جانوروں کو...
29/05/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
عیدالاضحیٰ ۔۔۔۔۔2026
عیدالاضحیٰ دنیا کے تمام مسلمانوں کا ایک مذہبی تہوار ہے اس دن مختلف جانوروں کو ذبح کرکے ان کی قربانی کی جاتی ہے ۔ گائے ،بھیس، بیل،اونٹ میں سات حصے ہوتے ہیں بکری ، بکرا مینڈھا میں ایک حصہ ہوتا ہے۔اور ہر ایک حصے کے تین حصے ہوتے ہیں ایک اپنے لیے ایک رشتے داروں کا اور ایک غریب اور مستحق لوگوں کا ۔یہ بھی سب جانتے ہیں کہ یہ سنت ابراہیم ہے
آج کل فیسبک،یوٹیوب،انسٹا گرام پر گوشت پکانے کی ترکیبیں چل رہی ہیں ہر کوئی اپنے اپنے طرز اور طریقے سے پکانا بتا دہا ہے ان سب میں بیف اور مٹن کی ریسیپی ہے ۔کلیجی سر فہرست ہے کیونکہ عید کے دن قر بانی والے گھر میں سب سے کلیجی ہی پکتی ہے ،نمکین گوشت،پلاو ،بریانی،قورمہ،،گولا کباب،تکہ کباب ،بہاری بوٹی،بھناگوشت وغیرہ وغیرہ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔یہاں تک کہ لوگوں نے اوجھری ( بٹ) تک کو نہیں چھوڑا اس کے لیے بھی بتایا گیا کہ اس کو ٹکڑے کرکے گرم پانی میں ڈالیں اور نکال کر تیز چھری سے صاف کریں اندر سے باہر سے ،،یہ مکھن ملائی کی طرح صاف ہو جائے گی بس پھر اسکو اپنے طریقے سے پکا لیں بڑی مزےدار بنتی ہے ویسے پکی ہوئی ڈش دیکھ کر دل میں لالچ پیدا ہو رہی تھی کہ ہم بھی اس طرح پکا کر کھائیں لیکن پھر بچپن کا ا یک واقعہ یاد آ گیا ۔ان دنوں ہم لاہور میں رہتے تھے میں اس وقت سات آ ٹھ سال کی تھی ہمارے گھر پہلی قر بانی تھی شاید کسی گائے میں حصہ لیا تھا اور اس حصے کے ساتھ اوجھری ( بٹ) آ گئی تھی پہلے تو کلیجی پکائی شام کے پلاؤ بنا اگلے دن اوجھری بٹ کی صفائی ستھرائی شروع ہوئی امی اور دادی نے ملکر خوب صاف کرکے اسے پکایا لیکن سب نے منع کر دیا کہ ہم نہیں کھا رہے اور پھر اس دن انڈوں کے آ ملیٹ کے ساتھ روٹی کھائی گئی امی کو بہت دکھ اور افسوس کہ اتنی محنت ضائع گئی تیل مصالحہ الگ برباد ہوا سردیوں کا موسم تھا خراب ہونے کا تو سوال ہی نہیں تھا اگلے دن میرے پھوپھا جان اسلام آ باد سے آ گئے آ تے ہی امی سے بولے ٫ بھابھی میرے پاس صرف دو گھنٹے ہیں جلدی سے میرے لئے کھانا بنا دیں میں فریش ہو کر آتا ہوں ویسے آ ج آ پ نے کیا بنایا ہے ؟؛ امی نے کہا بٹ( اوجھری ) بنایا ہے بس بھابھی ٹھیک ہے یہی کھا لونگااوربچوں تم لوگ انتظار کرو میں ابھی آ یا تم لوگوں کے لئے تمہاری پھپھو نےگفٹس بھیجیں ہیں ؛ تھوڑی دیر میں وہ نہا کر تیار ہو کر آ گئے پہلے انھوں نے ہمیں سارے گفٹ دیئے پھر کھانے کو دیکھ کر بولے ٫ ارے بھابھی آ پنے اتنا اہتمام کرلیا بس روٹی پکا لیتی میرے لئے یہ ایک سالن بہت تھا ؛ امی نے کہا نہیں کہ یہ سب پہلے ہی گھر کے لیے بنایا ہے بس یہ گھی والی سویاں تمہاری پسند کی ابھی بنائی ہیں۔خوش ہو کر بولے ٫ او جیو بھابھی ،بس یہ بیف بٹ تھوڑا سا ہماری بیگم کے لیے بھی دے دیجیے گا وہ بھی کھا کر خوش ہو گی؛ اندھے کو کیا چاہیے دو آ نکھیں امی نے جی جی کرتے ہوئے پوری دیگچی باندھ دیں ساتھ چھ روٹیاں ،پلاو ،مٹرالو کاسالن اچار ،چٹنی اور گھی والی سویاں بھی کر دیں بس جاتے ہوئے خوشی خوشی لے گئے وہ اسلامآباد میں کام کرتے تھے۔ کبھی کبھی ایسے ہی طوفانی دورے پر آ تے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ دس دن کے بعدان کا خط آ یا کہ کھانا بہت مزے کا تھا ہم نے دو دن گرم کرکے کھایا 😁🤣
اس کے بعد ہمارے گھر بکرا آ نے لگا آبا جی چھ مہینے پہلے ہی گھر لے آ تے اور ہم تینوں بہن بھائی کی زمہ داری لگا دیتے کہ ہم نے اس کے کھانے پینے کا خیال رکھنا ہے میں تو اس کی اتنی دیکھ بھال نہیں کرتی تھی لیکن میری چھوٹی بہن اور بھائی بہت اچھی طرح اس کا دھیان رکھتے تھے اور جس دن قربانی ہوتی تھی تو میری بہن بھاں بھاں بہت روتی تھی پھر اسے بہلا تے ہوئے کہتے تھے کہ دوسرا جلدی لائیں گے رو مت۔
بکرا تو ابھی بھی آ تا ہے ذبح بھی کرتے ہیں اب امی ،اباجی نہیں رہے پھپھو ،پھپھا بھی نہیں ہیں تو عید کی وہ رونقیں اور خوشی کہاں اب تو بس ان سب جانے والی کی یادیں رہ گئی ہیں اللہ تعالیٰ ان سب کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ثم آمین
پچھلے سال ہمارے قربانی کے جانورکی کلیجی خراب نکلی تھی تو نہ پکائی نہ کھائی ( ویسے گوشت بھی چیک کروا کے استعمال کیا تھا) میں نے سوچا اس دفعہ پہلے ہی سے بچوں کو کلیجی پکا کر کھلا دوں تو جناب میں نے ایک دن پکائی کلیجی ۔دوسرے دن بنائی کوفتہ بریانی اور تیسرے دن بھنا گوشت بنا لیا ۔اب اتنے مروغن کھانے ہم جیسے بزرگ لوگوں سے برداشت ہی نہیں ہوتے لہذا یورک ایسڈ بڑھا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا اوپر گرمی نے بھی کام دیکھایا پھر میں نے کھیرے اور پودینے کا پانی بنا کر لیا بہت مفید رہا
ایک جگ میں پانی بھرا اس میں ایک کھیرا کاٹ کر ڈالا ( چھلکے سمیت) پودینے کے دس بارہ پتے ہاتھ سے مسل کر ڈال دیئے اور ایک دو سلائس لیمن کےاور پوری رات کےلئے ف*ج میں رکھ دیا صبح اس پانی کو چھان کر سارا دن پی لیا بس طبیعت شام تک بہتر ہوگئی اس کے علاوہ دوا بھی کھائی الحمدللہ
کلیجی کھانا بہت سے لوگوں پسند نہیں کرتے اس کے لیے طرح طرح کی ٹپس آ زمائی جاتی ہیں ۔ایک تو یہ کہ اس کا جھلی جیسا پردہ اتارا جاتا ہے دوسرے اسےسرکےاور لہسن کے پانی میں آد ھے گھنٹے کے لیے بھگو دیتے ہیں پھر دھو کر چھلنی رکھ دیتے ہیں
کلیجی۔ ایک کلو ،پیاز چار عدد،ٹماٹر چار ،لہسنادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ ،نمک ایک کھانے کا چمچ لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ،پسا دھنیا دو کھانے کا چمچ ،ہلدی ایک چوتھائی چمچ تھوڑا سا ثابت گرم مصالحہ ،ہری مرچ اور ہرا دھنیا آخر میں دودھ کی ملائی۔ چار کھانے کے چمچ یا آ رھا کپ دہی کھٹی نہ ہو
پیاز باریک سلائس میں کاٹ لیں ایک کپ آ ئل میں پیاز براؤن کریں اسمیں لہسن ادرک پیسٹ ڈال دیں تھوڑا سا ثابت گرم مصالحہ بھی ڈالیں تھوڑا سا چلانے کے بعد اسمیں کلیجی ڈالدیں پھر اسے دیگچی میں گھما ئیں پھرائیں جب کلیجی کا رنگ چینج ہو جائے تو اس میں تمام مصالحے ڈال کر ایک گلاس پانی ڈال کر ڈھک دیں اور پکنے کے لیے چھوڑ دیں بیس پچیس منٹ میں کلیجی گل جائے گی اب اس میں پھینٹی ہوئی ملائی یا دہی ڈال کر بھونیں پھر اس میں پسا گرم مصالحہ ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر پانچ سات کا دم دیں کلیجی مصالحہ تیار ہے روٹی پراٹھے کے ساتھ کھائیں
کوفتہ بریانی
ایک کلو بیف کے قیمہ کو دھو کر نچوڑ کر گرائنڈر میں ڈالا ۔لہسن ادرک کا پیسٹ ،نمک،لال پسی مرچ، پسا دھنیا پاؤڈر ، تھوری سی ہلدی ،گرم مصالحہ دو ڈبل روٹی کے سلائس ، دو انڈے ، بھنا بیسن ہری مرچ،ہرا دھنیا ، دو کھانے کے چمچ آ ئل ان سب کو گرائنڈر کرکے مکس کرکے آ دھے گھٹنے کے لیے فریج میں رکھ دیا پھر اس کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا کر آ ئل میں تل کر ایک طرف رکھ دیا اب ڈیڑھ کپ آ ئل میں پیاز براؤن کرکے لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر بھونا پھر شان مصالحے کا ایک پیکٹ ڈالا ٹماٹر کاٹ کر ڈالے ثابت گرم مصالحہ آ لو بخارا اور ایک کپ پانی ڈال کر مصالحے کو بھون لیا۔ پھر اس میں فرائی لیے ہوئے کوفتے ڈال کر ایک گلاس پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیا جب پانی خشک ہو گیا تو اسے بھون کر ایک طرف رکھ دیا اب پانی میں نمک، بادیان کے پھول ،ثابت ہری مرچ تھوڑا سا ثابت گرم مصالحہ اور چند سلائس لیمن کے ڈال کر چاول بوائل کر لیں اب دیگچی میں تھوڑا سا آ ئل یا گھی لگائیں اسپر چاول پھیلائیں پھر کوفتے کے مصالحہ پھیلائیں اسکے بعد پھر چاول کی تہہ بنائیں اس طرح تین چاول کی تہہ اور دو کو فتے کی تہہ ہو جائے گی اور کوفتے کے ساتھ ٹماٹر کے سلائس لیمن سلائس اور پودینے کے پتے بھی ڈال دیں اور پھر آخر میں تھوڑے سے پانی میں زردے کا گھول کر اوپر سے کہیں کہیں چھڑک کر دم پر رکھ دیں بس دس پندرہ منٹ کےلئے لگائیں کوفتہ بریانی تیار ہے سلاد اور رائتہ کے کھائیں
بھنا گوشت بنانا بہت آسان ہے گوشت کو دھو کر دیگچی میں ڈالیں اور دیگچی چولھے پررکھ دیں اس میں پیاز ، ٹماٹر ،لہسن ادرک، کاٹ کر ڈالیں پھر نمک،لال پسی مرچ،پسا دھنیا ، ہلدی ، تھوڑا سا ثابت گرم مصالحہ اور ایک چھوٹا کپ آ ئل ،دو گلاس پانی ڈالا کر مکس کریں اور ڈھکن لگا کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں ( چولھا جلانانہ بھولیں) وقفے وقفے سے چلا کر دیکھتے رہیں پونے گھنٹے میں پانی خشک ہو جائے گا اور گوشت گل جائے گا بس اس آ رھا کپ دہی پھینٹ کر ڈالیں اور گھما پھرا کر اچھی طرح بھون لیں جب تیل اور مصالحہ الگ الگ ہو جائے تو کٹا ہوا ہر ی مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ دم پر چھوڑ دیں بس بھنا گوشت تیار ہے
آ جکل بہت گرم موسم ہے پانی کا استعمال زیادہ کریں روز نہائیں اور کپڑے بدلیں ،قربانی کے گوشت کو فوراً نہ پکائیں اسے پنکھے کے نیچے رکھ کر دو گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں پھر دھو کر پکائیں سادہ غذا کھائیں دال چاول آ لو کا بھرتا،کھچری ، دلیہ سبزی میں لوکی تو ری، ٹینڈے ،بھنڈی کھائیں سلاد میں کھیرا ضرور استعمال کریں
سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں
یہ چھوٹی روٹی ہماری حفصہ نے بیل کر توے پر ڈالی ہےاور کی ماما نے آ لٹ پلٹ پکائی ہے کیونکہ وہ ابھی بہت چھوٹی ہے اس لیے اس کی ماما نے اسے چولھے کے پاس نہیں آ نے دیا اس دفعہ تو اس نے بڑے شوق سے مہندی بھی لگوائی ہے اپنی پھپھو سے۔ ماشاءاللہ 😍
اللہ تعالیٰ سب بچوں کو خیر وعافیت کے ساتھ برکت والی ز ندگی دیں نیک اور قابل بنائے اور ماں باپ کو ان کی خوشیاں دیکھائے ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور خلوص کے رکھے آ مین ثم آمین سب کو رزق وروزی فروانی رکھے سب کو رحمتیں ،نعمتیں،برکیتں،وسعیتں عروج اور بلند یاں عطا فرمائے آمین ثم آمین
جمیلہ انوار

*اسلام وعلیکم ورحمتہ اللّہ* *وبرکاتہ* ⚠️ خبردار! یومِ عرفہ کےحوالےسےمتنبه رهیں:💥 یہ دن نہ گھروں کی صفائی کے لیے ہے، نہ خ...
26/05/2026

*اسلام وعلیکم ورحمتہ اللّہ* *وبرکاتہ*

⚠️ خبردار! یومِ عرفہ کےحوالےسےمتنبه رهیں:
💥 یہ دن نہ گھروں کی صفائی کے لیے ہے، نہ خریداری کے لیے، نہ نیند کے لیے، نہ آرام کے لیے۔
💥 یہ وہ دن ہے جسے اللہ نے بہت شرف بخشا ہے
، یہ اللہ کا پسندیدہ اور مكرم دن ہے، یہ وہ دن ہے جس دن اللہ آسمان میں اہل عرفہ پر فخر کرتا ہے ، یہ جهنم سے آزادی کا دن ہے، یہ دلجمى سےعبادت کرنے کا دن ہے
💥 کوشش کریں کہ آپ کا کوئی لمحہ بھی اللہ کی اطاعت یا اس کی قربت والے کام کيے بغیر نہ گزرے، کیونکہ اگر آپ کے پاس دنیا کا قیمتی خزانہ اور جواہرات ہوتے اور وہ ضائع ہو جاتے، تو آپ ندامت اورافسوس سے دوچار ہوتے … تو آپ دنیا کے بہترین دن کو کیسے ضائع کر سکتے ہیں؟!
💥 اگر لیلۃ القدر پوشیدہ ہے تو یوم عرفہ معلوم اور متعين ہے۔ اگر لیلۃ القدر میں فرشتے نازل ہوتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ خود عرفہ کے دن آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے۔
تو اس عظیم موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی بھرپور کوشش کریں۔ یومِ عرفہ کا ایک شاندار شیڈول🗒️ جو ہمارے لیے مفيد ثابت ہوگا اسے اپنے پیاروں کو بھی سینڈ کریں كيونكه یہ دن سال میں صرف ایک دن آتا ہے:

🌙 عرفہ کی رات:

❇️عرفہ کی رات جلدی سو جائیں تاکہ الله کی عبادت کے لیے تازہ دم ہو سکیں۔

❇️سحری میں بیدار ہوں اور یوم عرفہ کی نیت سے روزہ رکھیں۔

❇️سحری کے بعد کم از کم 2 یا 4 نفل نماز پڑھیں اور سجدے میں دنیا و آخرت کی بھلائی مانگیں۔ اس پر الله تعالٰی کا شکر ادا کریں کہ اس نے آپ کو وہ دن دیکهايا جس دن رحمتیں برستى ہیں

❇️فجر سے کچھ دیر پہلے استغفار کریں تاکہ آپ الله تعالٰی کے ان بندوں میں شامل ہو جائیں جو سحر کے وقت بخشش مانگتے ہیں۔

❇️اذانِ فجر سے پانچ منٹ پہلے وضو کریں اور آپ یہ تصور کرے گیں کہ وضو کے پانی کے ساتھ آپ کے گناہ بھی بہہ رہے ہیں۔

وضو کے بعد کی دعا پڑھیں۔

❇️نمازِ فجر باجماعت ادا کریں اور پھر نماز کے بعد کم از کم سورج نکلنے کے 15 منٹ بعد تک مصلے پر بیٹھے رہیں۔

❇️نماز کے بعد فوراً تکبیرات کا آغاز کریں

اس وقت کو قرآن کی تلاوت، تسبیح، تہلیل، تحمید اور اذکارِ صباح میں گزاریں۔

❇️نمازِ اشراق ادا کریں تاکہ آپ کو ایک حج اور عمرے کا ثواب ملے، وہ بھی نبی کریم ﷺ کے ساتھ — یہ موقع کبھی ضائع نہ کریں!

اگر ممکن ہو تو پورا دن نیند نہ لیں، ہر لمحہ ذکر اور دعا میں گزاریں اور الله تعالٰی سے پوری امید رکھیں کہ آپ کی دعا قبول ہو گی۔

❇️اگر ضرورت ہو تو تھوڑی دیر آرام کریں تاکہ دوبارہ عبادت کے لیے قوت حاصل ہو۔

❇️اٹھ کر وضو کریں اور کم از کم چار رکعت صلاۃ الضحیٰ ادا کریں۔ عبادت میں تنوع پیدا کریں تاکہ دل نہ تھکے۔

💥 زیادہ سے زیادہ تکبیر، ذکر، قرآن کی تلاوت کریں اور کثرت سے یہ کلمات پڑھیں:

"لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ"

❇️نمازِ ظہر ادا کریں، تکبیرات کہیں، تسبیح کریں، قرآن کی تلاوت کریں۔

❇️خطبۂ عرفہ کو مکمل توجہ سے سنیں — اس سال کوشش کریں کہ پچھلے سالوں سے زیادہ عمل کریں، ان شاء الله تعالٰی ۔

❇️نمازِ عصر ادا کریں، اذکارِ مساء پڑھیں اور تکبیرات جاری رکھیں۔

❇️مغرب سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل قرآن کی تلاوت کریں پھر خشوع کے ساتھ دعا میں لگ جائیں، اور تصور کریں کہ آپ الله تعالٰی کے سامنے کھڑے ہیں۔ اپنے غزه کے مسلمان بھائیوں کے لیے دعا کرنا نہ بھولیں۔

الله تعالٰی سے دعا کریں کہ سورج غروب ہونے سے پہلے ہی آپ کو جہنم سے آزادی عطا فرمائے۔

💥 الله تعالٰی ہم سب کو نیک اعمال کی توفیق دے، اور ہم سب کی عبادت کو قبول فرمائے۔
الله تعالٰی ہمیں اور آپ کو جهنم سے آزاد فرمائے اور اپنے مقرب بندوں میں شامل کرے۔ آمین یا رب العالمین!

منقول

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ammi Ka Kitchen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share