Delicious food's

Delicious food's All kind of delicious 😋 recipes will be available on this page

08/04/2026

ایک شخص نے بہتر گھر خریدنے کیلئے اپنا پہلے والا گھر بیچنا چاہا.. اس مقصد کیلئے وہ اپنے ایک ایسے دوست کے پاس گیا جو جائیداد کی خرید و فروخت میں اچھی شہرت رکھتا تھا..

اس شخص نے اپنے دوست کو مُدعا سنانے کے بعد کہا کہ وہ اس کے لئے گھر برائے فروخت کا ایک اشتہار لکھ دے..
اس کا دوست اِس گھر کو بہت ہی اچھی طرح سے جانتا تھا.. اشتہار کی تحریر میں اُس نے گھر کے محل وقوع ' رقبے ' ڈیزائن ' تعمیراتی مواد ' باغیچے ' سوئمنگ پول سمیت ہر خوبی کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا..

اعلان مکمل ہونے پر اُس نے اپنے دوست کو یہ اشتہار پڑھ کر سُنایا تاکہ تحریر پر اُسکی رائے لے سکے.. اشتہار کی تحریر سُن کر اُس شخص نے کہا.. " برائے مہربانی اس اشتہار کو ذرا دوبارہ پڑھنا.. "

اُس کے دوست نے اشتہار دوبارہ پڑھ کر سُنا دیا.. اشتہار کی تحریر کو دوبارہ سُن کر یہ شخص تقریباً چیخ ہی پڑا.. " کیا میں ایسے شاندار گھر میں رہتا ہوں..؟ اور میں ساری زندگی ایک ایسے گھر کے خواب دیکھتا رہا جس میں کچھ ایسی ہی خوبیاں ہوں مگر یہ کبھی خیال ہی نہیں آیا کہ میں تو رہ ہی ایسے گھر میں رہا ہوں جس کی ایسی خوبیاں تم بیان کر رہے ہو..

مہربانی کر کے اس اشتہار کو ضائع کر دو.. میرا گھر بکاؤ ہی نہیں ہے.. "
ایک منٹ ٹھہریئے.. مضمون ابھی پورا نہیں ہوا..
ایک بہت پرانی کہاوت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ نعمتیں تمہیں دی ہیں ان کو ایک کاغذ پر لکھنا شروع کر دو.. یقیناً اس لکھائی کے بعد تمہاری زندگی اور زیادہ خوش و خرم ہو جائے گی..

اصل میں ہم اللہ تعالیٰ کا شکر کرنا ہی بھلائے بیٹھے ہیں کیوں کہ جو کچھ برکتیں اور نعمتیں ہم پر برس رہی ہیں ہم اُن کو گننا ہی نہیں چاہتے.. ہم تو صرف اپنی گنی چنی چند پریشانیاں یا کمی اور کوتاہیاں دیکھتے ہیں

07/04/2026
07/04/2026

Red Velvet Cookies
Ingredients:
فلار 220 گرام 1¾ کپ
کوکو پاؤڈر – 15 گرام ٹیبل سپون
بیکنگ سوڈا 1 ٹی اسپون
نمک – 1/4 ٹی اسپون
انسالٹڈ بٹر 115 گرام 1/2 کپ
براؤن شوگر – 120 گرام 1/2 کپ
پسی ہوئی چینی 50 گرام 1/4 کپ
انڈا 1
ونیلا ایسنس –1½ ٹی اسپون
ریڈ جیل فوڈ کلر 3/4 ٹی اسپون
بٹر ملک 2 ٹیبل سپون
وائٹ چاکلیٹ چپس 160 گرام 1 کپ
ڈائریکشن:
فلار، کوکو پاؤڈر، بیکنگ سوڈا اور نمک کو اچھی طرح مکس کر کے ایک سائیڈ پہ رکھ دیں
ایک باؤل میں بٹر، براؤن شوگر اور پسی چینی ڈال کر دو سے تین منٹ میڈیم سپیڈ پہ بیٹ کریں
اب اس میں انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں
پھر ونیلا ایسنس شامل کریں۔
ایک الگ پیالی میں بٹر ملک میں ریڈ کلر اچھی طرح مکس کر لیں
اب (dry ingredients) کو 2 حصوں میں شامل کریں پہلے آدھا ڈالیں مکس کریں پھر دوسرا آدھا ڈالیں اور ہلکا ہلکا مکس کریں (اوور مکس نہ کریں )
7.آخر میں بٹر ملک والا مکسچر ڈال کر ہلکا سا مکس کریں
اب وائٹ چاکلیٹ چپس ڈال کر اسپیچلا کی مدد سے اچھی طرح مکس کریں
ڈو کو ڈھانپ کر 2 سے 3 گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں
بیکنگ:
اوون کو پہلے سے 170–175°C پر گرم کر لیں
50 گرام کے ڈو بالز بنا لیں
ٹرے میں تھوڑا گیپ رکھ کر رکھیں اور 13 سے 14 منٹ بیک کریں

03/04/2026

حکومت پاکستان سے گزارش ھے
نوچیں مت آرام سے کھائیں ھم مردہ لوگ ہیں کہیں بھاگے تو نہیں جارھے😪

Address

Garden West Karachi, Heard Davis Street
Karachi
75500

Telephone

+923442888900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Delicious food's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Delicious food's:

Share