Home made food

Home made food Home made food

اگر آپ چاہتے ہیں نا کہ بازار جیسا پلاؤ آپ کو گھر میں بنانا پڑے، تو آپ اس پوسٹ کو پورا پڑھیں اور اس مصالحے کو تیار کریں ت...
15/09/2026

اگر آپ چاہتے ہیں نا کہ بازار جیسا پلاؤ آپ کو گھر میں بنانا پڑے، تو آپ اس پوسٹ کو پورا پڑھیں اور اس مصالحے کو تیار کریں تاکہ بازار جیسے Pulao Recipe کا ذائقہ اور زبردست خوشبو آپ کے گھر میں آئے۔

​آج ہم بنا رہے ہیں خاص Homemade Pulao Masala!

​اجزاء (Ingredients):
​سونف (Fennel Seeds): 2 کھانے کے چمچ
​ثابت دھنیا (Coriander Seeds): 2 کھانے کے چمچ
​سفید زیرہ (Cumin Seeds): 1.5 کھانے کے چمچ
​ثابت کالی مرچ (Black Peppercorns): 1 کھانے کا چمچ
​لونگ (Cloves): 8 سے 10 عدد
​بڑی الائچی (Black Cardamom): 3 سے 4 عدد
​چھوٹی الائچی (Green Cardamom): 6 سے 7 عدد
​دارچینی (Cinnamon Sticks): 2 سے 3 بڑے ٹکڑے
​بادیان کا پھول (Star Anise): 2 عدد
​جاوتری (Mace): 2 چھوٹے ٹکڑے
​جائفل (Nutmeg): ایک چوتھائی ٹکڑا
​تیز پات (Bay Leaves): 2 سے 3 عدد
​سونٹھ / ادرک پاؤڈر (Dry Ginger Powder): 1 چائے کا چمچ
​ترکیب (Method):
​مصالحے بھوننا:
ایک پین میں تمام ثابت مصالحے (سونف، دھنیا، زیرہ، کالی مرچ، لونگ، الائچی، دارچینی، بادیان، جاوتری، جائفل اور تیز پات) ڈال کر ہلکی آنچ پر 1 سے 2 منٹ کے لیے ہلکا سا بھون لیں تاکہ ان کی خوشبو نکل آئے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ مصالحے جلیں نہ۔
​ٹھنڈا کرنا:

بھوننے کے بعد مصالحوں کو پلیٹ میں نکال کر کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے دیں۔
​پیسنا:
جب مصالحے ٹھنڈے ہو جائیں تو انہیں گرائنڈر میں ڈالیں اور ساتھ ادرک پاؤڈر (Dry Ginger Powder) بھی شامل کر دیں۔ اب انہیں اچھی طرح پیس کر فائن پاؤڈر بنا لیں۔
​سیو کرنا:

آپ کا خوشبودار Pulao Masala تیار ہے! اسے کسی بھی ائیر ٹائٹ جار (Airtight Jar) میں محفوظ کر کے 2 سے 3 ماہ تک باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

​مجھے کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیں کہ آپ لوگ ڈبے والا مصالحہ استعمال کرتے ہیں Pulao کے لیے یا خود گھر پہ مصالحہ بناتے ہیں؟ اور اگر جو گھر پہ بناتے ہیں تو خوشبو کس کی زیادہ اچھی ہوتی ہے؟

🍗 گوشت اور چکن سے متعلق 10 بہترین اور کارآمد دیسی کچن ٹوٹکے!کیا آپ کے کباب ٹوٹ جاتے ہیں یا کلیجی سخت ہو جاتی ہے؟ ان آسان...
03/08/2026

🍗 گوشت اور چکن سے متعلق 10 بہترین اور کارآمد دیسی کچن ٹوٹکے!
کیا آپ کے کباب ٹوٹ جاتے ہیں یا کلیجی سخت ہو جاتی ہے؟ ان آسان ٹوٹکوں سے اپنے کھانے کو ذائقے دار اور پرفیکٹ بنائیں۔
گوشت اور چکن (Meat & Chicken) 🍗
​گوشت جلدی گلانا: گوشت کو جلدی گلانے کے لیے اس میں کچے پپیتے کا پیسٹ یا خربوزے کے خشک چھلکے ڈالیں۔
​چکن کی بو: چکن دھونے سے پہلے اسے 10 منٹ کے لیے سرکے اور نمک ملے پانی میں بھگو دیں، مخصوص بو ختم ہو جائے گی۔
​نرم و جوسی کباب: قیمے کے کباب نرم بنانے کے لیے قیمہ پیستے وقت اس میں ابلے ہوئے آلو یا ڈبل روٹی کا سلائس شامل کریں۔
​مچھلی فرائی: مچھلی فرائی کرتے وقت تیل میں تھوڑی سی اجوائن ڈالیں، مچھلی کڑھائی سے نہیں چپکے گی۔
​کرسپی فرائی چکن: چکن فرائی کرنے سے پہلے اسے کارن فلور اور انڈے کے آمیزے میں کوٹ کریں۔
​کلیجی کی سختی: کلیجی پکا کر نرم رکھنی ہو تو نمک ہمیشہ آخر میں ڈالیں، شروع میں ڈالنے سے کلیجی سخت ہو جاتی ہے۔
​کباب کا ٹوٹنا: قیمہ بناتے وقت اگر اس میں تھوڑی سی چربی شامل کر لی جائے تو کباب کبھی ٹوٹتے نہیں ہیں۔
​کورمے کی تری: کورمے میں دہی ڈالتے وقت آنچ بالکل ہلکی کر دیں تاکہ دہی پھٹے نہیں اور تری اچھی آئے۔
​باربی کیو کا دھواں: گھر کے سالن میں باربی کیو کا ذائقہ دینے کے لیے جلتا ہوا کوئلہ روٹی کے ٹکڑے پر رکھ کر ہانڈی میں 5 منٹ دم دیں۔
​پائے کی صفائی: پائے صاف کرنے کے لیے ان پر سوکھا آٹا مل کر 15 منٹ رکھیں، پھر گرم پانی سے دھو لیں۔
ا

🥐 Homemade Cinnamon Rolls 🥐Freshly baked, soft, fluffy, and made with love! Filled with a rich cinnamon sugar swirl for ...
29/07/2026

🥐 Homemade Cinnamon Rolls 🥐
Freshly baked, soft, fluffy, and made with love! Filled with a rich cinnamon sugar swirl for the perfect homemade taste.

."چائے، پراٹھا اور سکون بھرا لمحہ… الحمدللہ ہر اس نعمت پر جو دل کو خوشی دے۔" ☕🥙🌹
20/06/2026

.
"چائے، پراٹھا اور سکون بھرا لمحہ… الحمدللہ ہر اس نعمت پر جو دل کو خوشی دے۔" ☕🥙🌹

08/06/2026

#مٹن کڑاہی

اجزاء
- مٹن 1 کلو (ہڈی والا یا بغیر ہڈی)
- تیل. 1/2 کپ
- پیاز 2 درمیانی، باریک کٹی ہوئی
- ٹماٹر 4 بڑے، کٹے ہوئے
- لہسن ادرک کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
- ہری مرچ 4-5 (کٹی ہوئی)
- دہی 1/2 کپ
- دھنیا پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
- ہلدی 1/2 چائے کا چمچ
- لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
- گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
- نمک. حسب ذائقہ
- تازہ دھنیا: باریک کٹا ہوا (گارنش کے لیے)
- ادرک: باریک کٹی ہوئی (گارنش کے لیے)

ترکیب:
1. کڑاہی میں تیل گرم کریں۔
2. *پیاز بھونیں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور سنہری براؤن ہونے تک بھونیں۔
3. مٹن شامل کریں
مٹن شامل کریں اور اس وقت تک بھونیں جب تک کہ رنگ تبدیل نہ ہو جائے۔
4. لہسن ادرک پیسٹ
لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں اور چند منٹ کے لیے بھونیں۔
5. مصالحے شامل کریں
دھنیا پاؤڈر، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، اور نمک شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کریں۔
6. ٹماٹر شامل کریں
کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کریں اور اس وقت تک پکائیں جب تک ٹماٹر نرم نہ ہو جائیں اور تیل الگ نہ ہو جائے۔
7. دہی شامل کریں
دہی شامل کریں اور 10-15 منٹ تک پکنے دیں۔
8. ہری مرچ
ہری مرچ اور گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کریں اور چند منٹ کے لیے مزید پکائیں۔
9. گارنش کریں
تازہ دھنیا اور کٹی ہوئی ادرک سے گارنش کریں۔

07/06/2026

اگر آپ چاہتے ہیں کہ جب بھی آپ حلیم بنائیں، تو گھر والے انگلیاں چاٹتے رہ جائیں اور مہمان آپ سے ریسپی پوچھنے پر مجبور ہو جائیں، تو بازار کے تیار مصالحے چھوڑیں اور یہ خوشبودار، خالص حلیم کا ہوم میڈ ڈرائی پاؤڈر مصالحہ بنا کر اپنے پاس رکھ لیں.

​حلیم (یا دلیم) محض ایک ڈش نہیں ہے، یہ تو ذائقوں، خوشبوؤں اور اپنائیت کا ایک ایسا حسین امتزاج ہے جو ہر تہوار، دعوت اور خاص موقع کی جان ہوتا ہے۔ ریشے دار گوشت، دالوں اور مسالوں کا دھیمی آنچ پر یکجان ہونا حلیم کو وہ لاجواب اور شاہانہ ذائقہ دیتا ہے جس کا کوئی متبادل نہیں۔ اور جب اس میں گھر کا تیار کردہ تازہ مصالحہ شامل ہو، تو اس کی خوشبو پورے محلے میں مہک اٹھتی ہے۔
​یہاں حلیم کا ڈرائی پاؤڈر مصالحہ بنانے کا مکمل اور آسان طریقہ پیش ہے:
​1۔ حلیم کا ہوم میڈ ڈرائی پاؤڈر مصالحہ
​اجزاء:
​صابوت دھنیا: 4 کھانے کے چمچ
​سفید زیرہ: 3 کھانے کے چمچ
​کالی مرچ (صابوت): 1 کھانے کا چمچ
​لونگ: 10 سے 12 عدد
​دار چینی: 3 سے 4 سٹکس (درمیانی)
​بڑی الائچی: 4 عدد
​چھوٹی (ہری) الائچی: 8 سے 10 عدد
​جاویتری: 2 ٹکڑے
​جائفل: آدھا ٹکڑا
​تیز پات: 2 سے 3 عدد
​سونف: 1 کھانے کا چمچ
​سرخ مرچ پاؤڈر: 3 کھانے کے چمچ (یا حسبِ ذائقہ)
​ہلدی پاؤڈر: 1.5 کھانے کا چمچ
​ٹماٹر پاؤڈر یا ٹاٹری (Citric Acid): آدھا چائے کا چمچ (کھٹاس کے لیے، اختیاری)
​نمک: 2 کھانے کے چمچ (یا حسبِ ذائقہ)
​بنانے کا طریقہ:Haleem Masala Recipe
​سب سے پہلے تمام صابوت مصالحوں (دھنیا، زیرہ، کالی مرچ، لونگ، دارچینی، دونوں الائچیاں، جاویتری، جائفل، تیز پات اور سونف) کو ایک فرائنگ پین میں ہلکی آنچ پر 1 سے 2 منٹ کے لیے ڈرائی روسٹ (بھون) لیں تاکہ ان کی نمی ختم ہو جائے اور خوشبو نکل آئے۔ (یاد رہے مصالحوں کا رنگ تبدیل نہ ہو.

​جب مصالحے ٹھنڈے ہو جائیں تو انہیں بلینڈر یا مصالحہ پیسنے والی مشین میں ڈال کر اچھی طرح پیس کر باریک پاؤڈر بنا لیں۔ Haleem Dry Powder Masala Recipe
​اب اس پسے ہوئے پاؤڈر میں سرخ مرچ، ہلدی، نمک اور ٹاٹری شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔
​آپ کا بہترین اور خوشبودار حلیم مصالحہ پاؤڈر تیار ہے! اسے کسی ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں۔ یہ مصالحہ 1 کلو گوشت اور دالوں کی حلیم کے لیے بالکل مناسب ہے۔
​
​اب آپ مجھے کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیں کہ آپ لوگ گھر پر حلیم کس طریقے سے بناتے ہیں؟ کیا آپ بازار کا پیکٹ والا مصالحہ استعمال کرتے ہیں یا میری طرح الگ سے گھر کا خالص مصالحہ بناتے ہیں؟ کیونکہ میں نے بھی یہی سنا ہے کہ پیکٹ والے مصالحے میں وہ روایتی اور دیسی حلیم والی خوشبو بالکل نہیں آتی جو گھر کے پسے مصالحے سے آتی ہے! آپ کی کیا رائے ہے.

23/05/2026
12/01/2026

آج میں نے بہت آسان طریقے سے چاکلیٹ براؤنیز بنائی ہیں۔
نرم، فجی اور چاکلیٹی ذائقے سے بھرپور 🍫
چائے یا کافی کے ساتھ بہترین لگتی ہیں۔
کم اجزاء میں، کم وقت میں تیار ہونے والی یہ ریسپی ضرور ٹرائی کریں۔
اگر ریسپی پسند آئے تو لائک، کمنٹ اور شیئر کرنا نہ بھولیں 💖

07/01/2026

آچاری بھنڈی ریسپی | مزے دار اور آسان گھریلو طریقہ 🌶️😋
آج ہم بنا رہے ہیں آچاری بھنڈی، جو ذائقے میں لاجواب اور بنانے میں بہت آسان ہے۔ اس ریسپی میں بھنڈی کو خاص آچاری مصالحوں اور پیاز کے ساتھ اس طرح بھونا گیا ہے کہ نہ چپچپی رہے اور نہ ہی کچی۔
یہ ریسپی روزمرہ کے کھانے کے لیے بہترین ہے اور گرم روٹی یا پراٹھے کے ساتھ بہت مزے کی لگتی ہے۔
اگر آپ کو ویڈیو پسند آئے تو لائک، شیئر اور چینل سبسکرائب ضرور کریں 👍
مزید آسان اور مزیدار ریسپیوں کے لیے ہمارے چینل کے ساتھ جڑے رہیں۔
چینل کا نام: home made food




Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Home made food posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Home made food:

Shortcuts

Share