06/03/2023
آج سے 100 سال بعد، مثال کے طور پر 2123 میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے۔
ہمارے گھروں میں اجنبی رہ رہے ہونگے۔ ہماری جائیداد اجنبیوں کی ملکیت ہوگی۔
وہ ہمیں یاد بھی نہیں کریں گے۔ ہم اپنی نسلوں کیلئے تاریخ کا حصہ بن جائیں گے، لوگ ہمارے نام اور شکلیں بھول جائیں گے۔
اس وقت ہمیں احساس ہوگا کہ سب کچھ حاصل کرنے کا خواب کتنا جاہلانہ اور ناقص تھا۔ ہم ایک اور زندگی مانگیں گے کہ اسے صرف نیک اعمال میں گزاریں خلق خدا کی خدمت میں گذاریں،
لیکن بہت دیر ہو چکی ہوگی۔
اب بھی وقت ہے۔ اس مہلت کو غنیمت جان کر نیک اعمال کریں خلق خدا کیلئے اسانیاں پیدا کریں دکھی انساننت کی خدمت کریں اللہ کو راضی کر لیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
اللہ پاک ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ آمین