Savours of Home With Mehjabeen

Savours of Home With Mehjabeen Hi! I’m Mehjabeen Afzal. On my channel, you will find super tasty recipes. I love to cook and will sh

اسلام آباد اتوار کو اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر فراڈ کمپنی اسکوائر نائن ڈویلپرز کے متاثرین نے 6 ارب روپے کے فراڈ ک...
12/11/2024

اسلام آباد اتوار کو اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر فراڈ کمپنی اسکوائر نائن ڈویلپرز کے متاثرین نے 6 ارب روپے کے فراڈ کیخلاف ایک بڑے احتجاج کا انعقاد کیا جس میں اسکوائر نائن کے سی ای او ولید ملک کے مبینہ اسکینڈل کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا، احتجاج میں مظاہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "ولید ملک کی فوری گرفتاری" اور "متاثرین کو انصاف فراہم کرو" جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ولید ملک نے مقامی لوگوں اور اوورسیز پاکستانیوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا، جس کے تحت لوگوں کو جھوٹے دعووں کے ساتھ فلیٹس خریدنے پر اکسایا گیا اور وعدہ کیا گیا کہ انہیں ان پراپرٹیز کا کرایہ گھر بیٹھے فراہم کیا جائے گا۔ احتجاج میں شامل افراد نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اس معاملے کی فوری تحقیقات کریں اور اس اسکینڈل کے متاثرین کو انصاف فراہم کرتے ہوئے انہیں انکی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکوائر نائن ڈویلپرز کے سی ای او ولید ملک کی دھوکہ دہی کی وجہ سے کئی مقامی افراد اور اوورسیز پاکستانیوں کی محنت کی کمائی ضائع ہو گئی ہے اور ان کی زندگیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ مظاہرین نے ولید ملک کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے قانون کے کٹہرے میں لا کر ان تمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
مظاہرین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں سخت اقدامات اٹھائے اور اس فراڈ کی مکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ مستقبل میں اوورسیز پاکستانیوں کو ایسے فراڈ سے محفوظ رکھا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق سکوائر نائن اسٹیٹ ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت رجسٹرڈ کمپنی ہے جس نے مندرجہ ذیل کمرشل پراجیکٹ کے نام پر پبلسٹی اور وسیع اشتہار بازی اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے سرمایہ کاری کرائی:
۱۔دا ایوینیو ۔ گارڈن سٹی بحریہ ٹاون راولپنڈی
۲- سکوائر نائن سنٹرل۔بزنس ڈسٹرکٹ ۔بحریہ ٹاون فیز ۔8
۳- ٹائم آوٹ سکوائر-نزد کلاک ٹاور -فوڈ سٹریٹ بحریہ فیز-۷
اس فراڈ کمپنی نے پر کشش شرائط اور ماہانہ منافع کا لالچ دے کرلوگوں کو ان کمرشل پروجیکٹس میں دفاتر، ہوٹل رومز اور دکانیں فروخت کیں۔دیگر شرائط درج ذیل ہیں:
۱- انوسٹر کو مندرجہ بالا عمارات کی تکمیل تک ہر ماہ خرید کردہ کورڈ ایریا پر بحساب 165 روپے فی مربع فٹ ڈسکاونٹ دیا جاے گا جو تقریباً 16 فیصد بنتا ہے-
۲- سرمایہ کاری کرنے کے بعد ایک سال مکمل کرنے پر کمپنی انوسٹر کی خواہش پر فروخت شدہ پراپرٹی واپس خریدنے کی پابند ہو گی۔جسے Buyback کا نام دیا گیا-اور رقم کی ادائیگی 90 دن کے اندر ہونا طے پائی اور ساتھ 12 سے 15 فیصد منافع یا appreciation بھی ادا ہو گا-

ملک ولید نے پیسہ جمع کر کے بجاے تعمیر پر خرچ کرنے کے بیرون ملک فلیٹ اور ملک کے اندر پلاٹ اور دیگر جائیدادیں خریدنا شروع کر دیں تاکہ ان سے مزید پرافٹ کمایا جا سکے-

کمپنی نے چند ماہ ماہانہ ڈسکاونٹ دینے کے بعد بند کر دیا۔ اور ساتھ ہی buyback کرنے سے بھی انکار کر دیا۔کچھ عرصہ ٹال مٹول کرنے کے بعد ملک ولید روپوش ہو گیا اور اس کے تمام دفاتر ایک ایک کر کے بند ہو گئے۔

اس وقت ملک ولید کے خلاف کوئی درجن بھر FIRs درج ہو چکی ہیں لیکن ابھی تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔جہاں یہ پولیس کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے وہاں متاثرین کے لیے مایوسی کا باعث اور محکمہ پولیس پر عدم اعتماد بھی ہے-

متاثرین نے نیب سے رجوع کیا۔انکوائری ہوئی۔ملک ولید کی جائیدادیں سیل seal ہو گئیں۔ اب دس ماہ گزر جانے کے باوجود اس کیس کا فیصلہ نہیں ہو پا رہا - نہ ہی نیب کورٹ کو ریفر کیا جا رہا ہے جس سے لوگوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے کیونکہ ان کے لیے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے-

12/11/2024

سکوائرنائن انٹرنیشنل کے اونر ولید ملک نو سرباز چھ ارب روپے ہڑپ کر کے اس وقت منظر عام سے غائب ہیں اور متاثرین اپنے حق کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں -

قانونی ادارے خاموش کیوں ؟؟؟؟
ابھی تک ریڈ وارنٹ ایشو کیوں نہیں کیا گیا ؟؟ہمارے دیے گئے ٹیکس سے آپکو تنخواہ ملتی ہے اس لیے کہ اپ عوام کےمسائل حل کریں نہ کہ یہ کہ مجرموں کو پناہ دیں-

ولید ملک ،کیا آپکو ایسا لگتا ہے کہ آپکو مرنا نہیں ہے ؟اس وقت سے ڈریں جب آپکی میت کے ساتھ بھی وہی سلوک ہو جو کہ ایڈن گارڈن فراڈ کرنے والے ڈاکٹر امجد کی میت کے ساتھ ہوا تھا-

Address

Abu Dhabi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Savours of Home With Mehjabeen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Savours of Home With Mehjabeen:

Share