12/06/2020
*کرونا سے بچنے کا وقت گزر گیا اب شکست دینے کے لیے کام کریں*
کرونا سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ اس سے لڑنے کی ٹیکنیکس کو لوگوں میں عام کریں۔۔ ہماری عوام مینیجمینٹ میں کمزور ہیں
ایک مرتبہ اگر ہم سوچ لیں کہ کرونا ہر صورت میں دامن گیر ہو گا تو اس کو اپنے اندر ہی شکست دینے کی ٹیکنیکس کیا کیا ہیں اس کے لیے تیاری کریں اور منیجمنٹ کریں یعنی تدبیر۔۔۔
مثلا اگلے چھ مہینے اپنے کپڑوں اور جوتوں اور باقی آسائشوں کا بجٹ اپنے بدن کے لیے مختص کر لیں ۔
اپنا باقی اخراجات کا بجٹ کاٹ کر راشن میں شامل کر لیں اور اپنے راشن کا بجٹ بڑھا لیں
راشن میں قوت مدافعت بڑھانے والی چیزیں شامل کر لیں جیسے پھل، بکرے کا گوشت، انڈے، زیتون کا تیل، کھجور، دودھ، ہلدی، لہسن، دالیں، سبزیاں ، جوسز وغیرہ۔۔ ابھی یہ ڈالڈا اور اولیو آئل میں ڈھائی ہزار کا لگ بھگ فرق ہے ہم موبائل پیکج پر ہزاروں لگاتے ہیں اور گندہ تیل کھانے میں استعمال کرتے ہیں جبکہ کھانے کا سب اہم عنصر ہے ۔ آپ زیتون استعمال کریں۔۔ چیزیں بھی اسی میں فرائی کریں
اگر آپ سادہ غذا لیتے تھے تو اب اگلے چھ ماہ تھوڑی لیویش مگر مقوی غذا لیں۔۔۔
پھر ورزش سے جسم کی رزسٹینس کو بڑھا کر رکھیں ۔۔۔ سموکنگ کرتے ہیں تو چھوڑ دیں
ایسے بدن پر کرونا آیا تو شکست کھائے گا ۔۔ مضبوط بدن رکھیں ۔ پیسہ جو بچا کر رکھا ہے اسکا ایک حصہ اپنے اور اپنے گھر والوں کے مضبوط بدن پیدا کرنے پر لگائیں ۔۔ پندرہ سے بیس دن میں ایمیونٹی بڑھ جاتی ہے اس پر کام کریں
چھ ماہ اس طرح گزار لیں ۔ ان شاءاللہ اگلے سال سے معاملات بہتر ہوں گے پھر کپڑا لتھا، گھر کی تزئین و آرائش بھی کر لیجیے گا ۔ میں نے اس مرتبہ عید پر بھی دوستوں کو کہا تھا کہ عید کا بجٹ مقوی غذا اور کھانے پر لگا دو بجائے ملنے ملانے اور سیر سپاٹا پر کیونکہ اس عید پر تمہیں ایمینوٹی چاہیے کُرتا شلوار نہیں