Raza home kitchen

Raza home kitchen IN THIS PAGE YOU READ THE FOOD RECIPIES

پیزا بنجب پیزا کھانے کا دل کرے تو جھٹ پٹ یہ بنالیں۔ بن کی جگہ آپ بریڈ بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ بچوں کو یہ بہت پسند آتا ی...
13/11/2022

پیزا بن
جب پیزا کھانے کا دل کرے تو جھٹ پٹ یہ بنالیں۔
بن کی جگہ آپ بریڈ بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ بچوں کو یہ بہت پسند آتا یے۔
آپ بچوں کو لنچ باکس میں بھی بنا کے دے سکتی ہیں

سب سے پہلے چکن کو نمک، کٹی لال مرچ اور تکہ مصالحہ لگا کر مرینٹ کرلیں۔
دس منٹ بعد دو چمچے تیل ڈال کر چکن پکا لیں۔
بن کو بیچ سے کاٹ لیں۔ اس پر کیچپ اور چلی ساس لگایئں۔
پھر چکن رکھیں۔ پھر شملہ مرچ، ٹماٹر اور پیاز ڈالیں۔
پھر چیز اور اوریگانو ڈال دیں۔
توے یا پین میں بن رکھیں اور ڈھک کر جب تک پکائیں کہ چیز پگل جائے۔
~ تکہ مصالحہ نہ ہو تو نہ ڈالیں۔
~ چکن پکانے کے لیے زیادہ تیل نہیں ڈالنا۔
~ ٹماٹر کے بیچ نکال کر ڈالیں۔
~ اوریگانو نہ ملے تو وہ نہ ڈالیں۔

12/11/2022

مـــــغز مصالحــــــہ
اجزاء
مغز: (گائے کے دو عدد) یا (بکرے کے چار عدد)
پیاز: (ایک عدد باریک کاٹ لیں)
تیل: ایک پیالی
گرم مصالحہ: ایک کھانے کا چمچ
سرخ مرچ پسی ہوئی: ایک کھانے کا چمچ
نمک: ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ: دو عدد
ہلدی: چوتھائی کھانے کا چمچ
دھنیا پائوڈر: ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر: تین عدد
دہی: تین کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ: دو کھانے کے چمچ
ادرک، ہرا دھنیا، میتھی: گارنشنگ کے لی
ترکیب
مغز کی رگیں صاف کر کے تیز آنچ پر پانی کے ساتھ ابال لیں اور پانی نتھار دیں۔ اب تیل گرم کرکے پیاز کو سنہری مائل کرلیں۔ پھر لہسن، ادرک کا پیسٹ اور باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر تھوڑی دیر تک بھون لیں۔ ساتھ ہی گرم مصالحہ، نمک، دہی، مرچ، ہلدی، دھنیا پاوٗڈر بھی ملا لیں۔ گاڑھا سا پیسٹ بن جائے تو مغز شامل کرلیں۔ خوب بھنیں حتٰی کہ تیل چھوڑ دے۔ آخر میں ہرا دھنیا، میتھی ڈال کر گارنش کرلیں۔ باریک باریک لچھے دار ادرک بھی کاٹ کر ڈال دیں۔ گرم گرم نان یا چپاتی کے ساتھ انجوائے کریں....

❤️❤️اسپیشل کڑاہی کباب❤️❤️🥘🥘اجزاء:🥘🥘قیمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو ہرا دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی گٹھی ادرک لہسن۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ ...
12/11/2022

❤️❤️اسپیشل کڑاہی کباب❤️❤️

🥘🥘اجزاء:🥘🥘

قیمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
ہرا دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی گٹھی
ادرک لہسن۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
کارن فلور۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
بریڈ سلائس۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
پیاز.................. 2عدد باریک کاٹ لیں

🍄🍄ترکیب:🍄🍄

🌼قیمے میں ہرا دھنیا،ادرک لہسن،کارن فلور،نمک،دھنیا،بیکنگ پاؤڈر،زیرہ،گرم مصالحہ،ہری مرچ،پیاز،بریڈ سلائس کو اچھی طرح مکس کریں۔

🌼اس کے بعد آدھے گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔

🌼اب اس مکسچر کے لمبے کباب بنائیں اور فرائی کرلیں۔

🌷🌷کری بنانے کے لئے: 🌷🌷

🌷 1 پیاز کو فرائی کر لیں۔

🌷پھر اس میں 1چمچ ادرک لہسن،فرائی 2 کئے ہوئے ٹماٹر اور 4 ہری مرچیں شامل کریں۔

🌷اب اس میں فرائی کئے ہوئے کباب شامل کر کے دم پر رکھیں۔

🌷آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر سرو کریں

12/11/2022

چکن ملائی تکہ
اجزاء:
مرغی کی بوٹیاں ------------- 4/1 کلو
دہی ------------- دو کھانے کے چمچے
کاجو پیسٹ ------------ ایک کھانے کا چمچہ
لیموں کا رس ------------ 4/1 پیالی
ادرک پیسٹ ------------- ایک کھانے کا چمچہ
نمک ------------- حسب ذائقہ
تیل ----------- حسب ضرورت
ٹوتھ پکس ----------------- چند عدد
ترکیب:
تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں اور مرغی کی بوٹیوں پر لگا کر رات بھر کم از کم دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ گرل پین کو گرم کرلیں اور برش سے تھوڑا تیل لگائیں۔ بوٹیوں کو گرل پر رکھ کر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت نرم ہوجائے اور اس پر گرل کے نشان بن جائیں۔ بوٹیوں کو پین سے اٹھا کر پلیٹ میں رکھیں

12/11/2022

🌾🌼🌾🌼🌾🌼🌾 🍃 *سپیشل تکہ مصالحہ*🍃 ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
خشخاش ایک چائے کا چمچ
دار چینی انچ کا ٹکڑا
لونگ چھ سے سات عدد
ہری الائچی پانچ سے چھ عدد
بڑی الائچی تین عدد
ثابت لال مرچ پانچ سے چھ عدد
جائفل ایک عدد
جاوتری دو عدد
نمک ایک چائے کا چمچ
گوشت گلانے والا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
🍃 *ترکیب*🍃 گوشت گلانے والا پاؤڈر اور نمک کے سوا سب مصالحے توے پر بھون لیں۔
پھر مصالحہ پیسنے والے بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔
گوشت گلانے والا پاؤڈر اور نمک پسے مصالحے میں مکس کر لیں۔اور کسی بوتل میں ڈال لیں۔
*یہ مقدار ایک کلو گوشت کےلئے ہے۔*
زیادہ بنا کر رکھنا ہو تو مقدار زیادہ کریں ائیر ٹائٹ جار میں رکھیں .... 🌾🌼🌾🌼🌾🌼🌾

12/11/2022

🌺تکہ بوٹی🌺 گوشت بغیر ہڈی کے،، ،،،،،،،،ایک کلو دھنیا پسا ہوا،،،،،،،،،،آدھا چائے کا چمچ.گرم مصالحہ،،،،،،،،ایک چائے کا چمچ،سفید زیرہ پسا ہوا،،،،،،،،،،،،،آدھا چائے کا چمچ،ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ، گھی،،،،آدھاکھانے کا چمچ،دہی ایک تہائی کپ،نمک لال مرچ پیاز لیموں،،،حسب ذائقہ حسب ضرورت 🌺 *ترکیب*🌺 :گوشت کو بوٹیوں میں کا ٹ لیں۔ایک پتیلی میں تھوڑاپانی لے کر ابال کر نیم گلا لیں اور پانی خشک کر کے اتار لیں۔سارے مصالحے اور ادرک لہسن کا پیسٹ دہی میں ملا لیں۔گوشت جب ٹھنڈا ہو جائے تو دہی لگا دیں ۔ پھر بوٹیوں کو سلاخوں میں لگا ئیں۔اور دہکتے ہوئے کوئلوں پر سینک کر سرخ کر لیں۔ساتھ ساتھ بویٹوں پر تھوڑا تھوڑا گھی ٹپکاتی جائیں۔کٹی ہوئی پیاز اورلیموں کی قاشوں اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

12/11/2022

🌷 *مٹن تکہ*🌷اجزاء1.بکرے کا گوشت ایک کلوـ.کچا پپیتا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ.لیموں چار عدد4.لال مرچ کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ.سفید زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچـ کالی مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچـ.نمک حسب ذائقہـ کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ 🌷 *ترکیب*🌷گوشت میں تمام مصالحے اچھی طرح سے لگا لیں ۔لیموں کا رس بھی ساتھ ہی شامل کر لیں ۔اس مکسچر کو دو گھنٹے کے لیے رکھدیں اور پھر سیخوں پر لگا کر کوئلوں والے چولہے پر سینک لیں ۔سینکے کے دوران ببوٹی کو الٹ پلٹ کرتے رہیں اور ان پر برش کی مدد سے کوکنگ آئل لگاتے رہیں ۔مزیدار تکے تیار ہیں ۔ گرم گرم نان اور دہی کے رائتے کے ساتھ سرو کریں

12/11/2022

✨ *ﻣﭩﻦ ﻓﺮﺍﺋﯽ*✨
ﺍﺟﺰﺍﺀ :
ﺑﮑﺮﮮ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ -------- ﺁﺩﮬﺎ ﮐﻠﻮ
ﮔﮭﯽ -------- ﺗﯿﻦ ﺑﮍﮮ ﭼﻤﭻ
ﺳﺒﺰ ﭘﯿﺎﺯ ------- ﺩﻭ ﻋﺪﺩ
ﺳﻮﯾﺎ ﺳﺎﺱ -------- ﺩﻭ ﺑﮍﮮ ﭼﻤﭻ
ﻧﻤﮏ -------- ﺣﺴﺐ ﺿﺮﻭﺭﺕ
کالی مرچ حسب ذائقہ *ترکیب*
ﮔﻮﺷﺖ ﮐﻮ ﺳﻮﯾﺎ ﺳﺎﺱ٬ ﻧﻤﮏ٬ ﻣﺮﭺ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﺎﺯ ﻣﻼ ﺩﯾﮟ - ﺗﯿﻞ ﻓﺮﺍﺋﯽ ﭘﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﻡ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﮔﻮﺷﺖ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﮟ - 25 ﻣﻨﭧ ﻓﺮﺍﺋﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺗﺎﺭ ﻟﯿﮟ -ہلکی آنچ پر کریں ﺍﮔﺮ ﮔﻮﺷﺖ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﭽﺎ ﻟﮕﮯ ﺗﻮ ﻣﺰﯾﺪ ﻓﺮﺍﺋﯽ ﮐﺮﻟﯿﮟ - ﻟﺬﯾﺬ ﻣﭩﻦ ﻓﺮﺍﺋﯽ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺗﯿﺎﺭ

12/11/2022

♦️ *گولا کباب*♦️ اجزﺍﺀ
ﻗﯿﻤﮧ : 1 ﮐﻠﻮ
ﺍﺩﺭﮎ ﻟﮩﺴﻦ ﭘﯿﺴﭧ : 2 ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭽﮯ
ﭘﯿﺎﺯ ‏( ﺑﺎﺭﯾﮏ ﮐﭩﯽ ﮨﻮﺋﯽ ‏) 2 ﻋﺪﺩ
ﻧﻤﮏ : ﺣﺴﺐ ﺫﺍﺋﻘﮧ
ﻻﻝ ﻣﺮﭺ : ‏( ﭘﺴﯽ ﮨﻮﺋﯽ ‏) ﺣﺴﺐ ﺫﺍﺋﻘﮧ
ﺳﻔﯿﺪ ﺯﯾﺮﮦ : 1 ﭼﺎﺋﮯ ﮐﺎ ﭼﻤﭽﮧ
ﺛﺎﺑﺖ ﺩﮬﻨﯿﺎ : 1 ﭼﺎﺋﮯ ﮐﺎ ﭼﻤﭽﮧ
ﮔﺮﻡ ﻣﺴﺎﻟﮧ : ﭘﺴﺎ ﮨﻮﺍ ﺩﻭ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭽﮯ
ﮐﭽﺎ ﭘﭙﯿﺘﺎ ﭘﺴﺎ ﮨﻮﺍ : ﺩﻭ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭽﮯ
ﺩﮨﯽ : ﺁﺩﮬﯽ ﭘﯿﺎﻟﯽ
ﺗﯿﻞ : ﺁﺩﮬﯽ ﭘﯿﺎﻟﯽ
*ﺗﺮﮐﯿﺐ* : ﻗﯿﻤﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺩﺭﮎ ﻟﮩﺴﻦ، ﻧﻤﮏ، ﻻﻝ ﻣﺮﭺ، ﺯﯾﺮﮦ، ﺩﮬﻨﯿﺎ، ﮔﺮﻡ ﻣﺴﺎﻟﮧ ﺍﻭﺭ ﭘﭙﯿﺘﺎ ﻣﻼ ﮐﺮ ﭘﯿﺲ ﻟﯿﮟ۔
ﺩﻭ ﺳﮯ ﺗﯿﻦ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﻓﺮﯾﺞ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺩﮨﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﻭ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭽﻤﮯ ﺗﯿﻞ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ۔ ﺍﺏ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮔﻮﻻ ﮐﺒﺎﺏ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺳﯿﺨﻮﮞ ﭘﺮ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻻﻝ ﮨﻮﻧﮯ ﺗﮏ ﺳﯿﻨﮏ ﻟﯿﮟ۔ ﻣﺰﯾﺪﺍﺭ ﮔﻮﻻ ﮐﺒﺎﺏ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﯿﮟ۔ ﮔﺮﻡ ﮔﺮﻡ ﻧﺎﻥ ﯾﺎ ﭼﭙﺎﺗﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺮﻭ کریں.

12/11/2022

ٹماٹو کیچپ چلی گارلک سوس

اجزاء:-
1۔ ٹماٹر ۔۔۔۔۔ ایک کلو
2۔ چینی ۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
3۔ نمک ۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
4۔ کالی مرچ ۔۔۔۔۔۔۔ دس دانے
5۔ بڑی الائچی ۔۔۔۔۔ دو سے تین عدد
6۔ لونگ اور دار چینی ۔۔۔۔۔ ایک ،ایک عدد
7۔ پیازچھوٹی ۔۔۔۔۔ ایک عدد
8۔ لہسن ۔۔۔۔۔ دو جوئے
9۔ ادرک ۔۔۔۔۔ ایک انچ کا ٹکڑا
10۔ سرکہ ۔۔۔۔ آدھا کپ
11۔ لال مرچ پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
12۔ ابلا آلو ۔۔۔۔۔۔۔ آدھا
13۔ پانی ۔۔۔۔ 2 سے 3 گلاس
14۔ مسٹرڈ پاؤڈر ۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
15۔ سونف ۔۔۔۔۔ ¼ کھانے کا چمچ
16۔ لال کھانے کارنگ ۔۔۔۔۔۔ ¼ چائے کا چمچ

ترکیب:-
1۔ ٹماٹر کو دھو کر کاٹ کر پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار گھنٹے پکائیں تاکہ پانی خشک ہو جائے اور ٹماٹر کا گاڑھا گودا بن سکے ۔

2۔ کالی مرچ ، دارچینی ،لونگ ،سونف اور بڑی الائچی کو ایک ململ کے کپڑے میں ڈال کر پوٹلی بنا لیں ۔

3۔ اب ایک سوس پین میں ٹماٹر کا گودا ،گرم مصالحے کی پوٹلی ، اور تمام اجزاء ڈال کر آدھے گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکائیں ۔

4۔ اب اس آمیزے میں سے) پوٹلی ،پیاز ،لہسن ادرک کا ٹکڑا اور نکال لیں ( اور رہے جانے والے آمیزے کو پیس کر باریک چھنی سے چھان لیں اور ٹھنڈا کر لیں ۔ کیچپ تیار ہے ۔

آدھا کیچپ اسٹیریلائز بوتل میں ڈال دیں اورمزے سے استعمال کریں ۔
آدھے کیچپ میں کٹی لال مرچ ،لہسن پاؤڈر اور دو چمچے سرکہ ملا دیں ،چلی گارلک سوس تیار ہو جائے گی ...

مینگو آئسکریم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اجزاء:آم کا گودا............. ڈیرھ سے دو کلوکینڈینسڈ ملک........... 2ڈبےتازہ کریم .........2پیک...
12/11/2022

مینگو آئسکریم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اجزاء:
آم کا گودا............. ڈیرھ سے دو کلو
کینڈینسڈ ملک........... 2ڈبے
تازہ کریم .........2پیکٹ
سوکھے دووھ کا پاﺅڈر....... 2پیالی
ترکیب:
پہلے 2پیالی سوکھے دودھ کے پاﺅڈر میں تھوڑا پانی ملا کر گارھا دودھ بنالیں ۔
اب بلینڈ میں ڈیڑھ سے دوکلو آم کا گودا ، 2ڈبے کندینسڈ ملک ، 2پیکٹ تازہ کریم اور گاڑھا دودھ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں ۔
پھراسے ایک ڈبے میں بندکرکے فریزر میں رکھ دیں ۔ اس ڈبے کو 24گھنٹے بعد کھولیں ۔مزے دار منگوآئس کریم تیارہے....

Address

Street No:15 House No:1 Muhalla Gujjar Pora Ghoray Shah Lahore
Lahore
54700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raza home kitchen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Raza home kitchen:

Share