21/03/2025
لاہوری مرغ چنے
اجزاء:
چنے 300 گرام
چکن آدھا کلو
انڈے 2 یا 3( اگر ڈالنے ہیں )
ہرا دھنیا
پیاز 3 سے 4 باریک کاٹ لیں
ٹماٹر 2 سے 3 کاٹ لیں
دہی 1 پاؤ
لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چمچ
لال مرچ ثابت 1 سے 2
ہری مرچ کٹی ہوئی 1 سے 2
ہری مرچ ثابت 2
کالی مرچ پاؤڈر 1 چمچ
ہلدی 1 چمچ
دھنیا آدھا چمچ
زیرہ 1 چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چمچ
جائفل جاوتری پاؤڈر آدھا چمچ
سونٹھ ایک چٹکی
آئل 1 کپ
بیکنگ سوڈا 1 سے 2 چمچ
شاہی مصالحہ 1 بڑی چمچ( ترکیب چند ہفتے پہلے شئیر کی تھی نہیں تو ذائقے کے مطابق مصالحےایڈجسٹ کر لیں)
گرم مصالحہ 1 چمچ
پسی لال مرچ آدھا چمچ
ترکیب:
سب سے پہلے چنوں کو 1 گھنٹے کے لیے گرم پانی میں بھگو دیں اور بیکنگ سوڈا بھی ڈال دیں تاکہ یہ اچھی طرح بھیگ جائیں۔
پھر ان کو ابالنے کے لیے رکھ دیں۔
پتیلے میں آئل ڈال کر پیاز کو اچھی طرح بھون لیں اس میں زیرہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔
پھر اس میں ہری مرچ، لال مرچ، دھنیا، ہلدی، کالی مرچ، چنا مصالحہ، دہی اور ٹماٹر سب کچھ ڈال کر اچھی طرح مصالحے کی گریویو تیار کریں۔
چکن کو دھو کر اس کو تھوڑے سے آئل میں ہلکا سا بھون لیں کہ گولڈن کلر ہو جائے۔
انڈوں کو اچھی طرح ابال کر رکھ لیں۔
اب مصالحے کی گریوی میں ابلے ہوئے چنے اور چکن ڈال کر اچھی طرح 15 منٹ کے لیے پکنے دیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔
اب ایک چھوٹی کڑاہی میں آئل، ثابت لال مرچ گول والی اور لہسن ڈال کر اس کو بھونیں اور سالن میں تڑکے کے طور پر شامل کردیں۔
5 منٹ پکنے دیں اور ابلے ہوئے انڈے اس میں ڈال کر اچھی طرح مکس کردیں۔
لیجیے لاہوری مرچ چنا بن کر تیار ہے اب ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں( انڈے اگر ضرورت ہے نہیں تو رہنے دیں)