Little Happiness with Mehrosh

Little Happiness with Mehrosh DM for PR Collaboration! Content creator! Lab Coat Off, Apron On! No matter how you feel Get up, Dress up, Show up and Never give up �
(2)

Former Microbiologist at DALDA FOODS PVT LTD
Former Microbiologist at ETHICAL LABORATORIES
Former Microbiologist at NOVAMED PHARMACEUTICALS PVT LTD

27/04/2026

Lunchbox Series Day 02

* Butterfly Chicken 🦋 05pc
* Creamy Garlic Sauce
* Seasoning Fruit (Apple)
* TREXO bar

26/04/2026

No More Junk Food! Homemade Butterfly Chicken Kids Will Love 💛 | Mom’s Lunchbox Idea

🍗 Ingredients

* 250g boneless chicken (small pieces)
* 1 tsp salt
* 1/2 tsp coriander powder
* 1/2 tsp paprika powder
* 2 pinches food color
* 1 tsp garlic powder
* 1/2 tsp red chili powder
* 1/2 tsp turmeric powder
* 1 tbsp chicken powder
* 2 tbsp chili sauce
* 2 tbsp soy sauce
* Juice of 1 lemon
* 3 tbsp all-purpose flour (maida)
* 1 tsp black pepper powder
* 2 large potatoes (thinly sliced)
* Oil for frying

🍳 Method

1. In a bowl, combine chicken with all spices, sauces, lemon juice, and flour. Mix well and marinate for at least 2 hours (preferably overnight).
2. Peel and thinly slice potatoes using a slicer. Wash to remove excess starch, then pat dry.
3. Place marinated chicken between two potato slices and secure with a toothpick (butterfly style).
4. Heat oil and fry on high flame for 2 minutes, then on medium flame for 5–6 minutes until golden and crispy.
5. Remove, sprinkle salt, and squeeze fresh lemon juice.
6. Serve with garlic sauce and fresh fruit slices.

آج میری لنچ باکس سیریز کا ایپیسوڈ 2 ہے 🌿آج میری بیٹی نے آ کر کہا:“ماما! کچھ مزے کا بناؤ… لیکن خوبصورت بھی ہو!”بس پھر کیا...
26/04/2026

آج میری لنچ باکس سیریز کا ایپیسوڈ 2 ہے 🌿

آج میری بیٹی نے آ کر کہا:
“ماما! کچھ مزے کا بناؤ… لیکن خوبصورت بھی ہو!”

بس پھر کیا تھا… میں فوراً کچن کی طرف! 😄

سب سے پہلے میں نے بون لیس چکن کو میری نیٹ کیا —
نمک، دھنیا پاؤڈر، پیپریکا، ہلکا سا فوڈ کلر، لہسن پاؤڈر، لال مرچ، ہلدی، چکن پاؤڈر، چلی سوس، سویا سوس، لیموں کا رس، میدہ، کالی مرچ، اوریگینو اور تھائم ڈال کر اچھی طرح مکس کیا۔
(یہ میری نیشن میں نے ایک دن پہلے ہی تیار کر لی تھی تاکہ ایک تو چکن مزید مزیدار بنے اور صبح زیادہ ٹائم بھی نہیں ہوتا ✨)

اب میں نے آلو کو چھیل کر باریک سلائسز میں کاٹا، اچھی طرح دھویا تاکہ سٹارچ نکل جائے، اور پھر کچن ٹاول سے خشک کیا۔

اب مزے والا حصہ 👀
میں نے چکن کے پیس کو آلو کی سلائسز کے درمیان رکھ کر ٹوتھ پک سے فکس کیا — بالکل بٹر فلائی اسٹائل 🦋

پھر انہیں گرم تیل میں پہلے 2 منٹ تیز آنچ پر اور پھر درمیانی آنچ پر تقریبن ۵ منٹ تک فرائی کیا…
کیونکہ بون لیس چکن جلدی گل جاتا ہے۔

اور بس… تیار ہے میرا خوبصورت بٹر فلائی چکن!
اندر سے سوفٹ… باہر سے کرسپی 😍
(اس کا اصل کرنچ آپ ویڈیو میں ضرور سننا!)

آخر میں ہلکا سا نمک اور تازہ لیموں نچوڑا ✨

لنچ باکس ریڈی کیا —
5 پیسز بٹر فلائی چکن، کریمی گارلک سوس (جو میں پہلے شیئر کر چکی ہوں)، ساتھ تازہ سیب کے سلائسز 🍎 اور TREXO”

ہسبنڈ: “واہ بیگم… زبردست!”
اور بیٹی: “ماما یہ روز بنانا!” 😄

خوش رہیں، اور زندگی میں مٹھاس گھول دیں! 🌹
مہروش حمزہ / little happiness with Mehrosh

بیف قیمہ مصالحہ 🧾 اجزاء آدھا کلو بیف قیمہ3 کھانے کے چمچ تیل یا گھی2 درمیانے پیاز (باریک کٹے ہوئے)2 ٹماٹر (کٹے ہوئے)1 کھا...
26/04/2026

بیف قیمہ مصالحہ

🧾 اجزاء
آدھا کلو بیف قیمہ
3 کھانے کے چمچ تیل یا گھی
2 درمیانے پیاز (باریک کٹے ہوئے)
2 ٹماٹر (کٹے ہوئے)
1 کھانے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ
2-3 تیکھی والی ہری مرچیں
1 چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر
آدھا چائے کا چمچ ہلدی
1 چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر
آدھا چائے کا چمچ گرم مصالحہ
نمک حسبِ ذائقہ
آدھا چائے کا چمچ زیرہ
ہرا دھنیا (گارنش کے لیے)
1 کھانے کا چمچ دہی (اختیاری)

🍳 ترکیب
کڑاہی میں تیل گرم کریں اور زیرہ ڈال کر چٹخنے دیں۔
پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ بھونیں۔
ٹماٹر شامل کریں اور اچھی طرح گلنے دیں یہاں تک کہ تیل الگ ہو جائے۔
تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
قیمہ ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں اور چمچ سے توڑتے رہیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔
پانی خشک ہونے دیں اور قیمہ بھن جائے۔
دہی، ہری مرچیں اور تھوڑا پانی ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں۔
آخر میں گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال دیں۔
2-3 منٹ دم دے کر چولہا بند کر دیں۔

🍽️ پیش کرنے کی تجاویز
گرم گرم روٹی، نان یا پراٹھے کے ساتھ پیش کریں
مٹر یا اُبلے انڈے شامل کر کے مزیدار ٹوئسٹ دیں
ساتھ میں سلاد اور لیموں لازمی رکھیں

خوش رہیں، اور زندگی میں مٹھاس گھول دیں! 🌹
مہروش حمزہ / Little Happiness with Mehrosh

بیف پلاؤ 🧾 اجزاء500 گرام بیف (ہڈی کے ساتھ)2 کپ باسمتی چاول (30 منٹ بھگوئے ہوئے)1 بڑی پیاز (باریک کٹی ہوئی)2 کھانے کے چمچ...
25/04/2026

بیف پلاؤ

🧾 اجزاء
500 گرام بیف (ہڈی کے ساتھ)
2 کپ باسمتی چاول (30 منٹ بھگوئے ہوئے)
1 بڑی پیاز (باریک کٹی ہوئی)
2 کھانے کے چمچ ادرک لہسن پیسٹ
1/2 کپ دہی
4 کھانے کے چمچ تیل یا گھی
4 کپ یخنی
2-3 ہری مرچیں
ثابت گرم مصالحہ:
2 تیز پتے
4 لونگ
4 سبز الائچی
1 بڑی الائچی
1 دارچینی کا ٹکڑا
1 چائے کا چمچ کالی مرچ
1 چائے کا چمچ زیرہ
نمک حسبِ ذائقہ

🍳 طریقہ
بیف کو پانی، نمک، ادرک لہسن اور ثابت مصالحوں کے ساتھ پکائیں جب تک گل جائے۔ یخنی الگ کر لیں۔
دیگچی میں تیل یا گھی گرم کریں اور پیاز سنہری کریں۔
بیف اور دہی ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ تیل الگ ہو جائے۔
ہری مرچیں اور یخنی ڈال کر اُبال لائیں۔
چاول شامل کریں اور درمیانی آنچ پر پکائیں جب پانی خشک ہونے لگے۔
دم پر 10–15 منٹ پکائیں۔
ہلکے ہاتھ سے مکس کریں اور گرم گرم پیش کریں۔

🍽️ پیش کرنے کی تجاویز
پودینے کا رائتہ
تازہ سلاد
اچار

💡 ٹپس اینڈ ٹرکس
ہڈی والا گوشت ضرور استعمال کریں
یخنی کا ذائقہ بہترین ہونا چاہیے
چاول زیادہ نہ چلائیں
گھی استعمال کریں تو ذائقہ مزید بڑھ جائے گا
پیش کرنے سے پہلے 5 منٹ دم میں رہنے دیں

خوش رہیں، اور زندگی میں مٹھاس گھول دیں! 🌹
مہروش حمزہ / Little Happiness with Mehrosh

25/04/2026

Saba Faisal bachpan mein kitni rotiyan kha jati thi? How to make viral creamy garlic sauce for iffa chicken

25/04/2026

Rubina Ashraf kahan kahan girti rahi? Unhon ne khud hairan kar dene wala qissa suna diya 😲 How to make egg cheese bread & chukandar chutney

25/04/2026

Bushra Ansari ka ghar ka mazedar qissa - Lunchbox series day 01

25/04/2026

Saba Faisal ko kaunsi chai sab se zyada pasand hai☕ How to make hot coffee

ہر وائرل ریسپی میں ایک “سیکرٹ” ہوتا ہے… اور Iffa Chicken کا اصل جادو یہی کریمی گارلک ساس ہے 😍  یہ ساس ایک سادہ چکن کو ات...
25/04/2026

ہر وائرل ریسپی میں ایک “سیکرٹ” ہوتا ہے… اور Iffa Chicken کا اصل جادو یہی کریمی گارلک ساس ہے 😍

یہ ساس ایک سادہ چکن کو اتنا رچ، چیسی اور مزیدار بنا دیتی ہے کہ ہر بائٹ میں ریسٹورنٹ والی فیل آتی ہے۔

سب سے پہلے 2 اُبلے ہوئے انڈوں کی سفیدی بلینڈر میں ڈالیں۔ اس میں 2 چیز سلائسز (یا 50 گرام چیڈر)، 4 سے 6 لہسن کے جوے، 2 سے 3 کھانے کے چمچ فریش کریم اور 2 سے 3 کھانے کے چمچ مایونیز شامل کریں۔

اب اس میں 3 سے 4 کھانے کے چمچ دودھ ڈالیں تاکہ ساس اسموتھ بنے۔ ساتھ ہی 1 کھانے کا چمچ مکھن، آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ، چٹکی بھر نمک اور آدھا چائے کا چمچ چینی شامل کریں تاکہ فلیور بیلنس ہو جائے۔

اب ان سب چیزوں کو اچھی طرح بلینڈ کریں یہاں تک کہ ساس بالکل ہموار اور کریمی ہو جائے — نہ کوئی دانے دار ٹیکسچر، نہ کوئی لَمپس۔

اگر ساس زیادہ گاڑھی لگے تو تھوڑا سا دودھ مزید شامل کر کے دوبارہ بلینڈ کر لیں، لیکن یاد رکھیں ساس ہلکی سی گاڑھی ہی اچھی لگتی ہے تاکہ چکن پر اچھی طرح کوٹ ہو سکے۔

یہ ساس اب تیار ہے — اسے اپنے پکے ہوئے چکن پر ڈالیں اور صرف 2 سے 3 منٹ ہلکی آنچ پر دم دیں۔

بس پھر کیا… ایک گلوسی، کریمی اور گارلکی فلیور تیار ہے جو اس ڈش کو واقعی وائرل بناتا ہے 😍🔥

اوپر سے چاہیں تو ہلکا سا چلی آئل ڈال دیں اور گرم گرم سرو کریں۔

Tips & Tricks:
- ساس کو ہمیشہ اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ ریسٹورنٹ جیسا اسموتھ ٹیکسچر آئے
- ساس ڈالنے کے بعد ہلکی آنچ رکھیں، تیز آنچ پر ساس پھٹ سکتی ہے
- ساس کو ہلکا سا گاڑھا رکھیں تاکہ چکن پر اچھی طرح چپکے
- چینی کی معمولی مقدار فلیور کو بیلنس اور کریمی بناتی ہے

خوش رہیں، اور زندگی میں مٹھاس گھول دیں! 🌹
مہروش حمزہ / little happiness with Mehrosh

کبھی کبھی ایک اچھی سی چٹنی پورے کھانے کا مزہ دوبالا کر دیتی ہے 💕اور یہ چقندر کی چٹنی… اس کا رنگ، اس کی خوشبو اور اس کا ذ...
25/04/2026

کبھی کبھی ایک اچھی سی چٹنی پورے کھانے کا مزہ دوبالا کر دیتی ہے 💕
اور یہ چقندر کی چٹنی… اس کا رنگ، اس کی خوشبو اور اس کا ذائقہ — تینوں ہی دل جیت لیتے ہیں!

جب بھی میرے گھر میں کوئی کرسپی ناشتہ بنتا ہے، یہ چٹنی لازمی ساتھ بنتی ہے… کیونکہ اس کا کھٹا، میٹھا اور ہلکا سا تیکھا ذائقہ ہر چیز کے ساتھ کمال لگتا ہے۔

🧾 اجزاء

* 1 درمیانہ چقندر (چھیل کر کٹا ہوا)
* 2 ہری مرچیں
* 1 انچ ادرک
* 1 کھانے کا چمچ گڑ
* 1 چائے کا چمچ بھنا ہوا زیرہ پاؤڈر
* 1/2 چائے کا چمچ کالا نمک
* 1/2 چائے کا چمچ نمک (حسبِ ذائقہ)
* 1–2 کھانے کے چمچ پانی
* 1 درمیانے لیموں کا رس

👩‍🍳 طریقہ

سب سے پہلے چقندر، ہری مرچیں، ادرک، گڑ، بھنا ہوا زیرہ، کالا نمک، سفید نمک اور تھوڑا سا پانی بلینڈر یا چاپر میں ڈال دیں۔

اب اسے اچھی طرح بلینڈ کریں یہاں تک کہ یہ ہموار یا ہلکی سی دانے دار چٹنی بن جائے (جیسا آپ کو پسند ہو)۔

آخر میں تازہ لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

بس جی! آپ کی خوبصورت رنگ والی، مزیدار چقندر کی چٹنی تیار ہے 😍

🍽️ پیش کرنے کی تجاویز

یہ چٹنی کرسپی چیلا، پراٹھا یا ڈوسا اسٹائل ناشتے کے ساتھ بہترین لگتی ہے۔
اس کے علاوہ سموسہ، پکوڑے، کچوری، چاٹ یا سینڈوچ کے ساتھ بھی بہت مزے کی لگتی ہے۔

🔥 Tips & Tricks

* تازہ اور نرم چقندر استعمال کریں تاکہ قدرتی مٹھاس آئے
* لیموں آخر میں ڈالیں تاکہ رنگ اور ذائقہ دونوں فریش رہیں
* پانی کم رکھیں تاکہ چٹنی گاڑھی اور مزیدار بنے
* گڑ اپنی پسند کے مطابق کم یا زیادہ کر سکتے ہیں
* فریج میں 2–3 دن تک محفوظ کی جا سکتی ہے
* مزید فلیور کے لیے ہرا دھنیا یا پودینہ بھی شامل کر سکتے ہیں

خوش رہیں، اور زندگی میں مٹھاس گھول دیں! 🌹
مہروش حمزہ / little happiness with Mehros

25/04/2026

Every viral recipe has that one “secret element”… and in Iffa Chicken, it’s this rich, creamy garlic sauce 😍

This sauce is what turns simple chicken into something indulgent, cheesy, and completely irresistible.

🧾 Ingredients

* Boiled egg whites → 2
* Cheese slices / cheddar → 2 slices (or 50g)
* Garlic cloves → 4–6
* Fresh cream → 2–3 tbsp
* Mayonnaise → 2–3 tbsp
* Milk → 3–4 tbsp
* Butter → 1 tbsp
* Black pepper → ½ tsp
* Salt → pinch
* Sugar → ½ tsp

🍳 Method

1. Add all ingredients to a blender
2. Blend until smooth and creamy
3. Adjust consistency with milk if needed
4. Use immediately or pour over cooked chicken
5. Simmer on low heat for 2–3 minutes only

🍽️ Serving Suggestions

* Pour over Iffa chicken
* Use as a dip with fried snacks
* Spread in wraps, burgers, or sandwiches
* Drizzle over grilled chicken

Address

Lahore
54000

Telephone

+923371467839

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Little Happiness with Mehrosh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Little Happiness with Mehrosh:

Share