Pakistan Gardening Page

Pakistan Gardening Page We will sell vermicompost at a suitable price. Please leave message if we are unavailable.

On this page, we will share all kinds of home gardening tips and tricks like seedling methods, how to grow plants at home, how to fertilize the vegetable plants, and how to succeed in pots.

السلام علیکم! مئی، جون اور جولائی میں پودوں کو شفٹ کرنا ان کو مارنے کے مترادف ہے لیکن جب موسم بادلوں اور بارش والا ہو تو...
01/06/2023

السلام علیکم!

مئی، جون اور جولائی میں پودوں کو شفٹ کرنا ان کو مارنے کے مترادف ہے لیکن جب موسم بادلوں اور بارش والا ہو تو آپ یہ کام ضرور کیجئے تاکہ شدید گرم موسم میں بھی پودوں اور پھولوں کی بہار آپ کے ساتھ ہی رہے پنیری سے تیار کئے ہوئے پودوں کو الگ شفٹ کر دیں۔

اگر الگ گملے نہ ہو تو بڑے گملوں میں سے جڑی بوٹیاں تلف کر دیں مٹی کی گوڈی کر کے اس میں آسانی سے چلنے والی گل دوپہری کو لگایا جا سکتا ہے، اس کام سے بڑے گملے میں لگے ہوئے پودے کی ملچنگ ہو جائے گی جس سے مٹی ٹھنڈی رہے گی، فضول جڑی بوٹیاں نہیں اگیں گی اور ساتھ ہی پودے کے نیچے نیچے پوری گرمی میں بہار رہے گی😊۔ انشاءاللہ

جزاک اللہ خیرا

و سلام فاروق منیر

https://youtu.be/H-XyKXvZUbk
18/03/2023

https://youtu.be/H-XyKXvZUbk

In this video, we will learn, Dhaniya Ugane Ka Asaan Tarika, Fastest Growing Method of Coriander, PGPHi, My name is Farooq and you are watching Pakistan Gard...

اسلام علیکم!* اس پوسٹ میں ورمی کمپوسٹ/Vermicompost کی کوالٹی اور قیمت کے بارے میں معلومات دی جائے گی ورمی کمپوسٹ کو دنیا...
08/01/2023

اسلام علیکم!
* اس پوسٹ میں ورمی کمپوسٹ/Vermicompost کی کوالٹی اور قیمت کے بارے میں معلومات دی جائے گی
ورمی کمپوسٹ کو دنیا کی نمبر 1 اورگینک کھاد ہونے کا اعزاز حاصل ہے اسے بلیک گولڈ/Black Gold کے نام سے بھی جانا جاتا ہے آسٹریلین نسل کے ریڈ وگلر Red Wigglers کینچوے گوبر یا پتوں وغیرہ کو کھا کر جو مادہ باہر نکالتے ہیں اسے ورمی کمپوسٹ/Vermicompost کہتے ہیں
استعمال
اس کا استعمال باقی اورگینک کھادوں کی طرح ہی کرتے ہیں ہیں لیکن اس سے کمال کے نتائج ملتے ہیں
قیمتوں کی معلومات
میرا یونٹ فیصل آباد میں گٹ والا کے پاس ہے کوئی بھی مجھ سے آکر یہ کھاد 80 روپے کلو کے حساب سے لے سکتا ہے ورمی کمپوسٹ کو پورے پاکستان میں پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے جس کے ڈیلیوری چارجز کی معلومات کی لسٹ اسی پوسٹ میں موجود ہے آپ یہ لسٹ گوگل سے بھی دیکھ سکتے ہیں اور آپ کو ٹریکنگ آئی ڈی بھی دی جائے گی جس پر ڈلیوری چارجز واضح لکھے ہوتے ہیں
Rs. 725 for 5kg with Delivery Charge
Rs. 1250 for 10kg with Delivery Charges
Rs. 2000 for 20kg with Delivery Charges
Rs. 3500 for 50kg Delivery Cargo paid bilty
Payment Method
فی الوقت Payment Method جیز کیش/Jazz Cash, ایزی پیسہ/Easypaisa یا بینک اکاونٹ/Bank Account ان ایڈوانس ہے پھر بھی اگر آپ پہلی دفعہ ورمی کمپوسٹ ایڈوانس کے بغیر خریدنا چاہ رہے ہیں تو اسی گروپ کے ایڈمنز, گروپ ایکسپرٹس یا موڈیریٹر سے مجھے میسج کروا دیں تاکہ میں آپ کو ورمی کمپوسٹ بھیج دو اور جب آپ کو کھاد مل جائے اس کے بعد آپ مجھے پیمنٹ کر دیں
مزید کوئی معلومات درکار ہو تو میرے واٹس ایپ نمبر 03467223616 پر میسج کرلیں
وسلام فاروق منیر/ Farooq Munir

السلام علیکم!Date 3rd January 2023 اکثر باغبانی کے اساتذہ کرام کے مطابق سردی کی سبزی کے بیجوں کو کاشت کرنے کا وقت نکل چک...
03/01/2023

السلام علیکم!
Date 3rd January 2023
اکثر باغبانی کے اساتذہ کرام کے مطابق سردی کی سبزی کے بیجوں کو کاشت کرنے کا وقت نکل چکا ہے, پھر بھی میں نے تجرباتی طور پر گاجر, مولی, شلجم, میتھی اور دھنیا کے بیج لگا دیے ہیں
جس میں سے مولی, شلجم اور میتھی کے بیج اگنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ کہ گاجر اور دھنیا کے بیج ابھی تک نہیں اگے,
یہ تقریبا آٹھ_دس دن کا رزلٹ ہے,
فیصل آباد میں آج کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری جا رہا ہے
آپ سب کو بتانے کا یہ مقصد ہے کے بہترین علم وہ ہے جو اپنی کی گئی کوشش سے حاصل کیا گیا ہو

دوسری طرف ٹماٹر کے پودوں کو کور کرنے کے لئے گملوں میں لکڑی لگا کر ان کے اوپر شاپر کروایا گیا ہے

Farooq Munir

السلام علیکم!اپنے ہاتھ سے اگائی ہوئی سبزی کو ھارویسٹ کرنے اور کھانے کا مزا ہی کچھ اور ہےمیرے گملوں میں لگائے ہوئے بینگن ...
15/11/2022

السلام علیکم!
اپنے ہاتھ سے اگائی ہوئی سبزی کو ھارویسٹ کرنے اور کھانے کا مزا ہی کچھ اور ہے
میرے گملوں میں لگائے ہوئے بینگن کے پودوں میں کی ہوئی دسویں10th ہارویسٹ پیش خدمت ہے تقریبا دو تین ماہ میں, میں نے اس میں سے دس بار ہارویسٹنگ کی ہے ماشاءاللہ
میں بس پانی تب دیتا ہوں جب اوپر کی مٹی خشک نظر آئے اور پندرہ دن میں ایک بار اورگینک کمپوسٹ کو اس کی مٹی میں شامل کرتا ہو
جزاک اللہ خیرا
و سلام فاروق منیر

08/11/2022

اسلام علیکم! ریت مٹی اور کمپوسٹ کو برابر ملا کر دھنیا لگایا تھا جو کہ ماشاءاللہ بہت اچھا جا رہا ہے😍

اسلام علیکم!یہ دھنیا کا تقریبا 35 دن کا رزلٹ ہے* اب اسے ہارویسٹ کیا جا سکتا ہے میں نے اسے ایسی جگہ رکھا ہے جہاں 8 سے 10 ...
29/10/2022

اسلام علیکم!
یہ دھنیا کا تقریبا 35 دن کا رزلٹ ہے
* اب اسے ہارویسٹ کیا جا سکتا ہے میں نے اسے ایسی جگہ رکھا ہے جہاں 8 سے 10 گھنٹے کی دھوپ آتی ہے اس کے پتے تھوڑے سے کناروں سے جلنے لگے ہیں یہاں پر درجہ حرارت ابھی بھی 37 ڈگری سے اوپر جا رہا ہے اس لئے اب میں اسے ایسی جگہ رکھوں گا جہاں چار سے چھ گھنٹے کی دھوپ مل سکے .
یہ ٹماٹر کے پودے کا 35 دن کا رزلٹ ہے
* اب اس کے تنے کے ساتھ اور مٹی چڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ اوپر سے اور جڑیں بن سکیں
یہ بینگن کے تقریبا 4 ماہ پرانے پودے ہیں
* ان سے اس وقت آٹھویں ہارویسٹ تیار ہے. میں ان کو ہر مہینے دو مٹھی ورمی کمپوسٹ ڈالتا ہوں اگر آپ کے پاس ورمی کمپوسٹ نہ ہو تو دو سال پرانی گوبر کی کھاد یا کچن ویسٹ کمپوسٹ کا استعمال کریں کچن ویسٹ سے کیسے فری میں کمپوسٹ بنائی جاتی ہے اس پر میں نے الگ سے ایک پوسٹ بنائی ہے وہ دیکھنے کے لیے میری تصویر پر کلک کریں یا میں اس کا لنک کمنٹ میں بھی پیسٹ کر دیتا ہوں
کچھ ممبرز نے یہ مسئلہ بتایا ہے کے اورگینک کمپوسٹ ڈالنے کے باوجود بھی ان کے پودے صحیح طرح سے پیداوار نہیں دیتے.
اورگینک کمپوسٹ خریدنے کے لئے سب سے پہلے اس کے بارے میں معلومات ہونا ضروری ہے
* جب بھی آپ نرسری سے اورگینک کمپوسٹ خریدنے لگے تو پاؤڈر فارم میں کمپوسٹ کو بالکل بھی نہ خریدیں کیونکہ کوئی بھی اورگینک کمپوسٹ پاؤڈر فارم میں نہیں بنتی یہ دیسی طریقے سے ہی تیار ہوتی ہے
* مرچ کے پودے کے پتے مڑ گئے تھے اسے لیف کرل کا اٹیک ہو گیا ہے اس لئے میں نے اس کے ایفکٹڈ پتے کاٹ دیے ہیں تاکہ نئے پتے صحتمند آئیں اور ساتھ میں نیم آئل کا سپرے بھی کر رہا ہوں
Farooq Munir

Home Garden ke liye Simple aur Powerful Matti bananay ka ASAN TAREEQA
24/10/2022

Home Garden ke liye Simple aur Powerful Matti bananay ka ASAN TAREEQA

In this video, we will learn how toArtistYung LogosEasily make banana peel fertilizer for any plants use Eggshell in gardeninghttps://youtu.be/_F1MhCnHjc4How...

السلام علیکم!فری کچن ویسٹ کمپوسٹ بنانے کا طریقہ: آج ہم کمپوسٹ بنانے کے سادہ اور آسان طریقے سیکھیں گے. جن کی مدد سے کمپوس...
21/10/2022

السلام علیکم!
فری کچن ویسٹ کمپوسٹ بنانے کا طریقہ:
آج ہم کمپوسٹ بنانے کے سادہ اور آسان طریقے سیکھیں گے. جن کی مدد سے کمپوسٹ بنانے میں بد بو بھی نہ آئے اور زیادہ مشکل بھی نہ ہو
تعارف:
جیسے ہم انسانوں کو بہتر نشوونما کے لئے مختلف قسم کی غذا کی ضرورت ہوتی ہے ایسے ہی پودوں کو بھی اپنی نشوونما کے لئے مختلف نیوٹریشنز کی ضرورت ہوتی ہے قدرت کا نظام ہے کہ ہر چیز وقت کے ساتھ ساتھ اورگینک کھاد میں بدلنے لگتی ہے
پودوں کی ضرورت کے لئے انہیں سب سے زیادہ جو نیوٹریشنز چاہیے ہوتے ہیں ان کی تفصیل کچھ یوں ہے
نائٹروجن:
نائٹروجن پودوں کے پتوں کی خوبصورتی, سبزہ زار اور اس میں اونچائی کو بڑھانے میں کام آتی ہے. تازہ سبزیوں کے چھلکے تازہ پتے اور تازہ گھاس سے نائٹروجن کھاد بنائی جا سکتی ہے
فاسفورس:
فاسفورس پودوں کی جڑوں کو بڑھانے میں کام آتی ہے جس پودے کی جڑ صحتمند اور بڑی ہوگی اس کا تنا اور ساری گروتھ ہی اچھی ہوگی ہڈیوں وغیرہ کے چورے سے بنی ہوئی کھاد میں فاسفورس کی اچھی مقدار ہوتی ہے ہے لیکن آج ہم جس طریقے سے کھاد بنانا سیکھیں گے اس میں فاسفورس کی مقدار بھی بہت اچھی ہوگی
پوٹاشیم:
پوٹاشیم یا پوٹاش پو دے کی مکمل گروتھ میں فائدہ مند ہوتی ہے خاص کر پھلوں سبزیوں کے سائز کو بڑا کرنے میں مددگار ہوتی ہے لکڑی یا سوکھے گوبر کی راکھ سے پوٹاشیم سے بھرپور کھاد بنائی جا سکتی ہے
کیلشیم:
کیلشیم پودے کے تنے کو مضبوط کرتی ہے اور پتوں پر داغ نہیں لگنے دیتی کیلشیم کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے انڈے اور کیلے کے چھلکے والی کھاد اچھی رہتی ہے
میگنیشیم:
میگنیشیم کا کام پتوں کے ذریعے سورج سے غذا لینا اور اسے پودے کو پہنچانا ہوتا ہے میگنیشیم کو حاصل کرنے کے لئے بہترین ذریعہ کیلے کے چھلکے ہیں
ان سب کے علاوہ بھی پودوں کو کاربن, آئرن, زنک جیسی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ان طریقوں سے کمپوسٹ بنانے میں خود ہی بن جاتی ہیں
طریقہ نمبر 1:
یہ طریقہ ان کے لئے ہے جن کے پاس گارڈن میں کچی زمین موجود ہے
اپنی ضرورت کے حساب سے زمین میں دو فٹ گہرا گڑھا کھود لیجئے اب سبزیوں کے چھلکے, ہرا چارہ, ہری گھاس ایک حصہ + خشک پتے, کاغذ یا گتے کے ٹکڑے, یا سبزیوں کے خشک چھلکے کا ایک حصہ + 6 مہینے پرانا گوبر بھی ایک حصہ لے لیں اگر نہ ہو تو تو تیار یا کچا کمپوسٹ استعمال کریں اگر یہ سب بھی نہ ہو تو ایک فٹ جگہ کے حساب سے ایک کپ یا آدھا گلاس دہی لے لیں ان سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کر کے گڑھے کو چار انچ نیچے تک بھر دیں اور اوپر مٹی ڈال کر کوئی چھڑی وغیرہ اس پر لگا دیں اور نشان سا بنا لیں تاکہ آپ کو یہ جگہ بھول نہ جائے بس اب چار سے چھ مہینے انتظار کرنا ہے
طریقہ نمبر 2:
یہ طریقہ ان کے لئے ہے جن کے پاس زمین تو ہے پرکچی یا اضافی نہیں ہے کہ گڑھا خود سکیں
اپنی ضرورت کے مطابق جگہ کا انتخاب کریں اس پر سوکھے پتوں کی ایک تہہ لگا دیں جتنی موٹی تہہ ہو گئی اتنی موٹی اس کے اوپر کھیت یا گارڈن کی مٹی کی تہہ لگا دیں اس کے اوپر کچی سبزیوں کے چھلکے سبز گھاس یا چارے کی ایک تہہ لگا دیں پھر اس پر خشک پتوں کی تہہ لگا دیں پھر 6 ماہ پرانا گوبریا کچے یا پکے کمپوسٹ کی تہہ لگائیں اسی طرح جتنی اونچائی رکھنی ہو اس حساب سے ایسے ہی ڈھیر لگاتے جائیں بس آخر میں خشک پتوں کی تہہ لگا کر رکھ دیں تاکہ سایہ بنا رہے اب اسے ایک ہفتے یا دس دن کے لئے پانی لگا کر چھوڑ دیں ایک ہفتے بعد اسے کسی گارڈن ٹول کی مدد سے پلٹا لگوائیں اور دوبارہ پانی دے کر نم کر دیں ہر ہفتے دس دن بعد یہی کام کرتے رہیں تین سے چار مہینوں بعد کمپوسٹ بن جائے گی
طریقہ نمبر 3:
یہ طریقہ ان کے لئے ہے جو گھر کی چھت, بالکنی یا انڈور کم جگہ پر گارڈننگ کرتے ہیں
اس میں آپ کمپوسٹ بنانے کے لیے بڑا پلاسٹک ڈرم, ٹینکی, پینٹ کی بالٹی یا گملہ استعمال کر سکتے ہیں مثال کے طور پر ہم پینٹ کی بالٹی میں کمپوسٹ بنانا چاہتے ہیں تو اچھی طرح دھوکر بالٹی کے نیچے اور سائیڈوں پر ہر طرف ایکسٹرا پانی نکالنے اور ہوا کی کراسنگ کے لیے کافی سارے سوراخ بنالیں نیچے تقریبا دس سے بیس اور سائیڈوں پر بھی اتنے ہی بنائیں بالٹی کے نیچے ٹپ یا برتن بھی رکھیں تاکہ ایکسٹرا پانی ضائع نہ ہو اور جمع کیا جا سکے اب سب سے پہلے پتوں کی تہہ لگائیں اس کے بعد مٹی کی تہہ لگائیں پھر کچی سبزیوں کے چھلکے پھر خشک پتوں کے چھلکے اور پھر چھ مہینے پرانا گوبر (کچا یا پکا ہوا کمپوسٹ) یا ایک کپ دہی کو بکھیر کر دوبارہ ایسے ہی تہہ لگاتے جائیں آخر میں آپ نے ہلکی سی مٹی کی تہہ لگا کر اسے پانی دے دینا ہے اور اوپر پھر خشک پتوں کی تہہ لگا دینی ہے اب اسے ڈھکن سے بند کر دیں اور سائے میں رکھ دیں ایک ہفتے بعد ان ساری چیزوں کو کسی رمبے کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں ہر ہفتے دس دن بعد اسے مکس ضرور کریں تاکہ بدبو بھی نہ پیدا ہو اور ہوا بھی اچھے سے لگتی رہے تقریبا ایک مہینے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کا کمپوسٹ بننا شروع ہو گیا ہے اور بلٹی میں خالی جگہ بننے لگی ہے تو اور سبزیوں کے چھلکے اس میں ڈال دیں اور اوپر خشک پتوں کی تہہ لگا دیں ایکسٹرا پانی جب نکل نکلے تو اسے دو تین دن بعد اسی کمپوسٹ والی بالٹی میں ڈال دیں تاکہ کمپوسٹ میں طاقت بنی رہے آپ چاہیں تو ایکسٹرا پانی کو کسی گملے کی مٹی میں بھی ڈال سکتے ہیں ایک کپ ایکسٹرا پانی ایک لیٹر سادہ پانی میں ملا کر گملے کی مٹی میں ڈال سکتے ہیں. تین سے چار مہینوں میں یہ کمپوسٹ بن جائے گا
احتیاط:
کمپوسٹ بناتے وقت بدبو اس لیے آتی ہے کہ ہم تہہ لگانے کے ٹائم کوئی تہہ کم یا زیادہ لگا دیتے ہیں
پانی زیادہ دینے سے بھی بد بو پیدا ہوتی ہے
اگر بدبو آنے لگے تو تھوڑے کاغذ یا گتے کے ٹکڑے یا خشک پتوں کی تہہ لگا دیں تاکہ بیلنس بن جائے
ٹائم ٹو ٹائم کمپوسٹ کو پلٹتے رہیں تو بھی بدبو نہیں بنتی
نوٹ:
کمپوسٹ بین میں یہ نہ ڈالیں
پکاہوا کھانا, تیل یا گھی, ڈیری کی چیزیں, کچا یا پکا ہوا گوشت, بیمار پودے
جب کمپوسٹ تیار ہو جائے تو اس کو چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہاتھ لگانے سے جو بھربھرا لگے اور باریک ہوجائے تو وہ کمپوسٹ تیار ہے آپ اسے ہلکا سا خشک کرکے بڑے سوراخ والی سبزی کی ٹوکری سے چھان بھی سکتے ہیں
ان طریقوں سے جو کمپوسٹ بنے گا اس میں نائٹروجن, فاسفورس, پوٹاشیم اور دیگر چھوٹی غذاؤں کی بھرپور مقدار شامل ہوگی اب ہم کیلشیم اور میگنیشیم کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تھوڑے ٹائم میں الگ سے کمپوسٹ بنانے کا طریقہ سیکھیں گے اس کو الگ رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں علم ہو کہ ہماری مٹی میں کھاد کی کیا مقدار شامل کرنی ہے
طریقہ نمبر 4 انڈے اور کیلے کے چھلکوں کی کھاد:
انڈے اور کیلے کے چھلکے دھوپ میں اچھی طرح سکھا لیں اب انہیں الگ الگ بریک پیس لیں تین چمچ انڈے کے پیسے ہوئے چھلکے اور تین چمچ کیلے کے پیسے ہوئے چھلکے کسی بھی پودے کی مٹی بناتے وقت اس میں اس میں ڈال دیں اسے مختلف پودوں پر استعمال کرنے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے اس لئے یہ کھاد الگ بنا کر رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے
طریقہ نمبر 5 لیکوئیڈ اورگینک کمپوسٹ:
اگر آپ کے پلانٹس پہلے سے ہی لگے ہوئے ہیں ہیں تو لیکوڈ کھاد جلدی اثر کرے گی آپ ان میں سے کسی قسم کی کھاد کو بھی لیکوڈ کھاد بنا سکتے ہیں کسی بھی قسم کے چھلکوں یا آرگینک کھاد کو ایک گلاس پانی میں تین سے پانچ دن کے لئے رکھ دیں اور پھر یہ پانی چھان کر اسی پانی میں ایک گلاس اور سادہ پانی ملائیں اور ہر پودے کو یہ مکس کیا ہوا ایک گلاس پانی ڈال دیں
اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کچن گارڈننگ سیکھ پائیں چاہے آپ میرا نام مٹا کر ہی شیئر کر دیں تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے
فاروق منیر

اسلام علیکم!یہ دھنیا کا تقریبا 20 دن کا رزلٹ ہے* اب اسے لیکوئڈ کھاد کی ضرورت ہے ہے آپ کوئی بھی اورگینک کمپوسٹ یا گوبر کی...
14/10/2022

اسلام علیکم!
یہ دھنیا کا تقریبا 20 دن کا رزلٹ ہے
* اب اسے لیکوئڈ کھاد کی ضرورت ہے ہے آپ کوئی بھی اورگینک کمپوسٹ یا گوبر کی کھاد کو دو سے تین چمچ لےکر ایک گلاس پانی میں تین دن کے لیے رکھ دیں 3 دن بعد یہی پانی دھنیا کو دےدیں اس میں اور پانی ملانے کی ضرورت نہیں ہے ہر 15 دن بعد آپ نے یہی کام کرنا ہے ہے
* میں اب انہیں مکمل دھوپ میں رکھنے لگاہوں اور یہاں پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جا رہا ہے اور کم درجہ حرارت 21 ڈگری تک جا رہا ہے ہے انشاءاللہ 30 دن میں ہم اس کی ہارویسٹنگ کریں گے
* دھنیا کے پودے شروع میں بہت نازک ہوتے ہیں ہیں اس لئے پانی دینے میں احتیاط کریں اگر پانی دیتے وقت آپ کے کچھ پودے گر جائیں تو انہیں باریک ڈنڈی یاماچس کی تیلی سے ہلکا سا اٹھا لیں اٹھا دیں
اور یہ ٹماٹر کے پودے کا 20 دن کا رزلٹ ہے
* اس پر تین چار پتے آگئے ہیں اس لیے اسے الگ شفٹ کیا جا سکتا ہے
* ٹماٹر کے ایک پودے کو 12 انچ یا اس سے بڑے گلے میں لگائیں کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ نرسری سے لایا ہوا 12 انچ کا مٹی کا گملہ ہی 12 انچ کا ہوتا ہے ہے اصل میں 12 انچ کا گملا وہ ہوتا ہے جس کا اوپر اور نیچے سے ڈایا میٹر بالکل برابر ہو نرسری والے گملے کا اوپر کا حصہ تو کھلا ہوتا ہے لیکن نیچے والا حصہ تنگ ہوتا ہے اس لئے وہ 12 انچ نہیں بنتا
* ٹماٹر کے تنے کے ساتھ ہی اس کے جو بال بنے ہوتے ہیں وہی بعد میں جڑی بنتی ہیں ہیں اس لئے ٹماٹر کو تھوڑی زیادہ گہرائی میں لگانا چاہیے میں تو آدھا گملا مٹی سے بھر کر اس میں ٹماٹر لگا دیتا ہوں اور پھر جب پودا تھوڑا بڑا ہوتا رہتا ہے اس میں اور مٹی ڈالتا رہتا ہوں
* کسی بھی پودے کو جب شفٹ کرنے لگے تب ہی سوکھے ہوئے کیلے اور انڈے کے چھلکے تین تین چمچ پیس کر مٹی میں ڈال دیں تو پودے سے پھول گرنے کا مسئلہ نہیں آتا
(*ایک بہت ہی چھوٹے ایک انچ کے ٹماٹر کے پلانٹ کو بھی میں نے شفٹ کر دیا ہے تاکہ اس پر تجربہ ہو سکے کہ یہ دوسروں کے جتنا پھل دیتا ہے یا نہیں اور اس کی نگہداشت میں مجھے کیا پریشانی آرہی ہے*)
وسلام فاروق منیر

Assalam O Alaikum!Meri choti si karelay ki bail per karelay lagnay shuru ho gaye hen.Kuch members ko yeh masla rehta hai...
30/09/2022

Assalam O Alaikum!
Meri choti si karelay ki bail per karelay lagnay shuru ho gaye hen.
Kuch members ko yeh masla rehta hai ke unki bailon per phool tou bahut atay hen lekin phool jhar jatay hen karelay nahi bantay.
Kuch tips me share karta hoon ghor se parhen please
phool lagna shuru ho jaen pani dena bahut kam kar den oper ki matti 2 inch tak khod kar dekhen agar matti nam hai tou pani na den agar khushk si hai tou pani de den.
15 din me ek baar 2 muthi compost ko gamlay ki operi matti me mix karen.
haftay gurai ko adat bana len.
se important: karelay per 2 qism ke phool atay hen jab tak yeh apas me milen gay nahi karela nahi ban sakta, in me se ek male phool hota hai jo bilkul phool jaisa lagta hai, ek female phool jis ke peechay chota sa karela laga hota hai, male phool tor len iski pattiyan hata den aur iskay darmeyan me jo peeli bud hai ussay female phool ki bud per lagaen tou phal langnay ki surety ho jaye gi IN SHA ALLAH.
Aam tor per yeh kaam faida mand insects kartay hen is liye apnay garden me flowering plants ko lgaen aur zahreelay sapray istemal na kiya karen.
Bahut shukriya time dene ke liye ALLAH HAFIZ

Vermicompost Parcel dispatched for Ibrahim sb Rawalpindi.
20/09/2022

Vermicompost Parcel dispatched for Ibrahim sb Rawalpindi.

Address

Chak No. 188 R. B Lakarwala
Chak Jhumra
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Gardening Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Gardening Page:

Share