Tasty Pakwan

19/05/2026

عید اسپیشل توا کلیجی آسان اور مزیدار ریسپی




















گاجر یلا (Gajrela) مکمل ریسیپی اجزاء (Ingredients)باسمتی چاول: 1 کپپانی: ½ کپدودھ: 3 لیٹرگاجر (کدوکش): 1½ کپالائچی: 6 عد...
29/04/2026

گاجر یلا (Gajrela) مکمل ریسیپی

اجزاء (Ingredients)
باسمتی چاول: 1 کپ
پانی: ½ کپ
دودھ: 3 لیٹر
گاجر (کدوکش): 1½ کپ
الائچی: 6 عدد
چینی: 1⅓ کپ (حسبِ ذائقہ)
کھویا یا بارفی: 1 کپ
پستہ، کاجو، بادام: گارنش کے لیے

ترکیب (Method)
سب سے پہلے چاول کو اچھی طرح دھو کر 1 سے 2 گھنٹے کے لیے بھگو دیں، پھر ہلکا سا چورا کر لیں۔
ایک پتیلی میں ½ کپ پانی اور 3 لیٹر دودھ ڈالیں۔ اس میں کُٹی ہوئی الائچی شامل کریں اور اُبال آنے دیں۔
جب دودھ اُبلنے لگے تو اس میں چاول اور کدوکش کی ہوئی گاجر شامل کریں۔
ہلکی آنچ پر پکائیں اور ساتھ ساتھ چمچ چلاتے رہیں تاکہ نیچے نہ لگے۔ تقریباً 20 منٹ پکائیں۔
اب اس میں چینی شامل کریں اور مکس کریں۔ پھر کھویا یا بارفی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
ہلکی آنچ پر پکاتے رہیں جب تک چاول اور گاجر اچھی طرح گل جائیں۔
اب ہینڈ بلینڈر سے ہلکا سا بلینڈ کریں تاکہ گجریلا مزید کریمی ہو جائے۔
دوبارہ ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ گاڑھا اور کریمی ہو جائے۔
تیار ہونے کے بعد ایک برتن میں نکال کر ٹھنڈا کریں، پھر فریج میں رکھ دیں۔
ٹھنڈا ہونے کے بعد کپوں میں نکالیں اور اوپر سے پستہ، کاجو اور بادام سے گارنش کریں۔
✨ مزیدار، کریمی اور دعوت اسپیشل گاجر یلا تیار ہے!

آلو گوشت 🥔 اجزاء:گوشت (بیف یا مٹن) — ½ کلوآلو — 2 بڑے (بڑے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے)پیاز — 1 درمیانی (باریک کٹا ہوا)ٹماٹر — 2 ...
29/04/2026

آلو گوشت
🥔 اجزاء:
گوشت (بیف یا مٹن) — ½ کلو
آلو — 2 بڑے (بڑے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے)
پیاز — 1 درمیانی (باریک کٹا ہوا)
ٹماٹر — 2 (پیوری بنا لیں)
ادرک لہسن پیسٹ — 1⅓ کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر — ½ کھانے کا چمچ
سالن مصالحہ / کری پاؤڈر — 1¼ کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر — ½ چائے کا چمچ
ہری مرچ — 1 عدد
گرین چلی فلیکس — ⅓ چائے کا چمچ
نمک — حسبِ ذائقہ
تیل — ½ کپ
پانی — 5 سے 6 کپ
👩‍🍳 ترکیب:
سب سے پہلے پریشر ککر میں تیل گرم کریں۔
اس میں پیاز اور تھوڑا سا نمک ڈال کر براؤن اور کرسپی کریں۔
اب ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں۔
پھر گوشت شامل کریں اور اچھی طرح بھون لیں۔
اب دھنیا پاؤڈر اور سالن مصالحہ ڈال کر گوشت کو اچھی طرح بھونیں۔
ٹماٹر کی پیوری شامل کریں، مکس کریں اور 2 منٹ پکائیں۔
حسبِ ذائقہ نمک ڈالیں اور اتنا بھونیں کہ تیل الگ ہو جائے۔
اب 2–3 کپ پانی ڈال کر ککر بند کریں اور 10 منٹ پریشر کک کریں۔
گوشت گل جائے تو آلو شامل کریں۔
ساتھ میں ہری مرچ، گرم مصالحہ اور چلی فلیکس ڈالیں۔
مزید 3 کپ پانی ڈال کر ککر بند کریں اور 5 منٹ پکائیں۔
✨ مزیدار آلو گوشت تیار ہے!
👉 گرم گرم روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کریں 😍

11/04/2026

کم مصالحوں کے ساتھ زبردست بٹر چکن کڑاہی

29/03/2026

بچوں کے لنچ باکس کے لیے چکن شاورما | آسان اور فاسٹ ریسپی










کرسپی اور مزیدار آلو کے پکوڑے افطار کے لیے!
29/01/2026

کرسپی اور مزیدار آلو کے پکوڑے افطار کے لیے!

Restaurant Style Chicken Tikka Pizza at Homeڈو (3½ کپ میدہ کے حساب سے):میدہ: 3½ کپنمک: 1 چائے کا چمچچینی: 1 کھانے کا چمچ...
22/09/2025

Restaurant Style Chicken Tikka Pizza at Home

ڈو (3½ کپ میدہ کے حساب سے):

میدہ: 3½ کپ

نمک: 1 چائے کا چمچ

چینی: 1 کھانے کا چمچ

Instant yeast: 2 چائے کے چمچ

نیم گرم دودھ: ½ کپ

نیم گرم پانی: ½ سے ¾ کپ (ضرورت کے مطابق)

تیل / اولیو آئل: 3 کھانے کے چمچ

👉 اوپر دیے گئے طریقے کے مطابق آٹا گوندھیں اور ڈبل ہونے دیں۔

چکن تکہ کے اجزاء (1 کپ چکن کے لیے):

بون لیس چکن: 250 گرام (چھوٹے کیوبز)

دہی: 2 کھانے کے چمچ

لال مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

ہلدی: ¼ چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر: ½ چائے کا چمچ

گرم مصالحہ: ½ چائے کا چمچ

نمک: حسبِ ذائقہ

ادرک لہسن پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

لیموں کا رس: 1 کھانے کا چمچ

تیل: 1 کھانے کا چمچ

طریقہ
1. سب اجزاء میں چکن میری نیٹ کریں اور کم از کم 30 منٹ رکھیں۔

2. پین میں ہلکا سا تیل ڈال کر چکن کو تیز آنچ پر پکائیں جب تک پانی خشک اور چکن گل نہ جائے۔

ٹاپنگ کے اجزاء:

پیزا ساس: 4–5 کھانے کے چمچ

موزریلا چیز: 1 سے 1½ کپ (گریٹ کیا ہوا)

شملہ مرچ: ½ کپ (باریک کٹی ہوئی)

بلیک زیتون: 3–4 کھانے کے چمچ (کٹے ہوئے)

چکن تکہ

اسمبل اور بیکنگ:

1. ڈو بیل کر بیکنگ ٹرے میں رکھیں۔

2. اوون کو 220°C پر پری ہیٹ کریں۔

3. بیس پر پیزا ساس لگائیں، پھر آدھی موزریلا چیز ڈالیں۔

4. اوپر چکن تکہ، شملہ مرچ اور بلیک زیتون ڈالیں۔

5. باقی موزریلا چیز ڈالیں۔

6. اوون میں 12–15 منٹ بیک کریں یا جب تک چیز میلٹ ہو کر ہلکی گولڈن نہ ہو جائے۔

7. گرم گرم سرو کریں۔

14 August Special Green Falooda Seviyan | گھر پر بنائیں آسان طریقے سے! 🇵🇰1 کپ کارن فلور3½ کپ پانیآدھا چمچ سبز فوڈ کلرٹھن...
07/08/2025

14 August Special Green Falooda Seviyan | گھر پر بنائیں آسان طریقے سے! 🇵🇰

1 کپ کارن فلور

3½ کپ پانی

آدھا چمچ سبز فوڈ کلر

ٹھنڈا پانی (برف ڈال کر)

پائپنگ بیگ یا بوتل (سیویاں نکالنے کے لیے)

(Tarkeeb):

آئیے بناتے ہیں سبز فالودہ سیویاں
سب سے پہلے ایک بڑے برتن میں ٹھنڈا پانی ڈالیں اور اس میں برف شامل کریں۔
پھر ایک پتیلی میں ایک کپ کارن فلور ڈالیں، ساڑھے تین کپ پانی شامل کریں، اور آدھا چمچ سبز فوڈ کلر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب چولہا جلائیں اور مسلسل ہلاتے رہیں تاکہ کوئی گٹھلی نہ بنے۔
یہ آمیزہ جب گاڑھا ہو جائے اور رنگ تھوڑا گہرا ہو جائے تو فوراً چولہے سے اتار لیں۔
اب اس آمیزے کو پائپنگ بیگ یا بوتل میں ڈالیں اور ٹھنڈے پانی میں نچوڑ کر سیویاں نکال لیں۔
مزے دار، رنگ برنگی فالودہ سیویاں تیار ہیں

Address

Malakand

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tasty Pakwan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share