بلوچستان پوائنٹ۔Balochistan Point

بلوچستان پوائنٹ۔Balochistan Point بلوچستان پوائنٹ، ہمارا مقصد سچائی کو عام کرنا اور بلوچستان کی اصل شناخت دنیا کے سامنے لانا ہے۔

ملازمین کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت بلوچستان و محکمہ تعلیم سکولز کا ملازمین کے خلاف کاروائی
19/06/2026

ملازمین کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت بلوچستان و محکمہ تعلیم سکولز کا ملازمین کے خلاف کاروائی

بلوچستان میں لوگ لاکھوں کی تعداد میں نوجوان طبقہ بھی بے روزگار ہے وہ ایرانی پٹرول جو 1 لاکھ روپے کسی اور سے قرض لیتے ہیں...
19/06/2026

بلوچستان میں لوگ لاکھوں کی تعداد میں نوجوان طبقہ بھی بے روزگار ہے وہ ایرانی پٹرول جو 1 لاکھ روپے کسی اور سے قرض لیتے ہیں اور چینچی رکشہ میں دو بندے شریک ہوتے ہیں پھر پٹرول آتے اور لے جاتے ہیں جو بہت مشکل پورا دن میں 2 ہزار کمالیتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ایسے کالی بھیڑوں کی وجہ سے لوگ غلط راستہ اور خود کشی کر لیتے ہیں خدا را بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم بند کیا جائے

قلعہ سیف اللہ: نوجوان کے مبینہ اغواء، تشدد اور خودکشی کا معملہقلعہ سیف اللہ: مبینہ طور پر اغواء، تشدد اور بعد ازاں خودکش...
19/06/2026

قلعہ سیف اللہ: نوجوان کے مبینہ اغواء، تشدد اور خودکشی کا معملہ

قلعہ سیف اللہ: مبینہ طور پر اغواء، تشدد اور بعد ازاں خودکشی کرنے والے نوجوان ظفراللہ شاہیزئی جلالزئی کاکڑ کے چچا مولوی روح اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھتیجے ظفراللہ کو 13 جون کو تین افراد نے زبردستی اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی رات ملزمان نے ظفراللہ کو شدید تشدد کے بعد زخمی حالت میں سڑک کنارے پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اہلخانہ نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر قلعہ سیف اللہ سے کوئٹہ منتقل کیا جہاں اس کا علاج کرایا گیا۔تشدد کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر ٹارچر ہونے کی وجہ سے ذہنی طور پر بھی متاثر ہوا تھا چچا کے مطابق علاج کے بعد گھر واپسی پر ظفراللہ نے انہیں بتایا کہ اسے تین افراد نے اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، اس کی برہنہ حالت میں زبردستی ویڈیو بنائی گئی اور ویڈیو بنانے کے دوران اس نے مزاحمت کرتے ہوئے ملزمان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، جس کے بعد اسے مزید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور وہ بے ہوش ہوگیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے ظفراللہ کو سڑک کنارے چھوڑنے کے بعد خاموش رہنے کے عوض بیس ہزار روپے کی پیشکش بھی کی تھی، تاہم ظفراللہ نے یہ پیشکش مسترد کردی۔ چچا کے مطابق اس کے بعد ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر اس نے خاموشی اختیار نہ کی تو اس کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جائے گی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ملزمان کی جانب سے ایک شخص داؤد کے ذریعے رابطہ کرکے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم خاندان نے اس تجویز کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ چچا نے مزید بتایا کہ واقعہ کے تیسرے روز ان کے بھتیجے ظفراللہ نے گھر میں خودکشی کرلی۔ ان کے بقول تینوں ملزمان مقامی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور خاندان انہیں ذاتی طور پر جانتا ہے۔ اہلخانہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

قلعہ سیف اللہ اس پھول جیسے معصوم نوجوان کو تین افراد نے زبردستی اغوا کیا۔ مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، اس...
19/06/2026

قلعہ سیف اللہ
اس پھول جیسے معصوم نوجوان کو تین افراد نے زبردستی اغوا کیا۔ مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، اس کی برہنہ ویڈیو بنائی گئی اور پھر اسے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں اسے سڑک کنارے پھینک دیا گیا۔

مقامی لوگوں نے نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ تین دن زیرِ علاج رہا۔ جب چوتھے دن گھر واپس آیا تو مبینہ طور پر انہی افراد نے اس کی برہنہ ویڈیو واٹس ایپ پر بھیج کر ملاقات کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے انکار کیا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک کر دی جائے گی۔

نوجوان نے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے اپنے گھر والوں کو ساری حقیقت بتا دی۔ افسوس کہ اس شدید ذہنی دباؤ، خوف اور بلیک میلنگ کے باعث اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اگر یہ تمام الزامات درست ہیں تو ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا ملنی چاہیے تاکہ کسی اور خاندان کو ایسے دردناک سانحے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرونِ ملک علاج...
19/06/2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرونِ ملک علاج معالجے کا فیصلہ

چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرونِ ملک علاج کے لیے متعلقہ حکام کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

ڈاکٹر ماہ نور ناصر کا علاج کراچی کے آغا خان اسپتال میں جاری ہے اور مزید ایک ہفتے تک علاج و معالجہ جاری رہے گا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو مزید خصوصی علاج کے لیے امریکہ بھجوایا جائے گا، حکومت بلوچستان نے اس ضمن میں ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

حکومت بلوچستان متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

19/06/2026

وزیراعظم کا پیٹرول 74 روپے اور ڈیزل ں 67 روپے فوری سستا کرنے کا اعلان

اطلاق آج رات سے ہوگا

پاکستان کے عوام کےلئے سب سے بڑی خوشخبری وزیراعظم کا پیٹرول  74 روپے اور ڈیزل  ں 67 روپے فوری سستا کرنے کا اعلان اطلاق آ...
19/06/2026

پاکستان کے عوام کےلئے سب سے بڑی خوشخبری
وزیراعظم کا پیٹرول 74 روپے اور ڈیزل ں 67 روپے فوری سستا کرنے کا اعلان
اطلاق آج رات سے ہوگا

حکومت بلوچستان نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کیا ڈاکٹر ماہ نور ناصر بچ جائے گی،اگر یہاں اس کی علاج ٹھیک سے نہیں ہورہا ہے بہانہ ی...
19/06/2026

حکومت بلوچستان نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کیا ڈاکٹر ماہ نور ناصر بچ جائے گی،
اگر یہاں اس کی علاج ٹھیک سے نہیں ہورہا ہے بہانہ یہی تو کیا سمجھتے ہیں کہ اس کا طبعیت بگڑتی جارہی ہے کہ باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،اللہ ان کو صحت اور خاندان والوں کو صبر عطاء کریں

🚓 کوہٹہ تھانہ منظور شہید  پولیس کی  سنیپ چیکنگ جاری 🚓ایس ایس پی اپریشن اصف خان کے احکامات ایس پی سریاب  عابد بخاری  کی خ...
17/06/2026

🚓 کوہٹہ تھانہ منظور شہید پولیس کی سنیپ چیکنگ جاری 🚓

ایس ایس پی اپریشن اصف خان کے احکامات ایس پی سریاب عابد بخاری کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ منظور شہید کی نگرانی میں پولیس ٹیموں نے دن کی اوقات میں مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی جامع تلاشی لی گئی۔
گشت اور سنیپ چیکنگ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ کوہٹہ پولیس ہر قسم کی جرائم پیشہ سرگرمیوں کے خلاف متحرک ہے اور عوام کے تعاون سے کوہٹہ میں امن کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہی ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لا کر معاشرے کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔

گرینڈ الائنس کے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ایک اسکول کا بچہ آنسو گیس لگ...
17/06/2026

گرینڈ الائنس کے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ایک اسکول کا بچہ آنسو گیس لگنے سے زخمی ہوگئی اجبکہ قریبی اسکول کے بچوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Address

Quetta

Telephone

+923003888633

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بلوچستان پوائنٹ۔Balochistan Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category