Recipess99

Recipess99 عمدہ کھانوں کی ترکیبوں کا انتخاب بنانے میں آسان اور مزیدار

مخللسرکے سے عربی اچار بنانے کا طریقہ اجزاء:1۔ ککڑی/ كھیرے / حسب خواہش كوئى سبزى ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ايک كلو(سب سبزيوں كا كل وزن...
29/08/2026

مخلل

سرکے سے عربی اچار بنانے کا طریقہ

اجزاء:
1۔ ککڑی/ كھیرے / حسب خواہش كوئى سبزى ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ايک كلو(سب سبزيوں كا كل وزن ملا كر ايك كلو)
2۔ سفيد سركہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ايک كپ
3۔ پانى ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 5 كپ
4۔ چٹانی نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تين بڑے چمچ
5۔ ائیر ٹائٹ بوتل، مرتبان يا جار (خالى ! )

تركيب:
2۔ ککڑی/ سبزى کے درميانے حجم كے ٹکڑے كر ليں اور ان ميں کچھ سوراخ كر ليں ۔
3۔ چٹانی نمک كو ٹھنڈے پانى ميں گھول لیں اور اس ميں آدھا سفيد سركہ شامل كر ليں۔
4۔ ککڑی كو ائیر ٹائٹ بوتل، جار يا مرتبان ميں ڈاليں، اس پر نمک اور سركے والا پانى ڈاليں اور آخر ميں باقى كا سركہ۔
5۔ بوتل كو اچھی طرح بند كريں کہ ہوا داخل نہ ہو سکے ورنہ اچار ميں بدبو پیدا ہو كر خراب ہو جائے گا۔
6۔ 15 دن صبر كريں۔ اس كے بعد اچار استعمال كے قابل ہے۔

ویڈیو لنک

https://www.facebook.com/share/r/1EkFajKW14/

السلام علیکم میرے پیارے فوڈی دوستو! 🍽️❤️آپ سب کی محبت اور سپورٹ دیکھ کر دل خوش ہو گیا! پچھلے کچھ دنوں میں ہمارے recipess...
29/08/2026

السلام علیکم میرے پیارے فوڈی دوستو! 🍽️❤️
آپ سب کی محبت اور سپورٹ دیکھ کر دل خوش ہو گیا! پچھلے کچھ دنوں میں ہمارے recipess99 خاندان میں بہت سارے نئے چہرے شامل ہوئے ہیں، اور یہ سب آپ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
جتنا آپ ہماری ریسپیز کو پسند کرتے ہیں اور شیئر کرتے ہیں، اتنا ہی ہمارا حوصلہ بڑھتا ہے کہ ہم آپ کے لیے مزید مزیدار اور آسان کھانے لے کر آئیں۔
آنے والے دنوں میں مزید نئی، ذائقے دار اور فٹافٹ بننے والی ریسپیز آپ کے لیے تیار ہیں — بس ساتھ بنے رہیں! 🔔
کمنٹس میں بتائیں کہ آپ کس ڈش کی ریسپی سب سے پہلے دیکھنا چاہیں گے؟ 👇

بیف نہاری درکار اجزاء:گائے کا گوشت۔ ایک کلوتیل۔ آدھا کپ پیاز دو عددسفید زیرہ۔ ایک چائے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ۔ دو چا...
29/08/2026

بیف نہاری
درکار اجزاء:
گائے کا گوشت۔ ایک کلو
تیل۔ آدھا کپ
پیاز دو عددسفید
زیرہ۔ ایک چائے کا چمچہ
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ دو چائے کا چمچہ
ہری مرچ۔ پانچ عدد
نمک۔حسبِ ذائقہ
سفید زیرہ پسا ہوا۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ
دار چینی،بڑی اور چھوٹی الا ئچی
،لونگ،تیز پتہ
،جائفل پسا ہوا
۔ دو چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی
۔آدھا چائے کا چمچ ہلدی
۔ ایک چائے کا چمچ
سونف پسی ہوئی
۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
آٹا حسب ضرورت

ترکیب:

پکانے والے بر تن میں آئل، پیاز، سفیدزیرہ ثابت ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔ پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔پھر بیف، ہری مرچ ثابت،نمک، زیرہ پاؤڈر،دھنیا پسا ہوا،(دار چینی،بڑی الائچی،چھوٹی الائچی،لونگ،تیز پتہ،جائفل) پساہوا،لال مرچ اورہلدی ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔گرم پانی ڈال کر بیف کو گلنے تک پکائیں۔گل جانے پر آٹےکو بھون کر تھوڑے سے پانی میں ملا کر ڈال دیں اور سونف بھی ڈال دیں۔ اب بیف نہاری سرو کرنے کے لیےتیا ر ہے۔

29/08/2026

مخلل — عربی اچار گھر پر بنائیں 🥒 صرف 3 اجزاء، 15 دن میں تیار!

سرکے سے بنائیں لاجواب عربی اچار 🥒✨ صرف ككڑی، سفید سرکہ اور چٹانی نمک — 15 دن میں تیار! مکمل ریسیپی ویڈیو میں دیکھیں 👇

#مخلل

28/08/2026

کشمیری چائے انسٹنٹ پاؤڈر ☕🌸 ایک بار بنائیں، مہینوں مزہ لیں!
گھر پر بنائیں کشمیری چائے انسٹنٹ پاؤڈر ☕🌸 صرف 1 چمچ اور لاجواب گلابی چائے تیار! ہوٹل سے بھی زیادہ مزیدار! مکمل ریسیپی ویڈیو میں دیکھیں 👇

کشمیری چائے انسٹنس پاؤڈراجزاء۔ دار چینی 2 ٹکڑے لونگ 8 عددسبز الائچی 15 عددبادیان کے پھول 5 عددکشمیری چائے کی پتی۔ آدھا ک...
28/08/2026

کشمیری چائے انسٹنس پاؤڈر
اجزاء۔
دار چینی 2 ٹکڑے
لونگ 8 عدد
سبز الائچی 15 عدد
بادیان کے پھول 5 عدد
کشمیری چائے کی پتی۔ آدھا کپ
چینی (شکر)۔ 1 کپ
خشک دودھ 1 کپ
نمک 1 چائے کا چمچ
گلابی رنگ 1 چائے کا چمچ
ترکیب۔
بادیان، الائچی، لونگ، دارچینی، کشمیری چائے پیتی کو ایک خشک پین میں ڈرائی روسٹ کر لیں۔
پھر اچھی طرح ٹھنڈا ہونے دیں۔
اور پاؤڈر بنا لیا۔
پاؤڈر کو چھان کر اس میں خشک دودھ، چینی، نمک، رنگ، ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
نوٹ۔
مکس کرنے کا آسان طریقہ۔ تمام اجزاء کو 2 سے 3 بار چھان لیں۔
چائے بنانے کا طریقہ۔
1کپ گرم دودھ میں 1 کھانے کا چمچ پاؤڈر شامل کریں اچھی طرح مکس کر کو بادام کی گارنش کر کے سرو کریں۔

سوجی کا حلوہاجزاء:گھی ---------- آدھا کپچھوٹی الائچی ------------- چار عددلونگ ------------- دو عددانڈے -------------تین...
28/08/2026

سوجی کا حلوہ
اجزاء:
گھی ---------- آدھا کپ
چھوٹی الائچی ------------- چار عدد
لونگ ------------- دو عدد
انڈے -------------تین عدد
سوجی ------------ 250 گرام
چینی -------------- 250 گرام
پانی ------------ دو کپ
فوڈ کلر ----------- حسب ضرورت
کیوڑہ ----------- چند قطرے
پستے -------------- پندرہ عدد
بادام -------------- پندرہ عدد
ترکیب:
سوجی کا حلوہ بنانے کے لئے سب سے پہلے گھی کو پین میں ڈال کر گرم کرلیں پھر اس میں چھوٹی الائچی، لونگ اور سوجی ڈال کر بھون لیں اب اس میں چینی,انڈے اور پانی شامل کرلیں۔ پھر اس میں ایک چٹکی فوڈ کلر شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں جب پانی خشک ہوجائے تو آخر میں کیوڑا شامل کرلیں اور ڈش میں نکال کر پستے اور بادام سے گارنش کر کے سرو کریں

27/08/2026

گوکھرو کا تیل 🌿 بال گرنا بند، سیاہ اور لمبے ہو جائیں!

گوکھرو اور سرسوں کے تیل کا یہ قدرتی نسخہ بالوں کی جڑیں مضبوط کرے، بال سیاہ لمبے اور چمکدار بنائے 🌿✨ مکمل طریقہ ویڈیو میں دیکھیں 👇

لڈو پیٹھیلڈو پیٹھی پاکستان خصوصاً لاہورکا ہلکا پھلکا اسٹریٹ فوڈہے جس میں گہرے بھورے رنگ کے لڈو کومختلف اقسام کی چٹنیوں ا...
27/08/2026

لڈو پیٹھی

لڈو پیٹھی پاکستان خصوصاً لاہورکا ہلکا پھلکا اسٹریٹ فوڈہے جس میں گہرے بھورے رنگ کے لڈو کومختلف اقسام کی چٹنیوں اور مولی ،گاجروغیرہ کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ جوں ہی گلی یا بازار میں لڈو پیٹھی کی آواز لگتی ہے ،ہر کوئی اس کی جانب مائل ہو جاتا ہے کیونکہ کھٹے میٹھے اور تیکھے ذائقے والی لڈو پیٹھیاں سب ہی کی پسند ہیں۔ ان کو پلیٹ میں نہایت نفاست سے سجایا جاتا ہے ، عموماً کئی افراد انہیں گھروں میں بنانے کی کوشش بھی کرتے ہیں تاکہ وہ صاف ستھری اورحفظان صحت کے اصولوں پر ہوں۔لڈو پیٹھی بنانے کی ترکیب قارئین کی نذر ہے ۔

لڈو پیٹھی کے لئے۔
اجزاء۔
چنے کی دال۔ دو سو پچاس گرام
سفید زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ
اجوائن ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک ۔ایک چائے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
تیل۔ تلنے کے لئے

خوبانی کی چٹنی کے لئے۔
اجزاء۔

خوبانی۔ ایک سو پچیس گرام
نمک ۔آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ
چینی ۔آدھا کپ
پانی ۔ایک کپ

املی کی چٹنی کے لئے۔

املی کا رس۔ ایک کپ (گاڑھا)
چھوہارے ۔چھ عدد
لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
نمک ۔آدھا چائے کا چمچ
زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ
سرکہ ۔ایک کھانے کا چمچ
گُڑ ۔آدھا کپ

سلاد کے لئے۔
مولی ۔ایک عددگاجر۔ایک عددبند گوبھی ۔آدھی

لڈو پیٹھی بنانے کی ترکیب ۔

چنے کی دال کو رات بھر کے لئے بھگو دیں۔پھر اس کا پانی نکال کر اس کو سفید زیرہ، اجوائن اور نمک کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔فرائی کرنے سے پہلے اس میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔پھر بیٹر کو کھانے کے چمچ کی مدد سے گرم تیل میں ڈالیں اور لڈو پیٹھیاں تَل لیں۔اس کے بعد انہیں نکال کر تیار چٹنیوں اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔

خوبانی کی چٹنی کے لئے ۔

ایک پین میں سوکھی خوبانی، نمک، پسی لال مرچ، زیرہ، چینی اور ایک کپ پانی پکا لیں۔پھر اسے بلینڈ کر لیں۔

املی کی چٹنی کے لئے۔

چھوہاروں کو رات بھر کے لئے بھگو دیں۔اب انہیں ایک پین میں املی کے رس، لال مرچ، نمک، زیرہ، سرکہ اور گُڑ کے ساتھ پکالیں، یہاں تک کہ چٹنی گاڑھی ہو جائے۔پھر اسے نکال کر ٹھنڈا کریں اور بلینڈ کر لیں۔

سلاد کے لئے ۔

ایک پیالے میں مولی، گاجر اور بند گوبھی کدوکش کریں اور لڈو پیٹھیوں کے ساتھ سرو کریں۔
بشکریہ نعیم ملک

🌿 Gokhru Hair Oil – Traditional Remedy for Hair FallAn age-old desi remedy passed down through generations — this Gokhru...
27/08/2026

🌿 Gokhru Hair Oil – Traditional Remedy for Hair Fall

An age-old desi remedy passed down through generations — this Gokhru (Tribulus) oil strengthens hair roots, keeps hair black, long, and shiny, and delays greying! ✨

**Ingredients:**
- Gokhru (Tribulus terrestris) – 1 kg, crushed
- Water – 12 kg
- Mustard oil – 1 kg

**Method:**
1. Soak the crushed gokhru in water overnight.
2. In the morning, cook on low heat until the water reduces to 2 kg.
3. Add mustard oil to the remaining water and continue cooking.
4. Keep cooking until all the water evaporates and only oil remains.
5. Remove from heat, let it cool, then strain and store.
6. Apply this oil to the scalp regularly.

**Benefits:** Strengthens hair roots, keeps hair black, long & shiny, delays premature greying, and is also believed to support eye and ear health.

🌱 A natural, chemical-free remedy straight from traditional home recipes!

Address

Khushab
41000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Recipess99 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share