Plates of JOY

Plates of JOY Authentic Faisalabad’s homemade cuisine made with rich flavors, and hygienic care.
(2)

From daily meals to festive daawats.
✨ Freshly cooked
✨ Customized family orders
Serving happiness, one plate at a time ❤️
📩 DM for orders😋
📞 WhatsApp: +92 323 6559159

21/08/2026

Live from a beautiful wedding event! ✨💍
Plates of Joy is bringing our signature Sautéed Vegetables fresh, hot and sizzling straight to the celebration! 🥦🥕🫑🔥

Because at Plates of Joy, every event deserves food made with love, freshness and a whole lot of flavour. ❤️
LiveFoodStation

20/08/2026

عمر کے ساتھ وقت ضائیع ہونےکا دورانیہ بھی طویل ہو گیا ہے۔ پہلے گھنٹے ضائع ہوتے تھے اب پورا ہفتہ ضائع ہوتا ہے😢

“احساس کی دیگ محبت کی آنچ”سنہ 2012 کی بات ہے۔شام کے سائے گہرے ہو چکے تھے اور یونیورسٹی کے اس طویل کوریڈور میں خاموشی چھا...
19/08/2026

“احساس کی دیگ محبت کی آنچ”
سنہ 2012 کی بات ہے۔شام کے سائے گہرے ہو چکے تھے اور یونیورسٹی کے اس طویل کوریڈور میں خاموشی چھائی ہوئی تھی۔ صرف اکادکا لوگوں کے قدموں کی چاپ گونج رہی تھی۔ کوریڈور کی دیوار کے ساتھ تین نوجوان خاموشی سے بیٹھے تھے۔ ان کے چہرے تھکاوٹ اور بھوک کا پتہ دے رہے تھے۔ وہ اس سال کے نئے داخلے کے منتظر طلبہ تھےاور صبح سے منتظر تھے کہ دس بجے کا ٹائم جس انٹر ویو کے لئیے دیا گیا تھا وہ انٹر ویو کب ہوگا۔ NUST کا بزنس سکول تھا اور شائید اس دن یونیورسٹی میں جاب فئیر تھا اور انٹر ویو میں بلا کر شائید سب بھول گئے تھے کہ انٹریو کے لئیے طالبعلم منتظر بیٹھے ہیں۔ ان طالبعلموں کی آنکھوں میں مستقبل کے خواب تو تھے مگر اس وقت ان کے پیٹ میں بھوک کا احساس سب پر غالب تھا۔کیونکہ فیصل آباد سے گئے اس طالبعلم کے کچھ پتا نا تھا کہ باہر کچھ ملے گا بھی صحیح یا نہیں۔
ان تینوں میں سے ایک لڑکی تھی جس نے حجاب پہنا ہوا تھا اور اس کے چہرے پر حیا کے ساتھ ساتھ تھکن کی لکیریں واضح تھیں۔۔ وہ تینوں جیسے کسی مدد کے منتظر تھے۔ ان کا تعلق دور دراز علاقوں سے تھا اور انہیں معلوم ہی نہ تھا کہ یونیورسٹی کا کیفے ٹیریا کہاں ہے اور اس وقت کھلا بھی ہوگا یا نہیں۔ ان کے پاس جو تھوڑا بہت پانی تھا وہ کب کا ختم ہو چکا تھا کہ ان جھلے طالبعلموں کو یہ تک نہیں پتا تھا پانی کی بوتل کہاں سے بھرنی ہے۔ وہ ایک دوسرے سے کچھ کہہ نہیں رہے تھے مگر ان کی آنکھیں سب کچھ کہہ رہی تھیں۔ باہر وقفے وقفے سے طوفانی بارش جاری تھی۔
اسی دوران کوریڈور کے دوسرے سرے سے ایک شخص نمودار ہوا۔ اس کے چہرے پر گھنی داڑھی اور آنکھوں میں ایک خاص قسم کی چمک تھی۔ یہ شخص یونیورسٹی کا ایڈمیشن افسر تھا جس کے چہرے پر شدید حیرت تھی۔کیونکہ اسوقت صرف وہ ملازمین یونیورسٹی میں تھے جو یا تو اسکے قریب کالونی میں رہتے تھے یا جاب فئیر کا حصہ تھے۔ اس نے ان تینوں طلبہ کو دیکھا تو اسے ان کی حالت کا اندازہ ہو گیا۔ وہ جانتا تھا کہ یہ طلبہ نئے ہیں اور بھوک سے نڈھال لگ رہے ہیں ہیں۔ اس نے پوچھا کھانا کھایا؟ طلبہ نے کہا جی ۔ وہ کہتا جھوٹ بول رہے ہو تینوں۔
وہ شخص تھوڑی دیر کے لیے غائب ہوا اور پھر واپس آیا۔ اس کے ہاتھوں میں اس کے چہرے پر ایک بڑی سی مسکراہٹ تھی، وہ مسکراہٹ جو کسی کے دکھ کو بانٹ کر دل کو راحت پہنچاتی ہے۔ وہ ان طلبہ کے قریب آیا اور انہیں وہ ڈبے دکھاتے ہوئے کہنے لگا، "یہ بریانی آپ کے لیے ہے۔" جو شایید وہ اپنے گھر لے کر جا رہا تھا
ان تینوں طلبہ کے چہروں پر ایک دم سے خوشی اور حیرت کا ملا جلا تاثر ابھرا۔ لڑکی نے اس شخص کو ایسے دیکھا جیسے وہ کوئی فرشتہ ہو۔ اس نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر ڈبہ تھام لیا۔ اس کی آنکھوں میں تشکر کے آنسو تیرنے لگے۔ "آپ کا بہت بہت شکریہ،" اس نے دھیمی آواز میں کہا۔
دونوں لڑکوں نے بھی اس شخص کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جب ڈبہ کھولا تو بریانی کی خوشبو پورے کوریڈور میں پھیل گئی۔ اس خوشبو نے ان کے بھوک کے احساس کو مزید بڑھا دیا تھا۔ وہ شخص ان کے قریب ہی کھڑا رہا اور ان کو بریانی کھاتے ہوئے دیکھ کر اس کے دل کو سکون مل رہا تھا۔ اس کی مسکراہٹ اور گہری ہو گئی تھی۔
ان طلبہ نے جلدی جلدی بریانی کھانا شروع کر دی۔انہوں نے وہ بریانی کھا کر اپنی بھوک تو مٹا لی تھی مگر اس شخص کی مہربانی نے ان کے دلوں پر ایک گہرا اثر چھوڑا تھا۔
وہ شخص کچھ دیر کے لیے وہاں رکا، ان سے ان کے بارے میں پوچھا اور پھر چلا گیا۔ اس نے اپنے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی کوئی انعام یا صلہ مانگا۔ اس نے صرف اپنا فرض پورا کیا تھا۔ انُ تین طلبہ میں سے ایک میں تھا۔ واللہ میں نے زندگی میں بہت بار سوچا لالہ عرفان کا یہ احسان کسی طرح اتار سکوں لیکن حلفیہ بات ہے کہ اس کے وہ دو بریانی کے ڈبے میری پوری زندگی کی کمائی پر بھاری ہیں۔ اس شام اس نے ہمیں انہیں بریانی نہیں کھلائی بلکہ ہمیں ایک نئی زندگی دی تھی۔ لالہ عرفان اگر کبھی جان سکو تو یہ تحریر تم تک اگر پہنچے تو جان لینا میری زندگی پر تمہارا قرض رہے گا اور میری ہر دعا میں تم شامل ہوگے۔ اللہ پاک یہ دنیا اور آخرت تمہارے لئیے آسان کرے۔
فقط فیصل آباد سے گیا ہوا تمہارا ایک مقروض

17/08/2026

Mutton Peshawari Karahi 🔥🥘
یہ صرف کھانا نہیں… ذائقے کا ایسا ظلم ہے جس کے آگے ہر شوق قربان! 🤤❤️
ایک نوالہ لیا تو بس دل نے کہا: اس سے بہتر کچھ نہیں! 😍

شوہر اور بیوی کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا، شوہر نے لڑائی کی وجہ پوچھی، بیوی نے جواب دیا کہ ”اچھا اب تم سے جھگڑنے کیلئے مجھ...
16/08/2026

شوہر اور بیوی کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا، شوہر نے لڑائی کی وجہ پوچھی، بیوی نے جواب دیا کہ
”اچھا اب تم سے جھگڑنے کیلئے مجھے وجہ بھی تلاش کرنی ہوگی؟“

مجھے نہیں پتا کہ دنیا میں اس سے خوبصورت نظارہ بھی کوئی ہو سکتا ہے۔ (اڈولف ہٹلر)
16/08/2026

مجھے نہیں پتا کہ دنیا میں اس سے خوبصورت نظارہ بھی کوئی ہو سکتا ہے۔ (اڈولف ہٹلر)

16/08/2026
یہ شخص اندر داخل ہوا پھر ہچکچاتے ہوئے نکلنے لگا میں نے روک لیا، بھائی کیا بات ہے؟ایک دم سے بولا: بہت بڑا رامی ہوواں جو ک...
16/08/2026

یہ شخص اندر داخل ہوا پھر ہچکچاتے ہوئے نکلنے لگا میں نے روک لیا، بھائی کیا بات ہے؟
ایک دم سے بولا: بہت بڑا رامی ہوواں جو کُج کھادیا ہووے(بہت بڑا حرا-می ہوں اگر کچھ کھایا ہو)۔
اللّٰہ کا واسطہ ہے یار ایسے نہ بولو، بیٹھو بتاؤ کیا کھانا ہے؟
یرا جو وی دیو تواڈی مرضی۔🥹
اچھا بیٹھو میری جان۔🥲
وہ دیکھیں مزدور آدمی کیسے کھانے کے سامنے با ادب بیٹھا ہے۔💔
بصد شکریہ استاد من حماد اللہ صاحب

Address

East Canal Road
Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Plates of JOY posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Plates of JOY:

Shortcuts

Share