18/03/2026
چکوال کی گلیوں میں پھرنے والا مفلوک الحال ملک سلطان کل اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔
کبھی وہ “ملک سلطان بھٹوں والا” کے نام سے جانا جاتا تھا۔ بھٹے، ٹرک اور جائیداد سب کچھ تھا ہر طرف اس کی پہچان تھی۔ مگر پھر وقت نے پلٹا کھایا، کہا ہے کہ اس کے اپنے ہی عزیزوں نے اس کی جائیداد اپنے نام کروا لی۔
یہ صدمہ وہ برداشت نہ کر سکا، ذہنی توازن بگڑ گیا اور وہی شخص جو کبھی امیر تھا، گلیوں میں دربدر پھرنے لگا۔
اکثر لوگوں کو روک کر اپنے ماضی کی باتیں کرتا۔۔۔"میرے بھٹے تھے۔۔۔میرے ٹرک تھے۔۔۔میری جائیداد تھی۔۔۔" مگر لوگ اسے پاگل سمجھ کر مسکرا دیتے۔ سننے والے کم اور گزر جانے والے زیادہ ہوتے تھے۔۔۔
آخرکار وہ اپنی زندگی کے سارے دکھ اور اپنا مقدمہ لے کر اللہ کے حضور پیش ہو گیا۔
وہاں نہ کوئی سفارش چلے گی نہ کوئی ظلم چھپ سکے گا۔
إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ ﴿سورۃ البروج ١٢﴾
بے شک آپ کے پروردگار کی پکڑ بہت سخت ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ہمیں انصاف اور انسانیت کا راستہ دکھائے۔ آمین
ابرار جنجوعہ