ساہیوال،، قاری کی بچے کے ساتھ بدفعلی کی ، بچے نے والدین کو بتا دیا ، بچے کے والدین نے مدرسہ میں پہنچ کر قاری کی درگت بنا ڈالی
صبح صبح اس کی درگت بن گئی ایسے استاد کو سی سی ڈی کے حوالے کر دینا چاہیے
05/01/2026
*⭕لاڑکانہ سے سامنے آنے والے یہ مناظر کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔*
حیدری تھانہ کی حدود میں 'مبینہ پولیس مقابلے' کے دوران کیمروں کے سامنے قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔
زخمی ملزم زمین پر گرا ہاتھ جوڑ کر زندگی کی بھیک مانگتا رہا، لیکن پولیس اہلکاروں نے رحم کے بجائے سر میں گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا۔ سوال یہ ہے کہ جب ملزم نہتا ہو کر سرینڈر کر چکا تھا، تو اسے گرفتار کر کے ہسپتال کیوں نہیں منتقل کیا گیا؟
04/01/2026
طلاق یافتہ پھپھے کٹن بار بار سہیل خان آفریدی سے پوچھ رہی تھی لاہور دیکھا لاہوری دیکھا تو یہ ہے لاہور جسے یہ لوگ پاکستان کا یورپ کہہ رہے تھے
05/07/2025
حکومت وقت سے گزارش ہے
چرس کو لیگل کریں
یہ ہر پان شاپ پر دستیاب
ہونی چاہیۓ
15/04/2025
تصویر اتنی گہری لگی کہ میں کافی دیر تک دیکھتا رہا کہ یہ کو٘ا ہے لیکن انسانوں کی حقیقت بھی کچھ یہ ہی ہے فکر معاش روح قبض ہونے تک رہتا ہے اور کچھ لوگ تو مرنا ہی بھول جاتے ہیں انہیں اپنے فرعون ہونے تک کا احساس نہیں ہوتا۔
15/04/2025
جب ترک صدر ( تورگت اوزال ) نے عراق کا پانی بند کر دیا تو صدام حسین نے پہلے سفارتی تعلقات کے پیش نظر ان سے پانی جاری کرنے کی اپیل کی لیکن جب ترک حکومت نے پانی جاری نہ کیا اور دریائے دجلہ پر ڈیم بنانا چاہا تو صدام حسین دریائے دجلہ کے کنارے پر جا بیٹھا اور ترک صدر کو پیغام بھیجا کہ میرا سگار (سگریٹ) ختم ہونے سے پہلے پہلے اگر پانی نہ چھوڑا گیا تو میرے میزائل ترک دارالحکومت استنبول کا رخ کریں گے ✌️
پھر چشم عالم نے وہ منظر دیکھا کہ سگار ختم ہونے سے پہلے پانی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر عراق میں داخل ہو گیا 💯
Moral
جن کے پاس جرات و طاقت ہوتی ہے وہ مذمتوں ، احتجاج، قراردادوں سے گزارا نہیں کرتے 💯
02/04/2025
26/03/2025
رس گُلا بنانے کی ترکیب
اجزاء:
دودھ — 1 لیٹر (فُل کریم)
لیموں کا رس یا سرکہ — 2 کھانے کے چمچ
چینی — 1½ کپ
پانی — 4 کپ
الائچی — 2-3 عدد (اختیاری)
گلاب کا عرق یا کیوڑہ — چند قطرے (اختیاری)
بنانے کا طریقہ:
1. چھینا (پنیر) بنائیں:
ایک برتن میں دودھ اُبالیں۔
جیسے ہی اُبال آجائے، آنچ دھیمی کر کے لیموں کا رس شامل کریں اور ہلاتے رہیں۔
دودھ پھٹ جائے گا اور پانی (وے) الگ ہو جائے گا۔
اب اس کو ململ کے کپڑے میں چھان لیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں تاکہ لیموں کی خوشبو ختم ہو جائے۔
کپڑے کو اچھی طرح نچوڑ کر 30 منٹ تک لٹکنے دیں تاکہ پانی مکمل نکل جائے۔
2. چھینے کو گوندھیں:
چھینا ایک پلیٹ میں نکال کر ہتھیلی سے 8–10 منٹ تک اچھی طرح گوندھیں، یہاں تک کہ نرم اور ہموار ہو جائے۔
اب اس کے چھوٹے چھوٹے گول رس گُلے بنا لیں (10–12 گولے)۔
3. شیرہ تیار کریں:
ایک دیگچی میں چینی اور پانی ڈال کر اُبالیں۔
الائچی شامل کریں اگر آپ چاہیں۔
4. رس گُلے پکائیں:
شیرہ اُبلنے لگے تو اس میں رس گُلے ڈالیں۔
برتن کو ڈھانپ کر 12–15 منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔ رس گُلے پھول جائیں گے۔
آخر میں گلاب کا عرق یا کیوڑہ ڈال کر تھوڑا سا مزید پکائیں۔
5. پیش کریں:
رس گُلے ٹھنڈے کریں اور چاشنی کے ساتھ پیش کریں۔
#اردو
25/03/2025
مثبت تبدیلی
یہ دیکھنے میں آئی کہ جہاز میں آتے ہوئے اور جاتے ہوئے ماہ رمضان میں دن کے وقت ایئر ہوسٹس کی آواز گونجی " جن خواتین و حضرات کا روزہ نہیں ہے وہ اپنی کھانے کی ٹیبل کھول لیں ، اچانک کھٹاکھٹ میزیں کھلنے کی آوازیں آئیں ، کیا ملڑ ، کیا برقع پوش خواتین ، کیا نوجوان سارے ہی بے روزے نکلے ، میرے ساتھ ایک تبلیغی ٹائپ بابا جی تشریف فرما تھے انہوں نے شرماتے ہوے یہ کہتے ہوئے ٹیبل کھولی " شوگر کی وجہ سے روزہ نہیں رکھتا ۔"
میں نے دل میں کہا بابا جی کیوں وضاحت دے رہے ہیں یہاں پورا جہاز ہی شوگر میں مبتلا ہے ۔
منقول
23/03/2025
ایک عورت اپنے شوہر کے تنگ حالات کی بنا پر ایک خوشحال آدمی کے گھر گئی اور دروازہ کھٹکھٹایا۔ ایک خادم باہر آیا اور اس سے پوچھا:
"تم کیا چاہتی ہو؟"
عورت نے کہا: "میں تمہارے مالک سے ملنا چاہتی ہوں۔"
خادم نے پوچھا: "تم کون ہو؟"
عورت نے کہا: "اسے بتاؤ کہ میں اس کی بہن ہوں۔"
خادم جانتا تھا کہ اس کے مالک کی کوئی بہن نہیں ہے، تو وہ اندر گیا اور اپنے مالک سے کہا:
"دروازے پر ایک عورت ہے جو دعویٰ کرتی ہے کہ وہ آپ کی بہن ہے۔"
مالک نے کہا: "اسے اندر لے آؤ۔"
عورت اندر آئی، مالک نے اسے خوش دلی سے استقبال کیا اور پوچھا: "تم میرے کس بھائی کی بہن ہو؟ اللہ تم پر رحم کرے۔"
عورت نے کہا: "میں آدم کی بیٹی ہوں۔"
خوشحال آدمی نے اپنے دل میں سوچا: "یہ عورت واقعی بے یارو مددگار ہے، میں پہلا شخص ہوں گا جو اس کی مدد کرے گا۔"
عورت نے کہا: "اے میرے بھائی، شاید آپ جیسے لوگوں کو معلوم نہ ہو کہ غربت کا ذائقہ کتنا کڑوا ہوتا ہے۔ اسی غربت کی وجہ سے میں اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کے دروازے پر کھڑی ہوں۔ کیا آپ کے پاس کچھ ہے جو آپ قیامت کے دن کے لیے دے سکیں؟ آپ کے پاس جو کچھ ہے وہ ختم ہو جائے گا، لیکن جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہے گا۔"
خوشحال آدمی نے کہا: "دوبارہ کہو۔"
عورت نے کہا: "اے میرے بھائی، شاید آپ جیسے لوگوں کو معلوم نہ ہو کہ غربت کا ذائقہ کتنا کڑوا ہوتا ہے۔ اسی غربت کی وجہ سے میں اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کے دروازے پر کھڑی ہوں۔ کیا آپ کے پاس کچھ ہے جو آپ قیامت کے دن کے لیے دے سکیں؟ آپ کے پاس جو کچھ ہے وہ ختم ہو جائے گا، لیکن جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہے گا۔"
خوشحال آدمی نے کہا: "دوبارہ کہو۔"
عورت نے تیسری بار کہا، پھر خوشحال آدمی نے چوتھی بار کہا: "دوبارہ کہو۔"
عورت نے کہا: "مجھے نہیں لگتا کہ آپ نے مجھے سمجھا ہے، اور دوبارہ کہنا میرے لیے ذلت ہے۔ میں نے کبھی اپنے آپ کو اللہ کے سوا کسی اور کے سامنے ذلیل نہیں کیا۔"
خوشحال آدمی نے کہا: "اللہ کی قسم، مجھے تمہاری بات کی خوبصورتی پسند آئی۔ اگر تم ہزار بار بھی دہراتی تو میں ہر بار کے بدلے تمہیں ہزار درہم دیتا۔"
پھر اس نے اپنے خادموں سے کہا: "اسے دس اونٹ، دس اونٹنیاں، جتنی چاہے بھیڑیں، اور جتنا چاہے مال و دولت دے دو تاکہ ہم قیامت کے دن کے لیے کچھ کام کریں۔ ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ ختم ہو جائے گا، لیکن جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہے گا۔"
غریبوں کو مت بھولو، .مزید اچهی پوسٹ کے لئےPageکو"Like" کریں
Elow Menow Foods
Be the first to know and let us send you an email when Elow Menow Foods posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.